جموں ایسٹ حلقہ میں بجلی اورپانی کی قلت کو لیکر احتجاجی مظاہرہ
جموں //جموں ایسٹ حلقہ کے وارڈ نمبر03 میں بجلی اورپانی کی قلت کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق مظاہرین کی قیادت ریتا گپتا نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں خطہ خصوصاً دیہی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ناقص سپلائی سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی بغیر شیڈول کٹوتی اب روز مرہ کا معمول بن گیا ہے اور اس میں ابھی تک کوئی سدھار کی امید نہیں ہے ۔انہوںنے سرکار سے بجلی کٹوتی کو ختم کرنے اور پانی کی سپلائی باقاعدہ بنانے کیلئے کی اپیل کی، تاکہ لوگوں کو شدید گرمی کے موسم میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مظاہرین میں بملا ملہوترہ، ششی شرما ، اوشا،سوشما گلاٹی و دیگران بھی شامل تھے۔
کی جانب سے سنجواں میں مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد KVIC
جموں //KVIC کی جانب سے کیندریہ ودیالیہ سنجواں میں جمعہ کے روز مضمون نویسی کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔مقابلے میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 20طلاب نے شرکت کی ۔ مقابلہ کا موضوع ’’سوچھ بھارت ابھیان ۔ کھادی ولئیج انڈسٹریز‘‘ تھا ۔ موضوع پر اپنا نظریہ پیش کرنے میں طلاب میں کافی جوش دکھائی دیا ۔مقابلہ میں طلاب کو ایک ہزار الفاظ میں موضوع پر اپنی رائے تحریر کرنا تھی،جس کا تین زبانوں کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اسکا تجزیہ کیا۔ مقابلے میںکلاس بارہویں ۔بی کی سینکی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ حلیمہ اور شمیمہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔طلاب کو کھادی ولئیج انڈسٹریز کارپوریشن کے پروڈکٹوں سے عزت افزائی کی گئی۔تمام شرکا کو کے وی آئی سی کی ٹیم کی جانب سے فی کس شہد کی ایک ایک بوتل د ی گئی۔اس موقعہ پر کے وی آئی سی کے اہلکاروں نیشرکا کے ساتھ اپنی جانکاری بانٹی۔ ودیالیہ کے پرنسپل نے کے وی آئی سی کا مقابلے کیلئے کے وی سنجوان کو منتخب کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
بی جے پی او بی سی مورچہ کی ’’ممبر شپ مہم ‘‘کی مناسبت سے اجلاس کا اہتمام
جموں //بی جے پی او بی سی مورچہ کا جمعہ کے روز یہاں پارٹی کے صدر دفتر پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مورچہ کے ریاستی صدر رشپال ورما نے کی۔اجلاس کا ایجنڈا’’ ممبر شپ مہم ‘‘ تھا ،جو 06 جولائی سے شروع ہو کر 11 اگست2019 تک جاری رہے گی۔اجلاس میں مورچہ کے تمام ممبروںنے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سخت محنت کرنے کی یقین دہانی کی۔ممبروں نے اس موقعہ پر او بی سی سماج کے مسائل بھی اجا گر کئے ،جن میں او بی سی کو منڈل کمیشن کے تحت27فیصدی ریزرویشن دینے، ایس آر او ۔294 کے تحت ریزرویشن کی سرٹفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ او ایس سی/او بی سی کے طبقہ کیلئے میٹرک کے بعد سکالرشپ حاصل کرنے کیلئے کوئی آمدنی کی شرط نہ ہو۔اجلاس میں آر بی اے درجہ کی سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔مورچہ کے نائب صدر نیلم وردھی اور مورچہ کے ریاستی جنرل سیکرٹری تارا چند ورما ،سکجیت سنگھ ، کیول کرشن ، بھرمجوت ستی،اور جے ترپاٹھی ،مورچہ کے سیکرٹریوں رمشی چندر اور شمشیر سنگھ لبانہ ،پبلسٹی انچارج لکھن پال ورما ،مورچہ کے ترجمان فقید چند ستی، سیل انچارج وکیش کمار، مورچہ کے ضلع صدور بودھ راج، نیتو ورما اور دوارکا داس ،نوین سوشیل،راجیش ڈوگرہ ،جنک راج ورما ودیگران بھی موجود تھے۔
جیونے امر ناتھ جی یاتریوں کیلئے خصوصی پری پیڈپلان جاری کیا
جموں // جئیو ٹیلی کام کمپنی نے شری امر ناتھ جی یاتریوں کیلئے جے اینڈ کے میں یاترا کی مدت کیلئے منتخبہ مقامات کیلئے ایک خصوصی پری پئیڈ پلان جاری کیاہے ۔جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اس قابل احترام یاترا کے مد نظر امر ناتھ یاتریوں کیلئے 102روپے کا ایک خصوصی پری پئیڈ پلان جاری کیا ہے۔جس سے ہزاروں یاتریوں کو فائدہ ہوگا۔اس پلان سے یاتریوں کو(مقامی اور قومی) وائس اور ڈاٹا کے غیر محدود فوائد حاصل ہونگے۔علاوہ ازیں ، اس سے وہ روزانہ 100 ۔یس ایم ایس بھی کر سکیں گے۔غیر محدو ڈاٹا (0.5GB /روزانہ ہائی اسپیڈ ڈاٹا ) 7 دنوں تک جائز ہوگی ۔اس پلان پر جئیو اپلیکشن سبسکرپشن ( Jio App Subscription)دستیاب نہیں ہے کیونکہ اس پلان پر جیئو پرائم ممبر شپ پلان لاگو نہیں ہے۔کمپنی نے یہ پلان ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے شری امرناتھ جی یاتریوں کیلئے متعارف کیا ہے ،جن کے پاس پری پئیڈ پلان ہیں۔چنانچہ جے اینڈ کے میں پری پئیڈ صارفین کے لئے رومنگ سہولیت دستیاب نہیں ہے ،اس لئے جئیو نے یاتریوں کو یاترا کے دوران رابطہ بنائے رکھنے کیلئے یہ پلان جاری کیا ہے۔اس پلان کے تحت پری پئیڈ استعمال کرنے والوں کو جے اینڈ کے کا دورہ کرنے کیلئے قلیل مدتی پری پئیڈ پلان کا نیا مقامی (جے اینڈ کے) کنکشن جیو سے لینا ہوگا جو سات دنوں تک جائز ہوگا۔یہ پلان شری امر ناتھ جی یاترا کے روٹ پر منتخب مقامات پر دستیاب ہوگا۔
اسرائیلی کمپنی کے ذریعہ شراب کی بوتل پر بابائے قوم کی تصویر کی اشاعت کی شدید مذمت
جموں//ہند۔فلسطین فرینڈ شپ سوسائٹی اور دیگر غیرسرکاری تنظیموں کی نئی دہلی میں ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں اسرائیلی شراب کمپنی کے ذریعہ ہندستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر شائع کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ یہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جان بوجھ کر کی گئی توہین ہے۔ہند۔فلسطین فرینڈشپ سوسائٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم نگھ ، جنہوں نے اس میٹنگ کی صدارت کی، اس معاملہ پر حکومت ہندکی خاموشی پر حیرت ظاہر کی جس نے اس معاملہ کو اپوزیشن پر چھوڑ دیاہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے اسرائیل کے ذریعہ بابائے قوم کی تصویر شراب کی بوتل پر شائع کرنے پر ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔یہ شراب کی بوتل صیہونی مارکٹ میں دستیاب ہے۔انہوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سینئر اراکین پارلیمان کے اس معاملہ کو ہلکے میں لینے اور صرف راجیہ سبھا میں یہ معاملہ اٹھائے جانے پر افسوس ظاہر کیا۔انہوں نے ایک ہندستان مخالف معاملہ کو پارلیمنٹ کے لوک سبھا میں نہ اٹھائے جانے پر بھی حیرت ظاہر کی۔انہوں نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے 1935میں مہاتما گاندھی کو اس وقت نظرانداز کیا تھا جب انہوں نے فلسطنیوں کے کاز کے لئے فلسطین کے ساتھ حمایت کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے اس طرح کے ایک اہم معاملہ کو ترقی پسند، سیکولر اور بائیں تنظیموں کے لوک سبھا میں اٹھانے میں ناکام رہنے پر بھی حیرت ظاہر کی۔
شیو سینا نے بجٹ کو دوستانہ بجٹ قرار دیا
جموں //شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے جے اینڈ کے یونٹ نے مرکزی سرکار کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو ایک دوستانہ بجٹ قرار دیا ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان کے مطابق پارٹی کے دفتر پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیو سینا کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے بجٹ کو موافق قرار دیا لیکن پٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں پر ایکسائذ ڈیوٹی بڑھانے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس اضافہ سے ہر ایک چیز مہنگا ہوگا۔انہوں نے این ڈی اے سرکار سے اپیل کی کہ وہ اس اضافہ کو فوری طور سے ہٹائیں۔اس موقعہ پر متعد نوجوانوں نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،جو شیو سینا کے پروگراموں اور پالسیوں سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں تحصیل چسانہ کے وکرم سنگھ نے اپنے 40 کارکنوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،جن میں نیلم سنگھ ، نتن سنگھ ، مکیش سنگھ ، چندر کمار، تصویر سنگھ بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر سرجیت سنگھ ، یش پال کھجوریہ، راج سنگھ ، میناکشی بخشی، وکاس بخشی، پنکج ساہنی، راجو چودھری، بھوری سنگھ ،منگو رامو دیگران بھی موجود تھے۔