ون مہوتسو جشن
ترقیاتی کمشنر اودھمپور نے تیاریوں کا جائزہ لیا
اودھمپور// ڈپٹی کمشنر اودھمپور دفتر کے احاطہ میں منعقدکی گئی خصوصی میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنرنے منائے جانے والے ون مہوتسو جشن کی تیاریوں کاجائزہ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دفتر کے کانفرنس ہال میں مختلف محکموں کے ضلع اور سیکریٹری افسران نے میٹنگ میں شمولیت کی اور ون مہوتسو جشن کی تیاریوں پر غور خوض کیاگیا۔ اس دوران اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، اروند شرما، جی ایم ڈی آئی سی سرام چندر شرما، اسسٹنٹ کمشنر، ترقی، نور عالم، ا ایس ڈی ایم بسنت گڑھ عطر چند‘، چیف پلاننگ آفیسر اشوک کھجوریا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، سجاد بشیر سومبریا، ضلع سماجی بہبود چیف ایجوکیشن آفیسر جی آربھردواج‘، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے سی ڈوگرا، ڈی ایف او سوشل فارسٹری جگل گپتا، ایگزیکٹو انجینئر آر ای بشیر شیخ اور دیگر ضلع افسران کے علاوہ بی ڈی اوز اور رینج افسران شامل تھے۔ اس دوران ون مہوتسو جشن کی تیاریوں کیلئے کئی مدعوں پر بات چیت ہوئی علاوہ ازیںسرکاری اورپرائیویٹ زمینوں پر شجر کاری پر بھی خاص دھیان دیاگیا ۔اس موقعہ پر ڈی ڈی سی نے عین موقعہ پر ہدایات جاری کئے کہ کنسری پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پرشجرکاری کی شروعات کی جائے ۔ڈی ڈی ڈی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تعلیمی اداروں، گلیوں اور ضلع کے مختلف شہروں میں درختوں کو لگانے کے کام کیلئے تعلیمی اداروں ‘ طالب علموں اور اساتذہ کا تعاون حاصل کریں
۔26/27 اکتوبر کو پنتھرس پارٹی کا جموں میں اجلاس
پارٹی کے بانی اراکین کوشرکت کی دعوت
جموں//جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی پروفیسربھیم سنگھ نے 26 اکتوبر، 2018 کو تاریخی اجلاس منعقد کرنے کامنصوبہ بنایا ہے، جس دن جموں و کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے الحاق نامہ پر دستخط کئے اور جس دن 27 اکتوبر کو ہندستان کے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹبیٹن نے الحاق نامہ کو منظوری دی تھی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں و کشمیر اسمبلی اور کانگریس پارٹی کی رکنیت سے جموں و کشمیر میں نئی پارٹی قائم کرنے کے مشن کے ساتھ استعفی دے دیا تھا تاکہ حق و انصاف، مساوات یقینی بنایا جاسکے اور جموں و کشمیر میں بھائی چارے اور سیکولر اقدار کی تحریک کو مضبوطی فراہم کی جاسکے۔ 36 برس گزر چکے ہیں اور جموں و کشمیر کے باشندوں کو آج تک ہندستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔ جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی سڑکوں سے سپریم کورٹ تک حق و انصاف کے لیے تحریک چلا رہی ہے۔پینتھرس پارٹی کے ممبران اسمبلی اور یقینا کارکنوں نے ذات و مذہب یا علاقے کے تفریق کئے بغیر 36 سال کی طویل لڑائی کے دوران گولیوں، قید، جیل اور مصیبتوں کا سامنا کیا ہے۔ پنتھرس پارٹی کے کارکن اب بھی جموں و کشمیر کی مختلف عدالتوں میں طویل مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پنتھرس بانی پروفیسر بھیم سنگھ نے امن اور عدم تشدد کے ذریعے انصاف کی تحریک کوپھر سے منظم کرنے کے لئے پنتھرس پارٹی کارکنوں کا قومی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ گزشتہ ہفتے جے کے این پی پی کے 1982کے کچھ بانی کارکنوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پنتھرس پارٹی کے بانی اراکین اور دوسرے لوگوں کے لئے ایک عام کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پارٹی کے مشن میں فعال طور پرشامل ہیں اور جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کے لئے امن اور بنیادی حقوق کے ساتھ انصاف یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں اور لداخ کے کارکنوں کے ساتھ 1982 میں پنتھرس پارٹی قائم کرنے میں شامل لوگوں کی کشمیر کے لئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ انہوں نے کئی بانی اراکین کے نام اپنے خط میں ان سے سرینگر، لیہہ اور جموں میں پنتھرس پارٹی ہیڈکوارٹر کے رابطے میں رہنے کی اپیل کی تاکہ وہ اس پروگرام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ کشمیر کی کنویننگ کمیٹی میں محمد اکبر لون، محمد یوسف گنائی، ڈاکٹر اقبال وانی، نذیر احمد بھٹ، نذیر میر، محمد عبدالرشید، عبدالمجید ڈار، محمد یوسف وانی، مظفر بھٹ، جی آرندیم، نذیر احمد میر، محمد یعقوب، محمد اقبال شیخ، فیض احمد، بی ایس یس بیدی اور دلجیت سنگھ شامل ہیں۔ اگلے ہفتے جموں صوبے کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔ اس تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی 1982 میں پارٹی کے بانی اراکین پر مشتمل ہوگی۔ جموںمیں بھی کنویننگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی یہ بھی پارٹی کے بانی اراکین پر مشتمل ہوگی۔کشمیر اور جموں کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ لیہ، سری نگر، اور جموں میں اگست میں منعقد کی جائے گی جن میں 26 اور 27 اکتوبر، 2018 کو تاریخی اجلاس منعقد کرنے کے مقام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثنا، پینتھرس پارٹی کی موجودہ عاملہ کمیٹی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شامل ہوں تاکہ پنتھرس پارٹی کی بھائی چارے، حق و انصاف ، انسانی اور بنیادی حقوق کو فروغ دینے کی تحریک کو مزید مضبوط بنایاجاسکے جنہیں آج تک جموں- کشمیر کے آئین میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔
strict Judicial Mobile Magistrate (T) Doda Sandeep Sen today sentenced a driver to imprisonment of two years for rash driving and causing accident in a six year old case. دارالعلوم حنفیہ قادریہ درگاہ شریف سائیں بابا میراں بخش کوپرہ گونتریاں پونچھ میںنہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ
۔5667یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سرینگر/ شری امر ناتھ جی یاترا کے24 ویں روز5667یاتریوں نے پوتر گپھامیں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک230007 یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
ویشنودیوی درشنوں کیلئے آئے یاتری کی موت
جموں//ضلع ریاسی میں ویشنودیوی ریاسی گپھاکے درشنوں کیلئے آئے ایک یاتری کی اچانک دِل کادورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والے یاتری کی شناخت مکیش شرما ساکن روہنی دہلی کے طورپرہوئی ہے جسے گذشتہ شام گپھاکے نئے راستے پراچانک دِل کادورہ پڑاجس کے بعداسے قریبی شفاخانے میں لیجایاگیاجہاں پرڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔ذرائع نے بتایاکہ مہلوک یاتری کے ہمراہ اس کی اہلیہ بھی تھے جوویشنودیوی گپھامیں درشنوں کیلئے آئے تھے ۔جان بحق ہونے والے یاتری کی نعش کوہیلتھ سنٹرکٹرہ میں رکھاگیاہے جہاں سے اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے اہل خانہ کے سپردکیاجائے گا۔
دوارکاچوہدری کی قیادت میں وفودصوبائی کمشنرسے ملاقی
سڑکوں کی خستہ حالی ‘بجلی کی آنکھ مچولی اور کسانوں کودرپیش مشکلات زیربحث لائیں
جموں//سابق چیئرمین جموں میونسپل کارپوریشن دوارکا چودھری کی قیادت میں عوامی وفود نے ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی اوراس دوران وفودنے صوبہ جموںمیں موسم گرما میں عوام کو پیش آرہی کئی مشکلات کو زیر بحث لایا۔ اپنی مانگوں کو لیکر انتظامیہ کے رویہ پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے سابق چیئرمین دوارکا چودھری نے انتظامیہ پرالزام لگایاہے کہ انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے اورغریب عوام کئی مصائب کی شکار ہے اور اس وقت تذبذب کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کررہی ہے اور خوامخواہ خمیازہ بھگت رہی ہے۔قابل ذکرہے کہ عوامی وفود میں پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان ممبر بھی موجود رہے۔ ڈویژنل کمشنر جموں ورما اورایڈیشنل ترقیاتی کمشنر جموں ارون منہاس کے ساتھ کافی دیر تک عوامی مسائل پرگفت وشنید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں خطہ کے کئی علاقوں میں اس موسم گرما میں لوگ نہ صرف بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان حال ہیں بلکہ سڑکوں کی خستہ حالت سے لوگوں کی آواجاہی بھی بری طرح سے متاثر ہوچکی ہے۔وفودنے اپنی شکایتوں کا ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ عوام کے تمام مسائل حل کرے جس میں کنال میں پانی کی سطح کو وافرمقدارمیں دستیاب رکھنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ کسان اپنی ذر زخیز زمینوں کوآبپاشی سہولیات سے محروم نہ ہوسکیں۔تاہم وفود نے جموں خطہ کے کئی علاقوں جن میں رہیل شاہپور۔منگل میان چیک۔چیک صوبہ۔چیک کھیری چرگا موجہ وغیرہ شامل ہیں جہاں پرکسانوں کوآ بپاشی کیلئے مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہاہے۔ ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کے سبب ڈویژنل کمشنر جموں اورایڈیشنل ترقیاتی کمشنر جموں نے عوامی وفود کویقین دلایا کہ تمام عوامی مسائل کو ازالہ کرنے کیلئے انتظامیہ ترجیح بنیادوں پرکام کرے گی۔
فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کاقافیہ حیات تنگ کرنے کیلئے کوشاں:چوہدری اختر
جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اختر حسین نے کہاہے کہ جموں میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کاقافیہ حیات تنگ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہا کہ جموں میںفرقہ پرست عناصر آئے روزمسلمانوں کوحراساں کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اورحکومت کوان پرروک لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے پی ڈی پی اوربھاجپا کی سابقہ مخلوط سرکار کے دوران آر ایس ایس کے موہن بھگوت اورپروین توگڑیا پر الزام لگایاہے کہ انہوںنے مسلمانوں کے خلاف جامع پروپگنڈہ کا دور چلا کر زہرافشا کی مہم چلائی۔ انہوںنے مزیدکہا ہے کہ حال ہی میں بجرنگ دل کے قومی کوآرڈی نیٹرموہن سنگھ نے جموں میں مسلمان بستیوں کی تعداد بڑھنے کی بیان بازیاں کیں ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ مسلمان بستیوں میں بسنے والے مسلمان ریاستی باشندگان نہیںہیں جبکہ نیپال ۔تبت ۔مغزبی پاکستان کے لوگ وبیرون ریاستوں سے ہزار وں کی تعداد میں لوگ آباد کئے گئے ہیں چونکہ یہ لوگ کسی دوسرے طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اسلئے انہیں برداشت کیاجاناہے ۔انہوںنے مزید کہاہے کہ ہندوستان میں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا ہے وہ فرقہ پرستی کی باتیں کرتے رہتے ہیں اورسرکار ی مشینری خاموشی اختیار کرکے جرائم کی پیدائش کوجنم دیتے ہیں جبکہ جموں میں مسلمان صدیوں کے پشت باشندے ہیں لیکن انہیں اس صورت میںپیش کیاجانا ہے جیسے لوگ بیرونی دنیا سے آکربس گئے ہوں۔چوہدری ااختر نے کہاہے کہ 1947ء میں کشمیریوں نے جان کی قربانیاں دیکر قبائلوں کو بھگا یاتھا جن کی بدولت ہی ریاست ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس دورن یہ فرقہ پرست لوگ کہاں تھے ایسے لوگوں کو سمجھ لینا چاہئے جموں کامسلمان اب ان سے خائف ہونے والا نہیںہے۔چوہدری اختر نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت کے دوران اقلیتوں پربہت مظالم ڈھائے جاچکے ہیں اوراب ان سازشوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا اورجموں کے مسلمانوں کو جینے و آباد ہونے کا پورا پوراحق حاصل ہے۔
آئی ٹی آئی جموں میں شجر کاری مہم کاآغاز
جموں // گورنمنٹ صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) جموں نے منصور کے آغاز پر پودوں کی شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔ اس موقعہپر موجود حکام پرنسپل آئی ٹی آئی جموں، ایرانائب پرنسپل ایرا. رواندری کلب کے صدر امن دیپ سنگھ، سیکرٹری روٹری کلب سنیل گویل اور کلب کے ممبران موجود رہے۔پرنسپل نے مزید درختوں کو پودے لگانے اور ان کے پودوں کی دیکھ بھال کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر دن ون مہوتسوکے طورپر منانا جاناچاہئے اور ماحول سبز، صاف، محفوظ اور صحت مند رکھنے کے لئے پودوں کی شجر کاری ہونی چاہئے۔
ڈی ڈی سی کٹھوعہ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
کٹھوعہ//ضلع ترقیاتی کمشنرکٹھوعہ روہت کھجوریا نے ضلع میں مختلف شعبوں کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈی ڈی ڈی نے افسران پر اس بات کیلئے زوردیا کہ وہ مسلسل جاری ترقیاتی کاموں کووقت مقررہ کے اندر مکمل کر یں اور طبعی اور مالی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے دوہری تبدیلیوں میں کام کا ماپ تول اپنائے۔اس موقعہ پرڈی ڈی ڈی کو بتایا گیا تھا کہ پی جی جی ایس سیکٹر میں، مختلف مراحل کے تحت 154 منصوبوں کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ضلع میں 67 منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ 17 منصوبوں کے لئے جو شفاف جنگلوں کی منظوری دی گئی ہے وہ زیر التواء میں ہیں، ڈی ڈی ڈی نے فوری طور پر متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ ابتدائی اقدام کے لئے شفاف جنگلوں کے منصبوبوںکی منظوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید انجینئروں کو مزید ہدایت کی کہ اس منصوبوں کی سہولت کے عمل کو 2018-19 میں منظوری دے دی جائے۔ایگزیکٹو انجینئر، گراؤنڈ پانی ڈویژن جموں نے ڈی ڈی سی کو بتایا کہ سال 2017-18 کے دوران، 2018-19 میں علاوہ کاپیس بجٹ کے تحت پانی کو متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کیلئے 146 ہاتھ پمپ نصب کیے گئے تھے، ہر حلقے کے لئے 5 ہاتھ پمپ منظور کیے گئے تھے۔ڈی سی ڈی نے پانی کے رو کو دوسرے مقامات میں شناخت کرنے کے لئے ایگزیکٹو انجینئر، گراؤنڈ واٹر اور پی ایچ ای مکینیکل کو ہدایت کی اور ہفتہ کے وقت اندر فہرست جمع کردیں۔