پاکستان کوموثرجواب دیاجائے گا: رویندر رینا
یو ا ین آئی
جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے نو منتخب صدر رویندر رینا نے کہا کہ ہم پاکستان کا تکڑا علاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات بھارتی فوج پاکستانی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ پاکستان، کشمیری علیحدگی پسندوں، جنگجوؤں اور سنگبازوں کے خلاف شعلہ بیانی کے لئے مشہور رویندر رینا نے جمعہ کے روز بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے شہریوں کی گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں میں عیادت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا ’پاکستان کا تکڑا علاج کرنا پڑے گا، وہ ہم کریں گے‘۔ انہوں نے کہا ’آپ سرحد پر چلے جاؤ۔ جس جگہ پر یہ گولہ باری ہوئی ہے وہاں بی ایس ایف نے پاکستان کو ایسا ٹھوکا ہے کہ وہ کئی سالوں تک یاد رکھے گا‘۔ ضلع راجوری کے حلقہ انتخاب نوشہرہ سے رکن اسمبلی رویندر رینا کو حال ہی میں بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ رویندر رینا راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نظریات کے کٹر حامی ہیں۔ انہیں گذشتہ تین برسوں کے دوران ریاستی اسمبلی کے اندر اکثر پاکستان مخالف نعرہ بازی کرنے والوں کی قیادت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ رویندر رینا بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔
مسلم بستیوں میں بنیادی سہولیات دستیاب کرائی جائیں:شائننگ سٹارسوسائٹی
جموں// شائننگ سٹارسوسائٹی جموں کے صدر عارف چوہدری نے صوبائی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ ماہ صیام کے دوران جموں ضلع کی دوردراز مسلم بستیوں میں بجلی،پانی ودیگربنیادی سہولیات کی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔یہاں جاری پریس بیان میں شائننگ سٹارسوسائٹی جموں کے صدر عارف چوہدری نے کہاکہ ہرسال انتظامیہ کی طرف سے ماہ رمضان کے دوران روزہ داروں کوبجلی ،پانی ،راشن ودیگرسہولیات دستیاب کرانے کی ہدایات دی جاتی ہیں لیکن ان پر زمینی سطح پرعمل نہیں ہوتاہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ جموں کے جموں،کٹھوعہ،سانبہ، ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن، ریاسی، راجوری پونچھ اوراودھم پور اضلاع میں مسلم بستیوں میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے لہذاصوبائی کمشنر کوچاہیئے کہ وہ ماہ صیام کے دوران مسلم بستیوں میں سہولیات یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ مسلم بستیوں میں ماہ صیام کے دوران تمام تر ضروری سہولیات دستیاب کروائیں۔ محمدعارف نے انتظامیہ پرصوبہ جموں میں مقدس مہینے کے دور ان پانی ، بجلی ، راشن وغیرہ کی سپلائی بغیر کسی خلل کے فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چونکہ اس بار رمضان کا مہینہ شدید گرمیوں میں آرہاہے اس لئے پہلے کی بہ نسبت انتظامیہ کو مزید انتظامات کرنے چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ ہر ایک علاقے میں بغیر کٹوتی بجلی فراہم کی جائے اور پانی کی سپلائی کو بھی یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں پانی اور بجلی کی حالت ابتر ہے اور لو گ پریشان حال ہیں ، اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو رمضان کے مہینے میں مشکلات مزید بڑھ جائیںگی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہر ایک علاقے میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں ۔
محکمہ سماجی بہبودکے ملازمین کااجلاس منعقد
واجب الاداتنخواہیں واگذارکرنے کامطالبہ
جموں//نان گزیٹیڈ ایمپلائزایسوسی ایشن محکمہ سوشل ویلفیئر اورمشن آئی ڈی ایس جموں صوبہ کے ملازمین کااجلاس صوبائی صدرعمرجان بٹ کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران میٹنگ میں مقررین نے کہاکہ آئی سی ڈی ایس سیکٹراورمحکمہ سماجی بہبودکے ملازمین کوگذشتہ چارپانچ مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کی وجہ سے گھرچلانے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین بچوں کوسکول بھیجنے سے بھی قاصرہیں۔اس کے علاوہ سینارٹی لسٹوں میں سینئرملازمین کونظراندازکرنے اورجونیئرملازمین کے نام شامل کرنے پربھی برہمی کااظہارکیاگیا۔اس دوران مقررین نے مطالبہ کیاکہ رمضان المبارک کے پیش نظرواجب الاداتنخواہیں واگذارکی جائیںاورسینارٹی لسٹوں کوبھی ازسرنودرست کیاجائے۔اس دوران میٹنگ میں پون کمار، جاویداقبال ،اجیت سنگھ،سگوناگپتا،من پریت کور، موہیکا گپتا، رینورینہ ، وجے کمار، گرمیت کور،پدم جموال اورراجیش شرمابھی موجودتھے۔
چھ معاملات میں ملوث شخص پرPSA عائد
جموں//پولیس نے قتل ، چوری اوردیگرقسم کے چھ معاملات میں مبینہ طورپرملوث ایک شخص پرپبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کیاہے۔ ایک پولیس افسرانے بتایاکہ یہ حکمنامہ ضلع مجسٹریٹ جموں نے بابرخان ساکن بھاگوتی نگر کے خلاف پی ایس اے لگایا۔بابرخان کوسنٹرل جیل جموں منتقل کردیاگیاہے۔
ڈپٹی کمشنرریلیف کے تبادلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں//آل کشمیری مسلم مائیگرنٹ کمیٹی نے ڈی سی ریلیف آرگنائزیشن مائیگرنٹ جموںسدھاکوحکومت کی طرف سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تبدیل کرکے بھیجنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین کی قیادت کمیٹی کے صدر نذیراحمدلون کررہے تھے۔لون نے کہاکہ سدھاکوبغیرکسی وجہ کے تبدیل کیاگیاجوکہ مائیگرنٹوں کے حق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سدھانے گذشتہ برسوں میں شاندارخدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ تذبذب پیداکرناچاہتے ہیں جس کی وجہ سے کشمیرمائیگرنٹ جوجموں میں رہتے ہیں کومشکلا ت پیش آسکتی ہیں۔نذیرلون نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سدھاکوتبدیل کرنے کے آرڈرکوکالعدم کیاجائے تاکہ مائیگرنٹوں کومشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔اس کے علاوہ صدراے کے ایم ایم سی چودھری عبدالقیوم وانی، حاجی محمدسردارکھٹانہ، غلام مصطفیٰ اورمحمدیوسف وانی ودیگران بھی احتجاجی مظاہرے میں شامل تھے۔
پی ایچ ڈی چیمبرکاوفدسیکریٹری ڈی آئی پی آرسے ملاقی
ہمالیائی ریاستوں کیلئے صنعتی پالیسی تشکیل دینے کامطالبہ کیا
جموں//پی ایچ ڈی چیمبرکاایک وفدتنظیم صدرانل کھیتان کی قیادت میں سیکریٹری ڈی آئی پی پی وزارت کامرس اینڈانڈسٹری رمیش ابھیشک سے ادھیوگ بھون نئی دہلی میں ملاقی ہوا۔اس دوران وفدنے ہمالیائی ریاستوں کیلئے صنعتی پالیسی تشکیل دینے کے سلسلے میں ایک تفصیلی مسودہ پیش کیا۔ اس دوران انل کھیتان نے کہاکہ ہماری ہمالیائی ریاستیں جموں وکشمیر، اتراکھنڈاورہماچل پردیش قدرتی وسائل اورخوبصورتی کی دولت سے مالامال ہیں لیکن ان ریاستوں میں سوشیو۔اکنامک انفراسٹریکچرکی کمی ہے جسے ترقی دینے کی ضرورت ہے۔چیمبرنے تجویزپیش کی کہ ہمالیائی ریاستوں کوناردرن ایسٹرن ریاستوں کواین ای آئی ڈی ایس (نارتھ ایسٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017) کے فوائدبھی دیئے جانے چاہیئے جسے حکومت ہندنے 21 مار چ 2018 کومنظورکیاتھا۔وفدنے ٹورازم انڈسٹری کوترقی دینے،لوکل رامیٹریل پرموٹنگ لوکل فارمرکی بنیاد پر انڈسٹری کوترقی دینے کیلئے خصوصی پیکیج دینے کی بھی مانگ کی۔علاوہ ازیں پی ایچ ڈی چیمبر کشمیرچیپٹرکے چیئرمین مشتاق احمدچھایانے بھی کچھ تجاویزپیش کیں جن میں سنٹرل کیپٹل انسنٹیو فاراسیسز ٹوکریڈٹ، سنٹرل کمپری ہینسو،انشورنس انسنٹیو ، گڈس اینڈسروس ٹیکس (جی ایس ٹی ) ری امبرسمنٹ اورایمپلائمنٹ انسٹیو وغیرہ شامل تھیں ۔
اے بی وی پی نے ممبرشپ کاآغازکیا
جموں//اکھل بھارتی ودیارتھی پریشادمہانگر+2 ورکنگ ٹیم جموں نے کہاکہ ا ے بی وی پی نے گذشتہ سال ممبرشپ مہم کے تحت ہرسکول کے طلباء کے ساتھ رابطہ قائم کرکے ان کے مسائل کاازالہ کیلئے اقدامات کئے اورنئے سرے سے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کیلئے ممبرشپ مہم شروع کرنے کااعلان کیا۔اس سلسلے میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران سوناکش گپتا، نندتاشرما ،سپرش گپتا، اکشت بارواورارون چوہدری نے میڈیاسے بات چیت کی۔انہوں نے اے وی پی نے سکولوں میں انفراسٹریکچرکی کمی، بچوں سے ناجائزجرمانہ وصول کرنے کے خلاف آوازبلندکی۔انہوں نے کہاکہ اے بی وی پی جموں میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کیلئے ممبرشپ شروع کررہی ہے اورہماراہدف ممبرشپ کوصوبہ جموں میں 15000تک پہنچاناہے۔