پردیش کانگریس کا اجلاس منعقد
مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ،جموں ۔پونچھ ریلوے لائن کی تعمیر کا مطالبہ
جموں //پردیش کانگریس کے اعلیٰ لیڈرشپ کایہاں ہفتہ کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت پردیش صدر جی اے میر نے کی، جس میں پارٹی کے متعدد سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔اجلا س میں ریاست کے موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر پر مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس میں جموں خطہ کے عوام کو بجلی اور پانی کی قلت سے پیدا شدہ بحرانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس سلسلہ میں پارٹی کو عوامی مسائل ابھارنے کیلئے سرگرم کیا گیا ۔اجلاس میں آئی بی کے لوگوں کو 3% ریزرویشن دینے کا خیر مقدم کیا گیا ،تاہم اس کوٹہ کو 6فیصدی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور اسکے علاوہ ان لوگوں کو محفوظ زونوں میں رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کا بھی مطالبہ دوہرایا گیا ۔اجلاس میں 1947, 1965 اور 1971 کے رفیوجیوں کو پورا پیکیج الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ،جس کی پہلی مرتبہ کانگریس۔ این سی سرکار نے سفارش کی تھی۔اجلاس میں بی جے پی سرکار سے کہا گیا کہ انکے پاس پورا منڈیٹ ہے اسلئے انہیں اپنے وعدے کو پورا کرنا چہاہیے،خصوصاً جموں خطے کیلئے۔اجلاس میں ریاست کو بجٹ میںمبینہ طور سے نظر انداز کرنے پر سخت تنقید کی گئی ۔اجلاس میں جموں ۔پونچھ ریلوے پروجیکٹ پر فوری طور سے کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں لوگوں کے مسائل ابھارنے کیلئے پارٹی کو زمینی سطح پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور راہل گاندھی کی لیڈر شپ پر پورے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں سابقہ ایم پی مدن لعل شرما ، تارا چند، مولا رام ، رمن بھلہ، آر اسی چب ، رویندر شرما ، رجنیش شرما ، شاہ محمد چودھری، من موہن سنگھ ، ایم ا یل سیٹھاکور بلبیر سنگھ ،ڈاکٹر منوہر لعل ،شبیر احمد خان و دیگران نے بھی شرکت کی۔
آرینز کی جانب سے 17 جولائی کو جاب میلہ کا اہتمام
۔ 51 ویںجاب میلہ میں15سے زائد کمپنیوں کی شرکت متوقع
جموں //تین شہروں اور گرد ونواح کے کوالیفائڈ اور موذوں نوجوانوںکو زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کرنے کیلئے آرئینز گروپ آف کالجز نے 17 جولائی کو 51ویںجاب میلہ کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان کے مطابق اس میلہ میں 15سے زائد کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ خواہش مندامیدواراں اس سلسلہ میں آرئینز ویبسائٹ www.aryans.edu.in پر مفت رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔آئینز گروپ آف کالجز کے چیر مین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا ہے کہ اب تک ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کالج کے بہت سے نوجوانوں کو پہلے ہی جاب فراہم ہوئی ہے۔اس جاب میلہ میں بی ٹیک، ایم بی اے ،بی بی اے، بی سی اے، بی اے، بی کام ، ایم ٹیک ،ڈپلومہ ہولڈروں اور آئی ٹی آئی وغیرہ امیدواروں کو جاب کے مواقعے فراہم ہوئے ہیں۔آرئینز گروپ کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سدھو نے اس موقعہ پر کہا کہ متعدد کمپنیوں نے جاب میلہ میں شرکت کرنے کی تحریری طور تصدیق کی ہے۔امید واروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ریزیوم کی 10کاپیاں اور پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اپنے ساتھ لائیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک آرئینز نے 50جاب میلے کامیابی سے منعقد کئے ہیں۔
ایل جی الیکٹرانکس کا جموں میں ملکہ کچن مقابلہ
جموں // ایل جی الیکٹرانکس انڈیا نے ہفتہ ے روز یہاں ایل جی ملکہ ء کچن ککنگ مقابلہ کا انعقاد کیا۔مقابلہ میں جج شیف قاضی مسز بندو اور مسز سواتی گپتا نے فاتح کا اعلان کیا۔ میگا گندراال کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ ریتو تکو دوسرے نمبر پر رہی ،فاتح کو مائیکرو ویو سونپتے ہوئے اگلے رائونڈ کی ٹکٹ دی گئی۔اس موقعہ پر برانچ منیجر سرجیت منہاس بھی موجود تھے،مقابلہ کا مقصد بھارت میں گھروں میں کھانا پکانے والوں کو صحت مند خوراک کی اہمیت سے واقف کرنا اور انہیں اپنے ٹیلنٹ کوپیش کرنے کیلئے ایک منفرد موقعہ فراہم کرنا تھا ۔ ایل جی ملکہ ء کچن ککنگ مقابلہ کمپنی کی جانب سے2009سے جاری ہے،تاکہ صارفین کو مائیکرو ویو اون ککنگ کے متعلق جانکاری فراہم ہو۔یہ مقابلہ تین مرحلوں پر مشتمل ہے،جس کا اہدف 18سال سے اوپر عمر کی خوااتین ہیں۔اس موقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایل جی ہوم ایپلائنس و ائیر کنڈشنرز کے وائس پریذیڈنٹ وجے بابو نے کہا کہ ایل جی ملکہ ء کچن ککنگ مقابلہ ایک قومی پروگرام بن گیا ہے،جس کا مقصد صارفین کو ایل ج مائیکرو ویو اون کے فوائد کی جانکاری دینا تھا ۔مقابلہ کا 8واں مقابلہ ملک کے65شہروں میں منعقد کیا گیا ،جس میں 8000 سے زائد شرکا نے شرکت کی۔حتمی مقابلہ میں 12فانلسٹوں کو نئی دہلی میں منعقدہ شاندار فائنل میںشرکت کرنے کی توقع ہے۔
سی پی آئی کا فیض کے انتقال پر دکھ کا اظہار
جموں //کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا جموں و کشمیر کی ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کے دفتر پر ایک ہنگامی اجلاس زیر قیادت کامریڈ امرجیت سنگھ منعقد ہو ا،جس میں کامریڈ شمیم فیض کے بے وقت انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی کے ممبروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کی کاروائی کامریڈ نریش منشی نے انجام دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کامریڈ فیض کو فرنٹ رینکنگ پارٹی کا لیڈر قرار دیا، جو آخری دم تک پارٹی کے سیکرٹری رہے۔فیض پارٹی کے روز نامہ نیو ائیج اور حیات کے مدیر بھی تھے۔فیض ایک ایسے لیڈر تھے جنھوں نے سماجی زندگی ترک کرکے پارٹی کے بقا کیلئے کام کی۔مقررین نیانہیں ایک ایسا لیڈر قرار دیا جن کی قیادت میں پارٹی نے کافی وقت تک کام کی،وہ جے اینڈ کے میں پارٹی کے انچارج تھے۔تعزیتی اجلاس سے خطاب کرنے والوں میںکامریڈ اشونی پردھان ، راکیش شرما ، ڈاکٹر جی ایس چاڑک، دلیپ بھٹی، رنبیر بنڈرال، آئی بی زتشی، انیل چوپڑہ،ہردیپ سنگھ دیپو دیگران شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر کامریڈ منشی نے اُسے پارٹی کا ایک نیک نیت لیڈر قرار دیا ،جنھوں نے اپنی ساری زندگی پارٹی کیلئے وقف کی۔مقررین نے دکھ زدہ کنبہ کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی کیا۔
نیشنل مزدور کانفرنس نے قومی ڈانسرکو نوازہ
جموں // نیشنل مزدورکانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے یہاں ہفتہ کے روز منعقدہ ایک پروگرام میں وطن کے سپوت اور نامور قومی ڈانسر یوگیشور سنگھ جموال کی عزت افزائی کی،جنھوں نے حال ہی میں کرناٹک میں منعقدہ بین ریاستی ڈانس مقابلہ میں دوسرا انعام حاصل کیا۔ مقابلہ میں ملک بھر سے تقریباً ایک سو کے ڈانسروں نے شرکت کی۔اس سلسلہ میں یہاں گاندھی نگر میں منعقدہ ایک پروگرام میں نامور قومی ڈانسر یوگیشور سنگھ جموال کی عزت افزائی کی گئی اور اس شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سبھاش شاستری نے انہیں ایک مومینٹو پیش کیا ۔اسموقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کلا کار نے ریاست کا نام روشن کیا ہے ،جو کہ قابل ستائش ہے۔اس موقعہ پر سبھاش شاستری نے گورلین کور کی بھی بہترین کار کردگی کیلئے عزت افزائی کیاور انکی شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر ریٹائرڈ ڈی سی بی ایس جموال مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے کرناٹک کے ہبلی میں منعقدہ قومی ڈانس مقابلہ میں دوسرا انعام حاصل کرنے پر یوگیشور سنگھ جموال کو مبارک باد پیش کی۔