فائنانشل کمشنرریونیوکے تبادلے پرپٹوارایسوسی ایشن برہم
تبادلہ کاحکمنامہ فوری طور پر رَد کر نے کامطالبہ
نیوز ڈیسک
جموں//جموں وکشمیرپٹوارایسوسی ایشن نے فائنانشل کمشنر ریونیو جموں وکشمیرڈاکٹراصغرسامون کی قلیل مدت میں چندروزقبل کئے گئے تبادلے کے سلسلے میں ریاستی گورنرانتظامیہ پرسوالیہ کھڑاکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں وکشمیرپٹوارایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہاہے کہ ڈاکٹراصغرسامون کوایک ماہ قبل ہی فائنانشل کمشنر ریونیوتعینات کیاگیاتھااورانہوں نے ایک ماہ کی مدت میں ہی پٹوارایسوسی ایشنوں کے دہائیوں سے التوامیں پڑے معملات کونپٹایاجس سے عوامی حلقوں خاص کردیہات سے منسلک لوگوں میں اچھاپیغام گیا تھا اور ان سے کافی توقعات وابستہ کرلی تھیں لیکن گورنرانتظامیہ نے اچانک فائنانشل کمشنرریونیوکاتبادلہ کرکے لوگوں کی توقعات کے محل گرادیئے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹراصغرسامون ضلع بارہ مولہ کے دورافتادہ علاقہ گریزسے تعلق رکھتے تھے اوراپنے ضلع کے سوپورمیں بحیثیت سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) تعینات ہوئے اورمحکمہ مال میں نمایاں کارکردگی اورپالیسی سازکارنامے انجام دیئے جن میں ڈی پی سی کاقیام وغیرہ روبہ عمل لانے میں ڈاکٹرسامون نے کلیدی رول اداکیااورپٹواریوں کی چلی آرہی چالیس دن کاکام چھوڑ ہڑتال کوفیصلہ کن بات چیت کے ذریعے ختم کروایا۔پٹوارایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہاکہ عوامی حلقوں میں ڈاکٹراصغرسامون کے تبادلے سے ناراضگی پیداہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کامطالبہ ہے کہ ڈاکٹر اصغرسامون کی تبدیلی کامتعلقہ آرڈر(حکم نامہ ) منسوخ کیاجائے تاکہ عوام کی دیرینہ مشکلات کاازالہ ہوسکے۔
پلس ٹولیکچرارفورم کااجلاس منعقد
ٹائم بائونڈپرموشن مانگ کوپوراکرنے کامطالبہ
جموں//آل جے اینڈکے پلس ٹولیکچررس فورم کااجلاس یہاں دیپک شرماکی قیادت میں منعقدہوا۔اس دوران فورم نے پلس ٹوکیڈرکے تئیں ریاستی حکومت پر نارواسلوک رکھنے کاالزام عائدکیا۔اس موقعہ پر خیالات کااظہارکرتے ہوئے دیپک شرمانے کہاکہ فورم عرصہ درازسے ٹائم بائونڈ پرموشن کی مانگ کررہی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک پلس ٹولیکچرروں کی جائزمانگ کوخاطرمیں نہ لایاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے دیگرتمام گزیٹیڈکیڈرکے دیگرملازمین کی ٹائم بائونڈ پرموشن کے مسئلے کوحل کیاہے لیکن صرف پلس ٹولیکچرروں کے مسئلے کے تئیں حکومت سردمہری اختیارکیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ انچارج انکمبنٹس لیکچرروں کی مستقلی،جوائنٹ ڈائریکٹروں ،سی ای اوز،پرنسپلوں کی خالی پڑی اسامیوں کوپُرکرنے کی بھی مانگ کی۔ اس دوران میٹنگ میں این ایس جموال، چرن داس ، انل شرما، ڈاکٹرسشما، آرایس سلاتھیہ ، پردیپ سنگھ ،سنجے بھگت ، ڈاکٹراشوک ،ترسیم سنگھ ،گھارسنگھ ،جیوتی پرکاش ودیگران شامل تھے۔
شعبہ طب ہڑتال سے مستثنیٰ رکھاجائے:تاریگامی
گورنرانتظامیہ ڈاکٹروں کی جائز مانگیں پوری کرے
سری نگر//سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری اور ممبر اسمبلی کو لگام محمد یو سف تاریگامی نے گورنر انتظامیہ پر زور دیاہے کہ وہ ہڑتال پر گئے ڈاکٹروں کی جائز مانگوں کو بلاتاخیر حل کریں ۔تاریگامی نے بتایا کہ ریاست میں ریذیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کی غیر معینہ ہڑتالی کال سے گور نمنٹ میڈیکل کالج اور اس سے منسلک دیگر 6بڑے اہم اسپتالوں میں مریضوں کی طبی نگہداشت بری طر ح متاثر ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں لیکن مریضوں کی طبی نگہداشت کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ’’اسما‘‘ کو لاگو کر نے کے بجائے گو نر انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ وہ ہڑتال پر جانے والے داکٹروں کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کی حل کے خا طر اقدامات اٹھا تی تاکہ مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کر نا پڑ تا ۔گور نر انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ وہ ہڑ تال پر گئے ڈاکٹروں کے نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر دو ستانہ ما حول میں مسائل کو بلا تا خیر حل کر تی ۔انہوں نے کہا کہ ہڑ تال کو طوالت دینے سے مریضوں کی طبی نگہداشت پر منفی اثرات مر تب ہو نگے ۔انہوں نے گو ر نر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ دور دراز علاقوں سے آئے ہو ئے مریضوں کی طبی نگہداشت کا خصوصی خیال رکھتے ہو ئے ان کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھو تہ نہ کریں۔ محمد یو سف تاریگامی نے مزید کہا کہ ہمیں یہ شکایات مو صول ہو رہی ہیں کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران سرینگر کے مختلف اسپتالوں سے مریض ما یوسی کی حالت میں واپس اپنے آبائی علاقوں کو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گو نر انتظامیہ پر یہ زمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بلا کسی رکاوٹ کے بہم پہنچائیں ۔
پی ڈی پی جموں کیڈر کا قیادت پر اعتماد
ہر حال میں محبوبہ مفتی کی پشت پر کھڑے ہیں: وید مہاجن
عظمیٰ نیوز
جموں//ایک ایسے وقت میں جب کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی ممبران اسمبلی باغیانہ تیور اپنائے ہوئے ہیں، جموں کے متعدد پارٹی لیڈران نے پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھر پور تعائون کا یقین دلایا ہے ۔ پارٹی جنرل سیکرٹری وید مہاجن نے جمعرات کو کہا کہ جموں نشین پارٹی کیڈر پوری طرح متحد ہوکر ہر حال میں محبوبہ مفتی کی پشت پر کھڑے ہیں۔پارٹی کے چند ممبران اسمبلی کی طرف سے پارٹی قیادت پر خاندانی راج کو فروغ دینے کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مہاجن نے کہا ہے کہ’ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں‘۔ پارٹی قیادت پر بھر پور اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی عوامی ایجنڈہ پر کار بند ہے اور اسے کبھی بھی اقتدار کی ہوس نہیں رہی ہے ۔ یہاں منعقدہ پارٹی لیڈران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ لے گی وہ اسے من و عن تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جموں کاڈر مفتی محمد سعید کے ایجنڈہ اور آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑا ہے کیوں کہ یہی نظریہ پی ڈی پی کی اساس ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے کبھی بھی اقتدار کے لئے اصولوں کا سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور ریاست کو درپیش مصائب اور مشکلات کے ازالہ کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔ میٹنگ میں ترلوک سنگھ باجواہ ، دھمن بھسین، چودھری عبدالحمید، جتیندر بھٹ، حسین علی وفا، وجایہ ڈوگرہ، عبدالرشید ملک دیپک ہانڈہ، ٹھاکر فلیل سنگھ، امریک سنگھ ریک، بھوشن لال ڈوگرہ، چودھری منموہن سنگھ ، ستپال سنگھ چاڑک، چودھری حمید، بلبیر سنگھ، سکھدویندر سنگھ اور دیگران شامل تھے۔