راجوری //بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں چل رہے انکائونٹر کے چلتے بند ہو ئی جموں پونچھ شاہراہ کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے مسافروں اور 24اکتوبر کو ہونے والی سیول سروسز امتحان کے امید واروں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں پونچھ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو متبادل راستے ختیار کر کے جموں و دیگر مقامات کی جانب سفر کرنا ہو گا ۔ایس ایس پی پونچھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیول سروس امتحان کے امید واروں کو پونچھ سے دیرہ گلی والے متبادل راستے کا استعمال کرنا چاہئے جبکہ اس کے علاوہ پونچھ ،جڑانوالی گلی تا ہرنی مینڈھر سے ہو کر جموں کی جانب سفر کرنا ہو گا ۔بیان میں آفیسر موصوف نے کہاکہ بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی سڑک بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنا پڑے گا ۔