پونچھ // پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ خطہ پیر پنچال کے میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں جاری ہیں ۔خطہ پیر پنچال کو وادی کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ پر موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے مذکورہ پہاڑی سلسلہ میں ٹھنڈ کی شد ت میں اضافہ ہو ا ہے جبکہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں نے موسم کی پہلی برفباری کا لطف بھی اٹھایا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق12 اکتوبر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ محکمہ کی پیشنگوائی کے عین مطابق ہی اتوار کی شام دیر گئے سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے جبکہ موسمی صورتحال میں 12اکتوبر کے بعد دوپہر ہی بہتری آنے کی امید ہے۔غور طلب ہے کہ مغل شاہراہ کئی ماہ تھ برفباری کی وجہ سے بند رہتی ہے تاہم موسم کی پہلی برفباری سے ٹریفک کی نقل و حرکت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ۔
بے موسمی بارشوں سے پیر پنچال میں فصلوں کی کٹائی متاثر
محمد بشارت
کوٹرنکہ //خطہ پیر پنچال کے بیشتر علاقوں میں شروع ہوئی بے موسمی بارشوں کی وجہ سے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔خطہ میں رواں موسم میں گھاس و فصلوں کی کٹائی کی جاتی تھی لیکن رواں برس گزشتہ کئی دنوں سے شروع ہوئی بارشوں کی وجہ سے مذکورہ نظام متاثر ہو چکا ہے ۔گزشتہ روز خطہ کی اونچائی والی پہاڑیوں پر موسم کی پہلی برف کی ہلکی برت بچھ گئی جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں سردی کا حساس بھی ہونا شروع ہو گیا ہے ۔گزشتہ کچھ دنوں سے خطہ کے موسمی صورتحال میں کچھ حد تک بہتری آئی تھی لیکن تین دنوں تک بہتر رہنے کے بعد موسم دوبارہ سے خراب ہو گیا ہے ۔کسانوں نے بتایا کہ کچھ دنوں تک موسم میں بہتری کی وجہ سے انہوں نے فصلوں اور گھاس کی کٹائی شروع کی تھی لیکن گزشتہ روز سے موسم میں پھر سے آئی تبدیلی کی وجہ سے ان کی گھاس و فصلیں متاثر ہونے کا حدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔کسانوں نے بتایا کہ اس سے قبل رواں موسم میں گھاس و فصلوں کی کٹائی لگ بھگ مکمل ہو جاتی تھی لیکن رواں برس مذکورہ نظام ہی متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس عمل میں تاخیر ہوتی جارہی ہے ۔