ادبی کنج جموں کی شعری و تنقیدی نشست
جموں // معروف کثیر اللسانی ادبی تنظیم’ادبی کنج جموں کے زیر اہتمام کڈذی سکول تالاب تلو میں ایک خصوصی شعری تنقیدی و ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔اس نشست کے دوران ادبی کنج جموں کی کا رکردگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اردو و گوجری زبان کے معروف شاعر وادیب محمد سرور چوہان نے تنظیم کے دو اہم ممبران چیئر مین آرش دلمو ترہ اور تنظیم کے صدر شام طالب کی خدمات کی تعریف کی ۔اس موقعہ پر تنظیم کے اراکین نے نوجوان شعرا کی حوصلہ افزائی و تربیت کیلئے ان کے پیش کردہ کلام کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے ان کو اسلوب غزل کے مختلف پہلواں سے روشناس کروایا گیا ۔اس موقعہ ادبی کنج کے اراکین نے ان نوجوانوں کو غزل کے ردیف ،قافیہ اور بحر کی باریکیوں سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔اس نشست میں شرکت کرنے والوں میں آرش دلموترہ ،وید اپل ،سرور چوہان حبیب ،کے آر سلگوترہ ،اتم سنگھ راہی ،راجیو کمار ،مہا راج کرشن وفادار ،ایس کے گپتا ،شام طالب شامل تھے ۔
نٹرنگ تھیٹر نے ’بابا جتو ‘ڈرامہ پیش کیا
جموں//نٹر نگ تھیٹر جموں کی جانب سے جھڑی میلے کے دوران ڈوگری ڈرامہ ’بابا جتو ‘پیش کیا گیا۔اس پروگرام کے دوران بڑی تعداد میں سامعین دوسرے روز بھی موجود رہے ۔پروفیسر رام ناتھ شاستری کے مشہور ڈرامے ’بابا جتو‘کو نٹرنگ جموں کی جاطرف سے جھڑی میلے پر پیش کر نے کیلئے تخلیقی طور پر ہدایت کاری کے فرائض نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھا کر انجام دے رہے ہیں ۔اس ڈرامے میں 15ویں صدی کے تمدن اور اس دور میں کسانوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو عمدہ طریقہ سے پیش کیا گیا ہے ۔جھڑی میلے کے دوران خطاب کرتے ہوئے نٹرنگ ڈائریکٹر نے کہاکہ مذکورہ میلہ نہ صرف ایک مخصوص تمدن کو ظاہر کر تے ہیں بلکہ ملک بھر میں تمدن کے اعتبار سے منفرد مقام رکھتا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے تمدنی میلے کو اجاگر کرنے اور قدیم ثقافت کو بچانے کیلئے اپنا رول ادا کرئیں ۔موصوف نے ضلعی انتظامیہ جموں کے ساتھ ساتھ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ اور بابا جیت محل شرائین میلہ کمیٹی کی جانب سے دی جارہی حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ڈرامے کے دوران بابا جتو کا رول نیرج کانت نے ادا کیا جبکہ اسی طرح دیگر ادا کاروں نے قدیم طرز زندگی اور کسانوں کے معاملات کے سلسلہ میں رول ادا کئے ۔ڈرامے میں حصہ لینے والے ادا کاروں میں انیل ٹیکو ،وریندا گجرال ،سنوای انند ،مدن رنگیلہ ،مہتہ بیر سنگھ ،وجے بٹ ،سبھاش جموال ،محمد یاسین، شیوم سنگھ قابل ذکر ہیں ۔
پنتھرس پارٹی کا اظہار تعزیت
جموں //نیشنل پنتھرس پارٹی نے کیسرو دیوی کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔راجوری کے ڈلہوری میں رہنے والے آنجہانی ٹھاکر گیان سنگھ کی اہلیہ کیسرو دیوی کا ان کی رہائش گاہ جواہر نگر میں گزشتہ شام انتقال ہوگیا ۔ ان کے پسماندگان میں تین بیٹے رگھوبیر سنگھ (ریٹائرڈ ایس ایس پی پولیس)، ٹھاکر کمل سنگھ اور ٹھاکر نیتا سنگھ اور تین بیٹیاں ہیں۔کئی معروف سیاسی اور سماجی کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں پنتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیسرو دیوی کو منفرد انسان اور خیال رکھنے والی ماں قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے دوستو ں نے 1973میں ان کی مہمان نوازی کا لطف لیا ہے اور وہ ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔پنتھرس پارٹی کی جنرل سکریٹری انیتا ٹھاکر نے کہاکہ کیسرو دیوی گھر کے اراکین کی تعلیم اور ترقی کے لئے کام کرتی رہیں۔ پنتھرس پارٹی نے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رخ کیلئے دعا بھی کی۔
پنتھر س پارٹی کی’ یوا سینا‘ مہم جاری
جموں //نیشنل پیتھرس پارٹی کی طرف سے شروع کی گئی ’یوا سینا ‘مہم جاری ہے ۔اس مہم کے تحت ینگ پنتھرس کی طرف سے گھری پنچایت میں نوجوانوں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ینگ پنتھرس کے نائب صدر پرتاب سنگھ جموال کی قیادت میں منعقد کی گئی میٹنگ کے اراکین نے بولتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کے 1846سے قبل والی پوزیشن کو بر قرار رکھا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ینگ پنتھرس کے نائب صدر پرتاب سنگھ نے کہاکہ ریاستی کی زبانوں ،تمدن اور سیاسی حد بندی سے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں گی ۔پارٹی کارکنوں نے ریاستی گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کر نے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مانگ کی کہ جلداز جلد اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں تاکہ عوام کو جمہوری طرز حکومت فراہم کی جائے ۔
ادہم پور میں آیوشمان بھارت کی عمل آوری کا جائیزہ لیا گیا
ادہم پور //ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور نے آفیسران کی منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی آیوشمان بھارت اسکیم کی عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران ضلع میں مذکورہ اسکیم کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں پیش آرہے مسائل،عوام کو اسکیم کے سلسلہ میں بیدار کرنا ،رکاوٹوں کے حل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ڈی سی نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ مستفیدکنندگان کے اندراج کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ منتخب مستفید کنندگان کی رجسٹر یشن کا عمل ڈسٹر کٹ ہسپتال ادہم پور ،سی ایچ سی رام نگر ،چنینی کے علا وہ خدمت سنٹروں میں 15روپے میں شروع کیا جائے گا جبکہ رجسٹر یشن کے بعد ان مستفید کنندگان کو کارڈ بھی دیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،چیف پلاننگ آفیسر ،اسٹنٹ کمشنر محکمہ مال ۔ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر ،چیف میڈیکل آفیسر کے علا وہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔
ریاستی گورنر کے مشیران
شیعہ طبقہ کو بھی نمائندگی دی جائے:عاشق خان
جموں//شیعہ فیڈریشن نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک پر زور دیاہے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شیعہ طبقہ کے کسی شخص کو اپنا مشیر مقرر کریں ۔ اپنے ایک بیان میں عاشق حسین خان نے کہاکہ گورنر کے اس وقت چار مشیر ہیں اور ایسی اطلاعات ہیں کہ ایک اور مشیر بنایاجارہاہے تاہم ہر بار کی طرح اس بار بھی شیعہ طبقہ کو کوئی نمائندگی نہیں دی گئی جس سے اس طبقہ کے لوگوں میں بیگانگی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیعہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کئی ریٹائرڈ آئی اے ایس و دیگرافسرہیں جو اپنی قابلیت اور ایمانداری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں اور کیوں ایسے کسی شخص کو گورنر کا مشیر بناکر اس طبقہ کو بھی نمائندگی نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ کرگل سے لیکر پونچھ تک ریاست کی شیعہ برادری میں یہی تاثر پایاجارہاہے کہ حکومت کی طرف سے اسے کوئی نمائندگی نہیں دی جارہی اور نہ ہی اس طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدگی سے کوئی اقدام کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک طبقہ کو اس کا حق ملناچاہئے اور شیعہ طبقہ کو بھی نمائندگی دی جائے ۔عاشق خان نے کہاکہ طبقہ کو نمائندگی دینے سے ہی شیعہ برادری کی ترقی ممکن ہوسکے گی ۔انہوںنے اس امید کا اظہار کیاکہ ریاستی گورنر ان کی اس مانگ پر نہ صرف غور کریں گے بلکہ عملی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے ۔
جگر کے علاج کا کلینک کھولنے کا اعلان
جموں //میدنتا میڈیکل کی جانب سے گاندھی نگر جموں میں لیور کے علاج کیلئے ’میڈنتا لیور کلینک کھولنے کا اعلان کیا ۔اس کلینک میں امرایض جگر کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مریضوں کے طبی معائینہ کیلئے موجود رہے گی ۔اس سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے جگر کے امراض کے ماہر ڈاکٹر اے ایس سونی جوکہ میدنتا میڈیکل کے چیئر مین بھی ہیں ،نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سالانہ 5ہزار افراد وقت پر علاج دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے لیور کے کینسر اور اس سے متعلق دیگر امرایض کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں تاہم ان میں سے متعدد کو وقت پر علاج فراہم کرکے بچایا جاسکتا ہے ۔جموں میں منعقدہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر میدنتا میڈیکل ڈاکٹر نریش تران نے کہاکہ جموں میں مذکورہ کلینک کھولنے کا اصل مقصد عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ وقت پر ایسے مریضوں کو جگر سے متعلق بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے ۔