اننت ناگ //اننت ناگ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کردیا۔پولیس نے پوشکریری سری گفوارہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے شبروز احمد وانی ولد عبدالرحمان کو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا اوراسکے خلاف سری گفوارہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 26/2021 کے تحت کیس درج کیا۔ پیر کے روز ملزم کو پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ۔ علاقہ کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی ستائش کی اور ایسی کارروائی میں مزید سرعت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔