نٹرنگ نے ’پدمنی ‘ڈراماپیش کیا
جموں//نٹرنگ کی جانب سے ’’ــــ پدمنی‘‘ کے نام سے ایک نیا ڈراما پیش کیا۔بپن گپتا جو نٹرنگ کے پروڈکٹ ہیں اور آج کل ستیاجیت رائے فلم وٹیلی ویژن انسٹی چیوٹ سیے مزیدمہارت حاصل کرنے میں مشغول ہے۔انہوں نے نٹرنگ میں ایک 20 روزہ ورکشاپ کا عمل میں لایا جس میں پدمنی ڈراماپیش کیاگیا۔ اس ڈرامے میں نئے فنکاروں کو موقعہ دیا گیا۔سارے فنکاروں نے اپنی صلائیت کا مطاہرہ کرکے ڈرامہ کی کردار نگاری میں چار چاند لگا ئے۔ڈراما کا سارا قصہ ’’پدمنی ‘‘ نامی کردارکے ارد گرد گھومتا ہے ۔پدمنی وہ کردار ہے جو ملک کی ساری لڑکیوںکا نقشہ اتارتی ہے۔جس ملک میں لڑکیوں کی بھلائی کیلئے بہت ساری سکیمیں چلائی جاتی ہیںلیکن ساتھ ساتھ ان کو آزادی کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔اس ڈرامے کا قصہ ایک گائوں سے شروع ہوتا ہے جہاں کئی سالوں سے بارشیں نہیں ہوتی ہیں اور لوگوں کو خوراک کی تلاش میں نکلنا پڑتا ہے۔اسی دور میں ایک داناانسان نے ایک لڑکی کے پیدا ہونے کی خوش خبری دی اور کہا گیا کہ یہ لڑکی اس علاقہ کے لئے رحمت بن کر آئے گی اور اس کا نام پدمنی ہوگا۔اس لڑکی کی آمد کے بعد سب کچھ ٹھیک چلنے لگا تھا لیکن ایک دھوکہ باز آدمی نے یہاں کے وہم پرست لوگوں کو اس لڑکی کے بارے میں کہا کہ یہ حور ہے۔اور اس لڑکی کا بچپن چھن گیا کیوں کہ ہر روز اس کے پاس ہزاروں لوگ اپنی مرادیں لے کر جانے لگے۔اور آخرکار یہ لڑکی دماغی توازن کھو بیٹھتی ہے۔اس ڈرامہ میں جن نٹرنگ فنکاروں نے اپنی کردارنگاری کا فرض نبھایاان میں سوشانت سنگھ،ارون کمار،سنجے وجیال،رایل شرما،طعیب حسین،شوم شرما،چایت کٹیال، شیوم شرما ،ورندا شرما،میناکشی بگھت اور منوج کمار للوترہ کے نام قابل ذکر ہیں۔اس شو کو سجانے کا کام محمد یاسین نے کیا۔
ہتھیاروں سمیت جرائم پیشہ شخص گرفتار
جموں//پولیس سٹیشن گاندھی نگر کی ایک پارٹی نے گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے انڈسٹریل ایکس ٹینشن ایریااشوک نگرمیں ایک ناکے کے دوران ستواری کی جانب سے آرہے ایک شخص کوروکنے کی کوشش کی مگراس نے پولیس کودیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے تعاقب کرکے اسے پکڑلیا۔پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اپنانام اشونی کمار ولد اشوک کماربتایا جوکہ لنگدیالی آرایس پورہ کارہنے والاتھا۔ تلاشی کے دوران اس سے ایک پستول، 5کارآمد کارتوس، اوردومیگزین برآمدکئے گئے ۔پولیس سٹیشن گاندھی نگرمیں معاملہ درج کرکے مزیدتفتیش کاکام شروع کردیاگیاہے ۔
۔25مارچ کورگھوناتھ مندرسے مجوزہ جھانکی
دھرمارتھ ٹرسٹ نے انتظامات کاجائزہ لیا
جموں//25مارچ 2018کورام نومی کے تہوارکے پیش نظر جموں وکشمیردھرمارتھ ٹرسٹ کے صدربی آرکنڈل کی صدارت میں ٹرسٹ کے عہدے داروں کی ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں فیصلہ لیاگیا کہ اس روز شری رگھوناتھ جی کے تاریخی مندرسے جھانکی نکالی جائے گی جوکہ شہرجموں کے مختلف بازاروں کنک منڈی،سٹی چوک ،پرانی منڈی،لنک روڈ اوردیگرعلاقوں سے ہوتے ہوئے واپس شری رگھوناتھ مندرپہونچے گی ۔ یہ یاترابعددوپہر4 بجے شروع ہوگی۔ اس جھانکی کوبہ حُسن خوبی انجام تک پہونچانے کے لیے مختلف کاروباری اوردیگرتنظیموں اورضلع انتظامیہ نے بھرپورتعاون کایقین دلایاہے۔
سوچھ بھارت مشن
ضلع ترقیاتی کمشنرادہم پورنے عمل آوری جائزہ لیا
ادہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنرادہم پور رویندرکمارکی صدارت میں ضلع افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سوچھ بھارت مشن کی عمل آوری کاجائزہ لیاگیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اروند شرما، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکرشن لال، جی ایم ڈی آئی سی سورم چندشرما، چیف پلاننگ آفیسر اوردیگراہلکارموجودتھے۔میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے ایس بی ایم ۔جی کے تحت پنچایت سطح پر کارکردگی کاجائزہ لیا اورضلع کے سبھی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسروں سے اس مشن کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی۔
نگروٹہ میں این سی سی کیڈٹوں کیلئے سول ڈیفنس تربیت کاانعقاد
جموں// این سی سی کیمپ نگروٹہ میں 20مارچ 2018کوسول ڈیفنس جموں کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایچ جی/سول ڈیفنس وایس ڈی آرایف جموں وکشمیرکی ہدایا ت پرایک روزہ بیداری پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس پروگرام کی نگرانی ڈی ایس پی خالداشرف ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس جموں کررہے تھے۔ اس پروگرام کے دوران ریاست کے مختلف کالجوں اوراسکولوں کے این سی سی کیڈٹوں کو ابتدائی امداد،فائرفائٹنگ اوربچائوتکنیک کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ لیفٹیننٹ کرنل بی ایس چودھری ،کمانڈنگ آفیسر جے اینڈکے بٹالین این سی سی نے سول ڈیفنس اورایس ڈی آرایف کے رول کوسراہا۔
نوروز کے موقعہ پر
گورنراوروزیر اعلیٰ کی عوام کومبارکباد
جموں/ گورنر این این ووہر انے نوروز جسے عالمی شجرکاری دِن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اس تہوار کو ثقافتی اور مذہبی اہمیت حاصل ہے ۔انہوںنے سماج کے سبھی طبقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پودے لگا کر تیزی سے بگڑتے ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔گورنر نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے ۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوروزکے موقعہ پرلوگوں کو کو مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ اُمیدظاہر کی کہ یہ تہوار ،جس کی مذہبی اور ثقافتی افادیت ہے ۔ریاستی جموں وکشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے ۔اس دن ریاست میں شجرکاری موسم کا رسمی طور پر آغاز ہوتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑے پیمانے پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیات کو تحفظ دیں۔
تصدق مفتی کادورہ ٔسچیت گڑھ
سیاحتی منظرنامے کا جائزہ لیا
جموں/ سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی نے سچیت گڑھ سرحد پر آزادی سے پہلے کے ریلوے پلیٹ فارم کو فور ی طور بحال کرنے اور علاقے میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک جامع منصوبہ مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار سچیت گڈھ سرحد کے تفصیلی دورے کے دوران وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران کیا ۔تصدق مفتی کو وہاں موجود سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔انہوں نے سچیت گڈھ سرحد پر واگہ سرحد کی طرز پر بیٹنگ ریٹریٹ تقریبات شروع کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے بنیادی سہولیات میں بھی بہتری لائی جانی چاہئیں۔انہوں نے علاقے میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے پر ٹھکانے لگانے کے لئے ایک جامع منصوبہ مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد میں انہوں نے سچیت گڈھ اور گھرانہ ویٹ لینڈ کا دورہ کر کے متعلقہ افسروں سے تفصیلات طلب کیں۔اس دوران ایک مقامی وفد نے وزیر کو جانکاری دی کہ وہاں آنے والے پرندے اُن کی فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں انہوں نے دیگر مسائل کو بھی وزیر کی نوٹس میں لایا۔وزیر نے وفد کے مطالبات غور سے سنے اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ناظم سیاحت جموں سمیتا سیٹھی اور کئی دیگر افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔
اے ایس ایچ آئی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ منعقد
جموں/ گورنر کی اہلیہ اور ای ایس ایچ آئی کی صدر اوشا ووہرا کی صدارت میں راج بھون میں اے ایس ایچ آئی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر سال 2018-19کے دوران ایسو سی ایشن فار سوشل ہیلتھ اِن انڈیا کی طرف سے نشاندہی شدہ نئے پروجیکٹوں اور سرگرمیوں کو زیر بحث لایا گیا ۔اوشا ووہرا نے اس موقعہ پر اُن لڑکیوں میں اسناد اور ملٹی یوٹیلٹی کٹس تقسیم کئے جنہوں نے اے ایس ایچ آئی کے اشتراک سے بنیادی کمپیوٹر کورس مکمل کیا ہے ۔گورنر کی اہلیہ نے اے ایس ایچ آئی کے ارکان کے اس رول کو سراہا جو وہ سماج کے پچھڑ ے طبقے کی بہبودی کو یقینی بنانے کے لئے ادا کررہا ہے ۔انہوںنے گورنر کی طرف سے اے ایس ایچ آئی کے لئے 15.85لاکھ روپے کا ایک چیک بھی پیش کیا۔ وائس پریذیڈنٹ اے ایس ایچ آئی ششما چودھری کے علاوہ کئی اہم دیگر شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔
جموں آزادانہ سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کااہل : پریا
جموں/ تعلیم اور سیاحتی وزیرمملکت پریا سیٹھی آج یہاں سیاحتی محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے غرض سے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں سیاحتی اعتبار کے کافی وسائل موجود ہیں تاہم ان کی مناسب عکاسی کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیر موصوفہ نے جموں خطے کو سیاحتی صنعت کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹروں کی شراکت داری پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ جموں کے غیر معروف سیاحتی مقامات کو ملک کے سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ناظم سیاحت جموں سمیتا سیٹھی کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
سکھ نند ن کی صدارت میں پیٹشن کمیٹی کااجلاس
جموں/ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پیٹشنز کمیٹی کی ایک میٹنگ ایم ایل اے چودھری سکھ نند ن کمار کی صدارت میںمنعقد ہوئی جس میں کمیٹی کو موصول شدہ مختلف عرضداشتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان قانون سازیہ آر ایس پٹھانیہ اور نور محمد شیخ نے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر کمیٹی کے کام کاج اور التوأمیں پڑے پیٹشنز پر ہو رہی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ اس مہینے کی 27؍تاریخ کو منعقد ہوگی۔دیگر افسروں کے علاوہ سپیشل سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرما بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
جاوید مصطفی میر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
جموں/ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفی میرنے ایک میٹنگ کے د وران مختلف محکموں کی طرف سے عملائے جارہے کئی ترقیاتی کاموںکا جائزہ لیا۔اس دوران وزیر کو بتایا گیا کہ آر اینڈ بی ، جے کے پی سی سی اور ایس ایم سی کی طرف سے کئی ترقیاتی کام شد و مد سے جاری ہے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ اس موقعہ پرجانکاری دی گئی کہ سال 2014ء میں تباہ کن سیلاب سے پلوں کو ہوئے نقصانات کی بھرپائی کرنے کے لئے تعمیراتی کام شروع کئے جاچکے ہیں تاکہ لوگوں کو دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 6پلوں کی تعمیر کاکام عنقریب مکمل کیا جائے گا۔اُنہیں بتایا گیا کہ کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مختلف سڑکوں کو بڑھاوا دینے کے کام کاجائزہ لینے کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ کشمیر صوبے کے مختلف علاقوں میں تباہ شدہ سڑکوں کو جلد ٹھیک کیا جائے گا۔وزیر نے اس موقعہ پر مختلف ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے کاموں کا بھی جائز ہ لیا ۔انہوں نے کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت دیتے ہوئے ایس ایم سی سے کہا کہ وہ نوگام سے مہجور نگر تک براستہ پادشاہی باغ ڈرنیج تعمیرکرنے کے لئے ایک تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ تیار کریں۔انہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ تعلیمی اداروں اور فائر سٹیشنوں سے متعلق ڈی پی آر عالمی بینک کے رہنماخطوط مطابق تیار کریں۔وزیر نے کاموں کی بروقت تکمیل کویقینی بنانے اور اہداف کی حصولیابیوں کو مختلف محکموں کے مابین باہمی اشتراک پر زور دیا۔ کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما کے علاوہ مختلف محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
ڈی آر ایس سی نے محکمہ تعلیم کے کام کاج پرتبادلہ خیال
جموں/ محکمہ جاتی سٹینڈنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ آج ایم ایل سی سریندر چودھری کی صدارت میں منعقدہوئی اور اس میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ارکان قانون سازیہ شوکت حسین گنائی ، ظفر اقبال منہاس اور چرنجیت سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کرکے ریاست میں تعلیمی منظر نامے کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔اس موقعہ پر سیکرٹری تعلیم نے کمیٹی کو رمسا کے تحت اس وقت مختلف اضلاع میں زیر تعلیم گرلز ہوسٹلوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے دور دراز علاقوں کے 450سکولوںمیں سولر نظام نصب کرنے کے لئے اقدامات شرو ع کئے ہیں۔انہوں نے تعلیمی شعبے سے جڑے کئی امور کے بارے میں بھی میٹنگ کو روشناس کرایا۔کمیٹی نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ایس ایس اے اور آر ایم ایس اے کے تحت تعمیر ہو رہی سکولی عمارتوں کو مکمل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری کونسل سیکرٹریٹ محمد اشرف وانی کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈینٹل کالج جموں میں پی جی کورسزشروع کرنے کاعمل
بالی بھگت نے پیش رفت کاجائزہ لیا
جموں/ صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے گورنمنٹ ڈینٹل کالج جمو ں میں پی جی کورس شروع کرانے کے لئے حکام کی طرف سے اٹھائے جارہے اقدامات کا ایکی میٹنگ کے د وران جائزہ لیا۔میٹنگ میں کالج کے پرنسپل کے علاوہ کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر بالی بھگت نے ان اقدامات کے حوالے سے متعلقین کا فیڈ بیک حاصل کیا۔بالی بھگت نے اس موعقہ پر کہا کہ حکومت ڈینٹل کالج میںجلد از جلد پی جی کورس شروع کرانے کے لئے پرعزم ہے اور پہلے بیچ کے لئے کم سے کم دس نشستیں مختص رکھی جارہی ہیں اور جس کے لئے مرکزی سرکار سے رجوع کیا گیا ہے۔میٹنگ کے دوران پرنسپل جی ڈی سی نے مختلف اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور کہا کہ اس حوالے سے تمام لوازمات پورا کرنے کے بعد متعلقہ حکام سے رجوع کیا جائے گا تاکہ انسپکشن عمل میںلائی جاسکے ۔