نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباء کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میںزبردست اضافے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 47ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 275 افراد ہلاک ہوگئے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47262 نئے کیسز درج کئے گئے ، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40715 ، پیر کے روز 46951 ، اتوار کے روز 43846 ، ہفتہ کے روز 40953 اور جمعہ کے روز 39726 تھی۔اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 275 درج کی گئی ہے ۔ یہ تعداد منگل کے روز199 ، پیر کے روز 212،اتوار کے روز 197، ہفتہ کے 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 131 درج کی گئی تھی۔دریں اثناء ملک میں اب تک پانچ کروڑ 8 لاکھ 41ہزار سے زیادہ لوگوں کو اینٹی کورونا ویکیسن دی جاچکی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 477 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4411 ہوگئی ہے اور اب تک 10967 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 634595 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔