مصرمیں ریت کا طوفان | خاتون انجینئر سمیت متعدد افراد جاں بحق

قاہرہ// مصر میں ریت کے طوفان کے باعث خاتون انجینئر سمیت متعدد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق دھند اور بارش کے ساتھ شدید دھول کا طوفان مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی فضاوں پر حاوی رہا، حد نگاہ کم ہوگئی، خراب موسم کی اس شدید لہر کی بنا پر دارالحکومت میں ٹریفک شدید متاثر ہوگئی، گلیوں اور محلوں کو ٹریفک کے حوالے سے شدید پریشانی پیدا ہوگئی، ہر طرف ایک دھندلا پن رہا۔ پیلے مٹی کے رنگ نے دن بھر شہر کے آسمان کو ڈھانپے رکھا۔

مشرقی مصر کے شہر العاشر من رمضان میں ٹریفک کا دل دہلا دینے والا بھی پیش آگیا، ایک اشتہاری بینر گرنے سے خاتون انجینئر جاں بحق ہوگئی، اسی طرح دیگر اضلاع یا گورنریوں میں موسم کی صورتحال ابتر رہی۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو انتباہات جاری کیے اور اس دوران کچھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا، سورج کی روشنی کے براہ راست سامنے آنے سے گریز کریں، کافی مقدار میں ٹھنڈا سیال اور پانی پیتے رہیں۔ ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنیں، سینے کی الرجی کے مریض باہر جاتے وقت ماسک پہن کر رکھیں۔