ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں مسلسل دسویں روز بھی کرونا کرفیو نافذ رہا جس دوران سخت بندشیں عائد کی گئیں اور نجی ادارے و ٹریفک نظام معطل رہا. مسلسل کرونا کرفیو سے معمولات زندگی متاثر ہوئی اور زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں ہی رہے. کرونا کرفیو کے نفاذ کے لیے پولیس و سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی.ایل جی انتظامیہ کے اعلان کے بعد آج ڈپٹی کمشنر نے کورونا کرفیو میں سات دنوں کی توسیع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے.اس دوران چھوٹے کاروباریوں نے کہا کہ مسلسل کرونا کرفیو سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. ایک سبزی فروش طارق حسین نے کہا کہ دوکانیں بند رہنے سے سبزی، پھل خراب ہوتے ہیں اور انہیں مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے.