جموں //ٹی آر گپتا پبلک چیری ٹیبل ٹرسٹ (TRGPCT)کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئرز ودیگر ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ٹرسٹ کی جانب سے جموں میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین ٹی آر گپتا کی جانب سے جسمانی طور پر معذور افراد میں 10وہیل چیئرز کے علا وہ تین سائیکل تقسیم کی گئیں ۔اپنے خطاب میںٹرسٹ کے چیئر مین نے کہاکہ اس سے پہلے وہ دیگر اراکین کے ساتھ فلاحی کاموں حصہ لیتے رہے ہیں جس کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔اس پروگرام میں ایم ایم گپتا ،راجندر موٹل ،کیلاش لینگر ،ستیش گپتا ،اشوک گپتا ودیگران بھی موجود تھے ۔