لوپیڈ ایمپلائزفیڈریشن کی ڈی سی کشتواڑ کے حکم نامہ پر تنقید
جموں //آل جے اینڈ کے لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے ضلع کے اساتذہ کیلئے تنخواہ واگُذار کرنے کیلئے مقامی سرپنچ اور 10بچوں کے والدین کی جانب سے حاضری حاصل کرنے کو لازمی قرار دینے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔صوبائی ٹیچرس فیڈریشن ،جو کہ آل جے اینڈ کے لو پئیڈ فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہے ،کے صدر کابلہ سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حکم سرکار کے تمام سرکاری دفاتر اور اداروں میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کے بر عکس ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے ملازمین ، اساتذہ اور دیگر کامگاروں کی دفاتر اور اداروںمیں حاضری یقینی بنانے کیلئے بایئو میٹرک سسٹم لاگو کیا ۔کشتواڑ کے اساتذہ نے اس متضاد حکم کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا حکم سرکار نے کئی سال قبل لیا تھا جسکی اساتذہ نے لو پئیڈ ایمپلائز ایسو سیا یشن کے جھنڈے تلے ریلیاں، دھرنے اور مظاہرے کرکے مخالفت کی تھی ،جس پر سرکار نے اس متضاد حکم کو واپس لیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ درج بالا حکم پر بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ اساتذہ کو حراساںکرنے اور شرمندگی سے بچایا جا سکے اور ورہ اپن توجہ طلاب کی بھلائی کیلئے مرکوز کر سکیں۔
سالانہ امر ناتھ سالانہ یاترا۔2019
ریلوے اسٹیشن جموں میں سلامتی صورتحال کا جائزہ
جموں //شری امر ناتھ جی سالانہ یاترا۔2019 کے پیش نظر ایس ایس پی ریلویز رنجیت سنگھ سمبیال نے جی آر پی جموں و دیگر متعلقہ ایجنسیوں جیسے کہ آر پی ایف، سی آر پی ایف وغیرہ کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن جموں کی سلامتی صورتحال کا پیر کے روز منعقدہ ایک اجلاس میںجائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی گرڈ ،گشت کرنے اور ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کے سامان کی چیکنگ کیلئے نصب آلہ جات کا بھی معاینہ کیا۔انہوںنے موقعہ پر ہی ماتحت اہلکاروں کو سلامتی اور تحفُظ کیلئے متعدد ہدایات جاری کئے۔افسروں سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ریلوے نے ٹریک اور دیگر اہم تنصیبات پر دن و رات گشت میں تیزی لانے اور پی آر ایف، جے کے اے پی، مقامی پولیس اور ریلوے ٹریک کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے ساتھ آپسی تال و میل برقرار رکھنے پر زور دیا ،تاکہ قوم دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کی پیشگی اطلاع موصول ہو،کیونکہ ریلوے اسٹیشن جموں میں بہت ہی بھیڑ بھاڑ والا اسٹیشن ہے کیونکہ روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں کی تعداد میںسیاح اور یاتری اسی ریلوے اسٹیشن سے جموں وارد ہوتے ہیں۔اس موقعہ پر افسروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے ماتحتیں کو عوام خصوصاً شری امر ناتھ جی یاتریوں کو ہر قسم کا تعاون مہیا کریں اور پانے فرائض کے تئیں سنجیدہ ہوتے ہوئے یاتریوں کے ساتھ نرم لہجہ سے پیش آئیں ۔انہوں نے اپنے ماتحت افسروں سے انکے زیر کنٹرول نفری کو ہر وقت دستیاب رہنے کی جانکاری دینے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس کے دران جوانوں سے کسی بھی صورتحال کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت دی گئی۔دریں اثنا ، ایس ایس پی ریلوے کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن میں یاتریوں کی سہولیت کیلئے ایک جوائنٹ ریسیپشن کم فگیسلٹیشن سنٹر قائم کیا ہے،جس میں تمام سہولیات جیسے کہ اعلانات کا سسٹم ،فسٹ ایڈ بکس، پینے کا پانی، طبی معاونت، اسٹریچرس، ریڈ کراس /چائیلڈ ہیلپ لائن وغیرہ شامل ہونگے۔
سنٹرل جیل جموں میںمنشیات مخالف بیداری کیمپ
جموں//سنٹرل جیل جموں میں پیر کے روز ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،قید خانہ جات ،جے اینڈ کے وی کے سنگھ (آئی پی ایس) کی گائیڈنس کے تحت منشیات کنٹرول بیو رو کے اشتراک سے منشیات مخالف بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں جیل کے قیدیوں اور عملہ نے بھی شرکت کی۔سپرانٹنڈنٹ این سی بی نے اس موقعہ پر ایک بیداری تقریر کی،جس دران انہوں نے منشیات کے مضر اثرات کی جانکاری دی۔کیمپ کے اختتام پر سنٹرل جیل جموںکوٹ بھلوال کے سینئر سپرانٹنڈنٹ دنیش شرما نے این سی بی کی جانب سے کیمپ منعقد کرنے کے لئے تہیہ دل سے تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل جموںکوٹ بھلوال اس کاوشوں اور پہل کیلئے ہر قسم کا تعاون دینے کا وعدہ بند ہے۔ سنٹرل جیل جموںکوٹ بھلوال کے میڈیکل افسر نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔جیل کے قیدیوں نے ڈی جی پولیس قید خانہ جات کی جانب سے ایسے پروگرام منعقد کرنے پر انکی ستائش کی۔
منشیات کیخلاف کارروائی پر بی جے پی کی ریاستی پولیس کی ستائش
جموں // ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے منشیات کی بدعت کے خلاف کامیاب پہل منعقد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان سنیل سیٹھی نے کہا کہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کرنے سے ہزاروں ان اہل خانہ کو سکون مل گیا ہو گا جن کے ممبران اس بدعت سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے نہ صرف منشیات کا عادی جہنم پہنچ جاتاہے بلکہ اسکے کنبہ کو بھی پریشانیاں ہوتی ہیں۔انہوں نے پویس سے منشیات سمگلروں اور جنگجوئوں کے درمیان سازش کو بے نقاب کرنے کو کہا کیونکہ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ ریاست میں منشیات کی رقم کوملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے منشیات سمگلروں کے خلاف سنگین کاروائی کرنے پر پولیس کی ستائش کی۔انہوں نے والدیں خصوصاً سکول جانے والیبچوں کے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں پر نگاہ رکھیں ،تاکہ وہ منشیات کے عادی نہ بن سکیں۔انہوں نے سکول انتظامیہ سے بھی اس سلسلہ میں سکولوں کے اندر چوکسی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔