جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے درگا ہ نگر کیمپ سے باہر کے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں رہ رہے مائیگرنٹوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔دور ے کے دوان اِمداد و باز آباد کاری کمشنر ( مائیگرنٹ)جے اینڈ کے ٹی کے بھٹ،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ،آر اینڈ بی اوردیگر متعلقہ افسران مشیر کے ہمراہ تھے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ حکومت مائیگرنٹوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے لئے لازمی اِقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوں نے مائیگرنٹوں کو یقین دِلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو لیفٹیننٹ گورنر کی نوٹس میںلایا جائے گا اور ان کے حالات زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔مشیر موصوف نے مائیگرنٹوں کی چند بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل کا بغور جائزہ لینے کے لئے افسران کو ہدایت دی تاکہ وہ آرام دہ زندگی بسر کرسکیں ۔اُنہوں نے کہا کہ دُرگانگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مختلف سہولیات میں کمیوں کو آنے والے وقت پر پورا کیا جائے گا ۔اُنہوں نے مائیگرنٹوں کو مرکزی معاونت والی فلاحی سکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے کہا۔اس سے قبل مائیگرنٹوں دُرگا نگر ویلفیئر کمیٹی نے مشیر کو مانگوں کی ایک یادداشت پیش کی اور ان مانگوں کو فوری طور پوری کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے انہیں فراہم کی جاری مالی امدا د میں اضافہ کرنے ، ہائیرسکینڈری ، بجلی ، پانی ، سڑک ، رابطہ سہولیات میں توسیع دینے کی مانگ کی۔اُنہوں نے ریلیف راشن ڈیپو اور ایلوپیتھک ڈسپنسری دُرگا میں قائم کرنے کی مانگ کی۔اس کے علاوہ علاقے میں جے کے بینک کا اے ٹی ایم نصب کرنے ، کمیونٹی ہال کی اوپر ی منزل مکمل کرنے، کھیل میدان اور تفریحی سہولیات ، عام سہولیاتی مرکز کی مانگیں بھی پیش کیں۔مشیر بصیر احمد خان نے اُنہیں بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ُان کی مانگیں لیفٹیننٹ گورنر کی نوٹس میں لائی جائیں گی۔