عظمیٰ نیوزسروس
کٹھوعہ //جموں کے کٹھوعہ ضلع میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث شہری کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔حکام کے مطابق ملزم کی شناخت رومیلو سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ہسٹری شیٹر ہے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔سنگھ کو جموں ڈسٹرکٹ جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری با ربار ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس کے بعد پولیس نے کارورائی کی ۔