اودھمپور//غیر سرکاری تنظیم ڈوگرہ کرانتی دل کے بانی اور سابق ممبراسمبلی و پنتھرز پارٹی لیڈر بلونت سنگھ منکوٹیہ منشیات کے خلاف کرمچی مانسر میں نویں میراتھن کا انعقاد کیا جس میں بارش کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر کرانتی دل کے صدر سرجیت سنگھ بھی موجو دتھے ۔ منکوٹیہ نے منشیا ت کے بڑھتے کاروبار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سماج سے اس ناسور کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ منشیات نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کررہی ہے اور اس کا بڑی تعداد میں نوجوان شکار ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک کی طرف سے یہاں کی نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔