مودی حکومت کا جموں وکشمیر سے متعلق خفیہ ایجنڈابے نقاب:بھیم سنگھ
جموں//سینئر وکیل اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے حکومت ہند کے وکیل کے ذریعہ سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر حکومت میں بنیادی حقوق کے تعلق سے جوابی حلف نامہ داخل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار نہیں کیا ۔ حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں 35(A)کو چیلنج کرنے والی عرضی کے خلاف جوابی حلف نامہ داخل نہیں کریں گے۔ آرٹیکل 35(A)کو 1954میں اس وقت کے صدر نے ایک آرڈی ننس کے ذریعہ ہندستانی آئین میں شامل کیا تھا کیونکہ دفعہ 370 صدر کو اس بات کا اختیار دیتی ہے کہ وہ دفعہ 370کے کسی بھی رزق میں ترمیم کرسکتے ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ بی جے پی کا، جو کہ جن سنگھ کی ایک شاخ ہے، عزم تھا کہ وہ ہندستانی آئین سے دفعہ 370کو ہٹائے گی لیکن بی جے پی اس معاملہ میں بے نقاب ہوگئی ہے جو دفعہ 370 میں ترمیم کرنے کی ہمت کئے بغیر اس کی ہدایات پر عمل پر کررہی ہے۔ بی جے پی دفعہ ۔370اور آرٹیکل 35(A)کی درستگی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی نہ تو بی جے پی حکومت نے حمایت کی اور نہ ہی طرفداری کی۔سرکاری وکیل نے سپریم کورٹ میں کہاکہ حکومت ہند کوئی جوابی حلف نامہ داخل نہیں کرے گی اور مقدمہ میں بحث کرے گی۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حکومت کا اس کے تعلق سے کیا موقف ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ پنتھرس پارٹی دفعہ 370میں ترمیم اور آرٹیکل35(A)سے "A"کو ہٹانے کے لئے عرضی داخل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35(A)کے سبب ہی جموں وکشمیر کے لوگ، جو کہ ہندستان کے شہری ہیں ،اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود آٹھ برس سے زیادہ عرصہ حراستی قانون کے تحت جیلوں میں کاٹا ہے کیونکہ جموں وکشمیر کے لوگوں (ہندستانی شہریوں) کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان کو مودی کی قیادت والی بی جے پی کو سبق سکھانے کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی جماعتیں مستقبل میں اسی طرح کا سبق سیکھیں گی۔
شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں کا جلسہ تقسیم اسناد 19 مئی کو
وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے ،444 طالب علموں کوڈگریاں تفویض کی جائیں گی
یواین آئی
جموں //شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (سکاسٹ) جموں کا چھٹا جلسہ تقسیم اسناد 19 مئی کو یونیورسٹی کے بابا جتو آڈیٹوریم میں منعقد ہورہا ہے۔ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور خطاب کریں گے۔ یہ تفصیلات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کے شرما نے منگل کو یہاں ایک نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں کو فراہم کیں۔ انہوں نے کہا ’ہماری یونیورسٹی کا چھٹا جلسہ تقسیم اسناد 19 مئی کو منعقد ہورہا ہے۔ اس میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی شرکت کریں گے۔ جلسہ تقسیم اسناد سہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ جلسہ 4 بجکر 15 منٹ تک جاری رہے گا‘۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جلسہ تقسیم اسناد میں 444 طالب علموں کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ’اس میں 444 طالب علموں کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ 325 طالب علموں نے پہلے ہی جلسہ تقسیم اسناد میں حاضر رہنے کی تصدیق کی ہے۔ کنووکیشن میں 215 گریجویٹس، 174 پوسٹ گریجویٹس اور 55 پی ایچ ڈی سکالروں کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ کنووکیشن میں 6 طالب علموں کو گولڈ میڈل اور 100 طالب علموں کو میرٹ سرٹیفکیٹوں سے نوازا جائے گا‘۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ جلسہ تقسیم اسناد میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ ریاستی گورنر اور وزیر اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا ’کنووکیشن کی صدارت ریاستی گورنر این این ووہرا جوکہ ہماری یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، کریں گے۔ یونیورسٹی کی پرو چانسلر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ریاستی وزیر زراعت خلیل بندھ بھی کنووکیشن میں شرکت کریں گے‘۔دریں اثنا گورنر این این ووہرا نے وزیراعظم مودی کا شیر کشمیر یونیورسٹی جموں کے چھٹے کنووکیشن پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے اور کنووکیشن سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ یو این آئی
نٹرنگ کے 36ویں یوم تاسیس پرشیکسپیئرکاڈراما’ٹوویلتھ نائٹ ‘پیش
جموں// نٹرنگ نے36واں یوم تاسیس منایااوراس موقعہ پر ولیم شیکسیپئر کا ایک مشہور ڈراما’’ٹوولیتھ نائٹ‘‘ابھینو تھیٹر میں پیش کیا گیا۔جس کی ہدایت کار اروشی ٹھاکر تھیں۔اس موقع پر دنیش رانا انسپکٹر جنرل آف آرمڈ پولیس مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔اس موقعہ پر نٹرنگ کی گذشتہ 35برسوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ۔ یہاں جاری پریس بیان کے مطابق نٹرنگ کئی کلا کاروں کی وجہ سے نا صرف ہندوستان میں اپنی مقبولیت کی چھاپ چھوڑ چکاہے بلکہ بیرون ممالک میں بھی ریاست جموں و کشمیر کا نام اونچا کر کے اس تھیٹر نے اپنے نام کا ڈھنکابجایاہے۔ااورروس، جرمنی،امریکہ،ترکی،ہنگری،پولینڈ اورعرب امارات میںشہرت حاصل کی۔نٹرنگ کا قیام 15مئی 1983میں عمل میں لایا گیا اور ابتدا میں ابھی نو تھیٹر میں ’نیلی جھیل‘اور’ناہی کنڈے ناہی پیر ‘ کے نام سے دو ڈرامے پیش کئے گئے اور اس تنظیم نے لگ بھگ6175شو کئے ہیں۔اس تقریب میں پیش کیا گیا ڈراما ’ٹویلتھ نائٹ‘کنور وییوگی میموریل ٹرسٹ کی وساطت سے پیش کیا گیااور یہ ایک مزاحیہ ڈرامہ تھااور پوری کہانی میں رسم ورواج کے رنگ پر بنی ہے ۔جن فنکاروں اس ڈرامہ کو پائی تکمیل تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ان میں سے گوری ٹھاکر ،گوتم شرما،ورندا شرما،ابھی بگوترہ،گوتم کمار،اوتار شرما ،اور گوپی شرما وغیرہ کے نام قابل ذکر ہے۔شو کو منعقد کرنے کا کام سومیت شرما،نیرج کانت ،محمد یاسین،راہول سنگھ،شیوم شرمااور ونیشکا گپتا وغیرہ نے سر انجام دیا۔
یاماہاموٹرس کی جانب سے آئی ٹی آئی جموں میں بھرتی مہم
جموں//گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ جموں نے میسرز یاماہا موٹرس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے آئی ٹی آئی جموں میں کیمپس ریکروٹمنٹ کااہتمام کیا۔اس دوران مختلف ٹریڈوں مثلاً فٹر، مکینسٹ ،الیکٹریشن، ٹرنر،ویلڈر ،پینٹرجنرل وغیرہ میں زیرتربیت دس نوجوانوں کومنتخب کیاگیا۔بھرتی مہم کامقصد نوجوانوں کوروزگارکے مواقعے فراہم کرنااورانہیں صنعتی شعبے میں مستقبل کے امکانات سے روشناس کراناتھا۔پرنسپل آئی ٹی آئی انجینئر انوپ شرما، نائب صدرانجینئرامن دیپ سنگھ نے ایچ آر دویندرپال سنگھ ودیگرٹیم ممبران نے یاماہاٹیم کاشکریہ اداکیا۔
Photo 9
کمشنر جے ایم سی کی صدارت میںبلک ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق میٹنگ
فریقین سے فضلے کوگلیوں،نالیوں اورعوامی مقامات پرنہ پھینکنے کی ہدایت دی
جموں//کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن نے ہوٹلوں، ریستورانوں ، نرسنگ ہوم اوربنکٹ ہالوں کے مالکان کے ساتھ میٹنگ منعقدکرکے سوچھ بھارت مشن کے تناظرمیںبلک ویسٹ منجمنٹ سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران فریقین کوہدایات دی گئیں کہ وہ سالڈویسٹ منیجمنٹ رولز 2016 کی عمل آوری کویقینی بنائیں اورکہاکہ جوکوئی ایسانہیں کرے گااس کے خلاف جے ایم سی کاروائی کرنے کیلئے مجبورہوگی۔جے ایم سی نے شرکاء سے کہاکہ وہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کریں اورویسٹ کوکم ازکم اکومولیٹ کریں ۔کمشنرنے شرکاء پرہدایات دی کہ ویسٹ میٹریل کوجمع کریں اورانہیں تین مختلف سٹریم میں رکھیں جن میں بائیوڈی گریڈیبل، نان بائیوڈگریڈیبل وغیرہ اورساتھ ہی کہاکہ وہ سالڈویسٹ میٹریل کوگلیوں،انلیوں اورعوامی مقاما ت پرنہ پھینکیں ۔میٹنگ میں لگ بھگ 52 فریقین نے حصہ لیااورجے ایم سی کوتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران میٹنگ میں رچھپال سنگھ جوائنٹ کمشنر (اے)، مسز سنینا شرما سیکریٹری ، جے ایم سی ہریندرارورہ، سینئرٹائون پلانر ، جے ایم سی، ڈاکٹرسلیم خان ہیلتھ آفیسر، راجیش گپتا چیف انفورسمنت آفیسر، امیتابھ منہاس (اے ای ای )،کامینی کیسرانفورسمنٹ آفیسرجے ایم سی وغیرہ بھی موجودتھے۔
4مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ، ایک گرفتار
جموں //پولیس چوکی گاندھی نگر کی ایک پولیس ٹیم نے ایک آدمی کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 49/2018u/s379rpcدرج کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گردھاری لال کوٹھی موڑ بڑی براہمناں کا رہنے والا ہے اور یہ موٹر گاریاں چرانے کے الزام کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے جب کہ پولیس نے اس سے چار موٹر سائیکل ضبط کئے ہیں جو اس شخص نے ضلع جموں اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں سے چوری کیے ہوئے تھے جن میںموٹر سائیکل زیر نمبرِ,JK2AM/1463,JK02AF/3452,JK02A/0247,اور ایک لال رنگ کی موٹر سائیکل جس کا نمبر موجود نہیں ہے۔یہ تمام تر کاروائی انسپکٹر سونیل سنگھ جسروٹیہ ایس ایچ او گاندھی نگر نے سب انسپکٹر کالی چرن کی مدد سے ایس ڈی پی او سٹی سائوتھ رفیق منہاس ،ایس پی سٹی سائوتھ سندیپ چوہدری آئی پی ایس اور ایس ایس پی جموں ویویک گپتا آئی پی ایس کی زیر نگرانی عمل میں لائی۔
Photo 12
وزیراعظم کامجوزہ دورہ ٔریاست
نائب وزیر اعلیٰ نے تیاریوں کا جائیزہ لیا
جموں//19 مئی کو وزیر اعظم کی طرف سے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کی غرض سے اُن کے دورہ ریاست کے حوالے سے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے آج زورآور سنگھ آدیٹوریم میں ایک میٹنگ کے دوران تیاریوں کا جائیزہ لیا۔ جہاں وزیر اعظم ان پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم پکل ڈُول پن بجلی پروجیکٹ اور جموں رِنگ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Photo 11
پی ڈی پی وفد سعیدبشارت بخاری سے ملاقی
تحصیل بٹوت کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا
ارشد کاظمی
بٹوت// ضلع ترقیاتی بورڈرام بن کی سالانہ میٹنگ2018,ٗ۔2o19کے موقع پرضلع ہیڈ کواٹر رام بن میں بورڈ کے چیئر مین ریاستی وزیرسعید بشارت بخاری کی آمد کے موقع پرتحصیل بٹوت سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی لیڈر شامون میر نے بٹوت کے عوامی وفد کی قیادت کرتے ہوے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور ان کوتحصیل بٹوت کے عوام کو در پیش مشکلات و مسائل اور دیرانہ مطالبات سے آگاہ کیا۔ میر نے وفد کی ترجمانی کرتے ہوے بٹوت میں جلد از جلدگورنمنٹ ڈگری کالج کے قیام ، بٹوت کو سیاحتی شعبے میں ترقی دینے، بٹوت گرلز ہائی سکول کوہائر سکنڈری کا درجہ دینے اور بٹوت بس سٹینڈ کی تعمیر کے مطالبات کو عملی جامعہ پہنانانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ بٹوت کے عوام کو درپیش بے روزگاری کے سنگین مسئلے سے نجات دلانے کیلئے درکار اقدامات کر نے کیلئے بھی کہا۔ وزیر موصوف نے تمام مطالبات کوہمدردی سے سننے کے بعدمیر اور ان کے ساتھ آے بٹوت کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تحصیل بٹوت کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات اور ان کی ترقی کے لئے ان جائز مطالبات سے وزیراعلیٰ کوآگاہ کرنے کے علاوہ ان سے ذاتی گزارش بھی کریں گے کہ تحصیل بٹوت کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے نجات دلانے اور ان کو بھی ترقی کے جاری عمل میں ان کا جائز حق دلانے کی خاطروہ ذاتی توجہ ودرکار اقدامات کرائیں۔