سرینگر // ڈوژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے معالجین کے قومی دن کے موقعہ پر وادی میں کورونا وائرس کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے15ڈاکٹرو ںسمیت 18 افراد کو بہترین اسناد سے نوازا ہے۔ڈویژنل کمشنر سے اسناد لینے والوں میں ایئرپورٹ پر سیمپلنگ سینٹر کی انچارچ ڈاکٹر غزالہ نازکی، آر ایم او رعناواری اسپتال میںڈاکٹر بلقیس شاہ، زونل میڈیکل آفیسر بٹہ مالوڈاکٹر سمینہ جان، بلاک میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اقبال وانی،ڈاکٹر عبدالرشید ایتو کنسلٹنٹ میڈیسن ایچ ڈی ایچ سوپور، ڈاکٹر تازین خان لیکچرر فیلزیولوجی نوڈل آفیسر صدر اسپتال،ڈاکٹر عاشق حسین کنسلٹنٹ سرجن رعناواری اسپتال،ڈاکٹر محمد شفیع لون میڈیکل آفیسر ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ،ڈاکٹر عادل احمد وانی ڈینٹل سرجن جی ایم سی اننت ناگ، ڈاکٹر محمد امین بٹ آر بی ایس کے کپوارہ، ڈاکٹر سادات میڈیکل آفیسر آر بی ایس کے پلوامہ، ایگزیکیٹو انجینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ریاض احمد،ڈاکٹر یاور بشیر سینئر ریذیڈنٹ سکمز صورہ، ڈاکٹر عادل بشیر میڈیکل آفیسر ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ، ڈاکٹر بلال احمد ڈار این ایچ ایم،ضلع اسپتال کولگام، ڈسٹرکٹ سٹور کیپر مختار احمد بٹ، سی ایم او آفس گاندربل،ہیلتھ ایجوکیٹر معراج الدین بٹ زون بٹہ مالو، خاکروب بشیر احمد شیخ بڈگام کے نام شامل ہے۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر سے اسناد حاصل کرنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ سے وابستہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ڈویژنل کشمیر سے اسناد حاصل کرنے والی ڈاکٹر بلقیس شاہ نے بتایا کہ یہ انعام جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری میں کام کرنے والے صفائی کرمچاری سے لیکر سیکورٹی اور ڈاکٹروں سے لیکر نیم طبی عملہ کے نام وقف کرتی ہوں، جن کے بغیر اسناد حاصل کرنا ناممکن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام صرف نظر گزر رکھنا تھا لیکن زمینی سطح پر عناواری اسپتال میں تعینات ہر ملازم نے کام کیا ہے‘‘۔