پونچھ قصبہ میں پانی کی قلت
محلہ کھوڑ ناڑ وارڈ نمبر8کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترساں
حسین محتشم
پونچھ//پونچھ قصبہ میں پچھلے ایک ہفتہ سے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محلہ پرانی پونچھ کے سرجیت سنگھ نامی مقامی شخص نے محکمہ تعمیرات عامہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے محلہ میں گزشتہ روز ایک ہفتے کے بعد پانی سپلائی کیاگیا تھا لیکن افسوس کہ صرف دس منٹ تک پانی چھوڑا گیا اس دوران وہ صرف دو تین بالٹی پانی کی بھر پائے جو ان کے استعمال کے لئے بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک ہفتہ تک پانی نہیں چھوڑا جاتا اور جب دیا جاتا ہے تو وہ اتنا کم ہوتا ہے کہ وہ ایک دن کے استعمال کے لئے بھی ناکافی ہوتا ہے۔ادھر محلہ کھوڑی ناڑ وارڈ نمبر آٹھ کے راجندر سنگھ، منجوت، پپو اور کملدیپ کور نے الزام لگایا کہ پچھلے چھ روز سے ان کو پانی نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جب وہ مقامی لائین مین سے پوچھتے ہیں تو وہ طرح طرح کے بہانے بناتا ہے اور اعلی افسران سے بات کرنے کو کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس محلہ میں کوئی ہینڈ پمپ نہیں ہے اور کوئی ذریعہ نہیں ہے جہاں سے وہ استعمال کے لئے پانی لا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ چھ روز سے وہ بڑی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے محکمہ سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کو بلا ناغہ ہر روز پانی سپلائی کیا جائے تاکہ انھیں راحت ملے۔اس محلہ کے راجو نامی ایک شخص نے کہا کہ محلہ میںمیونسپل کمیٹی کی جانب سے بھی کوئی توجہ نہیں دی جاتی کئی کئی روز تک صفائی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر سے مداخلت کی اپیل کی۔
مینڈھرمیں پانیعدم دستیاب، بیشترسکیمیں ناکارہ
محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین پرغفلت برتنے کاالزام،انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر میںمحکمہ پی ایچ ای لوگوںکوپانی کی بہترسہولیات مہیاکرانے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے اورلوگوں کاالزام ہے کہ محکمہ کے ملازمین ڈیوٹی پر حاضر نہیں رہتے جس کی وجہ سے زیادہ تر پانی کی سکیمیں بند ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں محمد جمیل ،محمد اشتیاق،کبیر حسین اور محمد خلیل کا کہنا ہے کہ مینڈھر کے اندر زیادہ تر علاقوں میں پینے کا صاف پانی لوگوں کو نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا جس کی بڑی وجہ محکمہ کے ملازمین ڈیوٹی پر حاضرنہیں رہتے اور محکمہ میں ایسے ملازمین یا تو انھوں نے دکانیں ڈالی ہوئی ہیں یا کچھ لوگ گاڑیاں چلاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر کے اندر زیادہ تر سکیمیں ناکام ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا ہے اور لوگ پریشان ہیں کیونکہ زیادہ تر ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں اور اگر ان سے بات کی جائے تو ان کا ایک ہی بہانہ ہوتا ہے کہ موٹر ٹھیک نہیں ہے اور اگر جب محکمہ مکینیکل کے ملازمین کو پوچھا جائے تو ان کا کہنا ہوتا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازم ڈیوٹی پر حاضر نہیں رہتے جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی نہیں مل پاتا لوگوں کا کہنا ہے کہ ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے محکمہ پی ایچ ای کی زیادہ تر سکیمیں زمینی سطح پر فیل ہو چکی ہیں اور کچھ ایسی جگہیں بھی ہیں جہاں پر چشمے سوکھ گئے ہیں جس کے لئے محکمہ کو ٹیو ب ویل بنانے چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر قصبہ کے اندر پانی کی کمی محسوس ہونے لگا رہی ہے جس کے لئے محکمہ کو پہلے سے ہی ٹیوب ویل کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ قصبہ میں پینے کے پانی کی کمی نہ آئے ۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ کے اندر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول مینڈھر کے پاس محلہ چوکی میں جو ٹیوب ویل نکالا ہوا ہے اور جس سے بڑی تعداد میں قصبہ کے اندر لوگوں کو پانی بھی سپلائی کیا جاتا ہے اس سکیم کو فوری طور آٹومیٹک بنایا جائے تاکہ لوگوں کو پانی آرام سے مل سکے ۔انھوں نے محکمہ پی ایچ ای کے وزیر اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر کے اندر پی ایچ ای کے ملازمین کو ہدایت دی جائے کہ لوگوں کو پانی وقت پر دیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں رہتے تو انتظامیہ ان کے خلاف فوری طور کاروائی کرے۔تاکہ لوگوں کو پانی وقت پر مل سکے۔اس سلسلہ میں جب متعلقہ محکمہ کے اے ای ای سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈیوٹی پر حاضر نہیں رہتے میں نے ان کی تنخواہ بند کر کے وجہ بتائو نوٹس جاری کیا ہے جبکہ قصبہ کے اندر کئی ملازمین کو تبدیل کرکے دوسری جگہوں پر بھیج دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو پانی وقت پر مل سکے۔
کوہلی نے کالاکوٹ میں عوامی مسائل سنے
راجوری//اینمل وشیپ ہسبنڈری اورماہی پروری کے وزیر عبدالغنی وکیل کوہلی نے کالاکوٹ حلقہ انتخاب کے اُڑان گائوں میں منعقدہ ایک عوامی شکایات کے ازالہ کے کیمپ سے خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد عام لوگوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔وزیرموصوف نے کہاکہ موجودہ سرکار عوامی فلاح وبہبود اورمشکلات کے حل کے لئے وعدہ بند ہے۔اس موقعہ پر عبدالغنی کوہلی نے گائو ں میں ایک شیپ ویٹرنری سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ مقامی لوگوں کو اپنے مویشیوں کے لئے سہولیا ت دستیاب ہوسکیں۔کیمپ کے دوران کئی عوامی وفود نے وزیر کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے معاملات سے آگاہ کیا۔وزیر نے وفود کو یقین دہانی دی کہ کہ اُن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔،وزیر نے آفیسران کو حلقہ انتخاب کالا کوٹ میں تمام زیر تکمیل پروگراموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے علاوہ مقامی ممتاز شہری بھی موجود تھے۔
راجوری قصبہ میں 12کمیونٹی سینٹری کمپلیکس تعمیرہوں گے:ڈی سی راجوری
راجوری//ضلع انتظامیہ نے راجوری قصبہ کی میونسپل حدودمیں 12 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس اورسالڈ۔لیکوڈ ویسٹ منیجمنٹ کے تین پلانٹ تعمیرکرنے کے منصوبے کومنظوری دے دی ہے جس پر 1.62کروڑروپے پرلاگت آئے گی۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنرکی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقدکی گئی جس میں میونسپل کمیٹی راجوری کی حدودکے عوامی مقامات پر 12 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس جن پر13.50لاکھ فی کمپلیکس لاگت آئے گی ۔اس دوران ڈی ڈی سی نے آفیسران کووقت مقررہ کے اندر ان کمپلیکسوں کی تعمیریقینی بنانے کی ہدایت دی۔یہ کمپلیکس ضلع ہسپتال کے احاطہ، جواہر نگر، ضلع کورٹ کمپلیکس ،اولڈٹائون ایریا ، سیلانی پل کے مغربی کنارے، الٹرنیٹ برج سرکیولرروڈ ،پبلک پارک بیلہ، نیوپارکنگ ،تھنہ منڈی درہال، کھیوڑہ، ڈنی دھار اورہارٹیکلچرمنڈی،الفاگیٹ کے نزدیک تعمیرہوں گے جن کامقصد صفائی کویقینی بناناہے۔اسی طرح تین سالڈلیکوئڈ ویسٹ منیجمنٹ پروجیکٹ پلانٹوں کی تعمیرکوبھی منظوری دی گئی ہے ۔قابل ذکرہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری نے قصبہ کے مختلف علاقوں میں 75ہزاربیت الخلاء تعمیرکروائے ہیں جن سے 92ہزارسے زائد آبادی مستفیدہوگی۔
مینڈھرمیں اجلاس ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دینے پرزور
پونچھ//فوج کی جانب سے مینڈھرمیں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کوفروغ دینے کے مقصد سے پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس میں ایکس سروس مینوں کے علاوہ مقامی معززین بشمول گائوں کے سرپنچ ودیگران نے شرکت کی۔پروگرام کاانعقاد سدبھاونہ کے تحت کیاگیاجس کامقصد عوام کی بہبودکیلئے اقدامات اٹھانااوران کے معیارحیات کوبلندکرناتھا۔میٹنگ کے دوران فوج نے لوگوں بالخصوص ایکس سروس مینزکی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کوسنااورجوپنشن ،کینٹین ،سمارٹ کارڈز ، ای سی ایچ ایس ،ری سیلٹمنٹ وغیرہ پرمشتمل تھے۔فوج نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کاازالہ کرایاجائے گااس دوران آپسی بھائی چارے کوفروغ دینے کی بھی اپیل کی گئی۔
روڈ سیفٹی ہفتہ:راجوری میں بائیک ریلی کااہتمام
منیرخان
راجوری// محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے راجوری میں بائیک ریلی نکالی گئی جس میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت مقامی لوگوں اورنوجوانوں نے ہیلمٹ پہن کر یہ پیغام دیاہے کہ ہیلمٹ پہننا اپناتحفظ ہے۔موٹرسائیکل ریلی کو اے آرٹی اوراجوری سنجیو شرمانے جھنڈی دکھاکرالوداع کیا۔ریلی سلانی پل سے لیکر منڈی سے ہوتے ہوئے نیوبس اسٹینڈپراختتام پزیرہوئی. اے آر ٹی او سنجیوشرمامیڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ روڈسیفٹی ویک پورے ملک میں منایاجارہاہے. جس کامقصد عام لوگوں سمیت گاڑی مالکان کو ٹریفک قوانین کی عمل آواری کے متعلق جانکاری فراہم کی جائے تاکہ روڈحادثات پر قابوپایاجاسکے. انہوں نے بتایاکہ مختلف گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کوروڈسیفٹی ویک میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے متعلق آگاہ کیاگیاہے. انہوں نے بتایاکہ اورلوڈنگ پر قابوپانے میں لوگوں کو تعاون دیناہوگا تاکہ اورلوڈنگ کاسلسلہ بندہوسکے۔
فوج کے زیراہتمام گلوکاری مقابلہ منعقد
تھنہ منڈی//فوج کی جانب سے یوتھ سنٹرتھنہ منڈی میں گلوکاری مقابلہ کااہتمام کیاگیاجس میں تھنہ منڈی قصبہ کے متعددسکولوں کے 60 طلباء نے حصہ لیا۔ اس دوران طلباء نے اُردو،ہندی اورانگریزی زبانوں میں شاندارگیت پیش کئے اورمعززین ،اساتذہ اوروالدین کومحظوظ کیا۔مقابلہ جونیئراورسینئرکیٹگری کے تحت کروایاگیا جس میں ماسٹراسزاک فاروق اور ماسٹرارشادجاویدکونمایاں طورپرکامیاب قراردیاگیا۔مقررین نے کہاکہ ایسے پروگرام طلباء کی صلاحیتوں کونکھارنے میں اہم رول اداکرتے ہیں۔
نوشہرہ برگیڈنے یوم تاسیس منایا
راجوری//فوج کی نوشہرہ برگیڈنے 76واں یوم تاسیس منانے کیلئے تقریب کااہتمام کیاگیا جس کے دوران وارمیموریل پرپھول مالائیں چڑھاکرجنگ کے دورن جان بحق ہوئے فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ جنرل سرنجیت سنگھ ،جی او سی وائٹ نائٹ کارپس نے نوشہرہ برگیڈکوسرحد پرپیشہ وارانہ خدمات انجام دینے کیلئے مبارکبادپیش کی۔ اس دوران تقریب میں کمانڈر ، نوشہرہ برگیڈنے لوگوں کافوج کوبھرپورتعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا ۔
پونچھ ایکشن کمیٹی نے ڈی سی کو میمورنڈم پیش کیا
پونچھ//مختلف سماجی ،سیاسی تنظیموں کے علاوہ این جی اوزومعززشہریوں پرمشتمل پونچھ کیمپس جموں یونیورسٹی ایکشن کمیٹی نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ محمداعجاز اسدسے ملاقات کی اورمطالبات پرمبنی میمورنڈم پیش کیا۔اس دوران وفدمیں شامل افرادنے کہاکہ جموں یونیورسٹی پونچھ کیمپس ایک دہائی پہلے پی ڈی پی۔کانگریس کے دورحکومت میں منظورہواتھاجس کی عمارت آج تک تعمیرنہیں کی گئی ہے۔ارکان وفدنے کہاکہ سرحدی اوردوردرازعلاقوں کے طلباء کو یہاں پریونیورستی کیمپس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے سلسلے کوترک کرناپڑتاتھا ۔انہوں نے کہاکہ جموں یونیورسٹی پونچھ کیمپس میں انفراسٹریکچربہتربنانے کیلئے کوئی موثرپالیسی نہیں ہے جوکہ عوام کیلئے مایوسی کاباعث ہے۔اس دوران وفدنے مقامی ممبران قانون سازیہ کے رویے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے الزام لگایاکہ سول سوسائٹی کے مسائل کوحل کرنے میں انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہرنہیں کی۔ اس دوران وفدکے مسائل کوڈی ڈی سی محمداعجازاسدنے اطمینان سے سنااوران کے مسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔
جموں کشمیرپولیس پیشہ وارانہ طور اہل،عدلیہ قابل بھروسہ:جاویدرانا
سول سوسائٹی کٹھوعہ سانحہ کے ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچانے کیلئے رول اداکرے
جاویداقبال
مینڈھر//سابق ڈپٹی چیئرمین قانون سازکونسل وممبراسمبلی مینڈھرجاویداحمدرانانے کٹھوعہ عصمت دری وقتل معاملے کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ملک کے نظام انصاف پربھرپوراعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ عدلیہ ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کوعبرتناک سزادے کر مثال قائم کرے گی اورمتاثرہ بچی کوانصاف کرے گی۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کوکرائم برانچ کی تحقیقات پرتحفظات ہیں انہیں عدالتی فیصلے کوچیلنج کرناچاہئیں ،سڑکوں پراحتجاج کرکے جموں وکشمیرکے پرامن بھائی چارے کوزک پہنچانا ناقابل برداشت ہے۔جاویدرانانے کرائم برانچ کی تحقیقات پراعتمادظاہرکرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر پیشہ ،کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرپولیس نے شدت پسندوں ،پتھربازوں اورپاکستان کی سردجنگ کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی شخص کوجموں وکشمیرپولیس کی حوصلہ شکنی اورا سکی کارکردگی پرسوال اٹھانانہیں چاہیئے،کیونکہ کرائم برانچ نے پولیس میں موجودچاربھیڑیوں کوبھی گرفت میں لے کریہ ثابت کیاہے کہ اس کی تحقیقات منصفانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست عناصر سماج میں منافرت پھیلارہے ہیں جن پرقدغن لگانے کیلئے حکومت کواقدامات اٹھانے چاہیئں۔جاویدرانانے متاثرہ بچی کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیااورسماج سے اپیل کی کہ وہ خواتین اوربچیوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے رول نبھائیں اوریہ یقینی بنائیں کہ ناقابل یقین اورانتہائی گھنائونے جرم میں ملوث گنہگاروں کوسزادلوائی جاسکے ۔
کلچرل اکادمی اورہمالین ایجوکیشن مشن سوسائٹی کااشتراک
راجوری میں دوروزہ ادبی میلہ 4 اور5 مئی کو
نیوز ڈیسک
راجوری //جموں اینڈکشمیراکیڈمی آف آرٹ ،کلچراینڈ لنگویجز اورہمالین ایجوکیشن مشن سوسائٹی راجوری کے اشتراک سے 4اور5مئی کو دوروزہ لٹریری /کلچرل فیسٹول کاانعقاد ہمالین کالج کیمپس راجوری میں منعقدکیاجارہاہے ۔اس حوالے سے ایک اکادمی عہدیدارنے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ کلچرل اکادمی کے زیراہتمام 4اور5 مئی کو ہمالین کالج کیمپس راجوری میں دوروزہ ادبی /ثقافتی میلہ منعقدکیاجارہاہے جس کی اہم سرگرمیوں میں آل انڈیا مشاعرہ ،دن کواڑھائی بجے ،ریاستی سطح کی محفلِ موسیقی ،ایک روزہ لٹریری کانفرنس ،کتاب میلہ ، کثیراللسانی مشاعرہ ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اکادمی کے سیکریٹری ڈاکٹرعزیزحاجنی ریاست کے تمام خطوں میں زبان وادبی اورکلچرکی ترویج کیلئے تندہی سے کام کررہے ہیں اورراجوری میں دوروزہ ادبی /ثقافتی میلہ بھی اسی مشن کاحصہ ہے ۔انہوں نے راجوری کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوروزہ ادبی /ثقافتی میلے کوکامیاب بنانے کیلئے اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔
بھاٹیدار میں ٹریکٹرحادثہ
جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ بھاٹی دار میں ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا۔ حادثے کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگ فوری طور جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر فوری طور سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد اس کی حالت کو تشویش ناک دیکھتے ہوئے ۔گورنمنٹ میڈیکل ہسپتال جموں منتقل کیا جس کی پہچان محمد ارشد ولد محمد مجید سکنہ بھاٹیدار کے طور پر ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام بھاٹی دار علاقہ میں ایک ٹریکٹر اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا جب وہ اپنی زمین میں ہل جوت رہا تھا جس کی زد میں آ کر ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگوں نے فوری طور سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس جموں میڈکل کالج منتقل کیا۔اس ضمن میں بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر محمد پرویز خان کا کہنا کہ ہم نے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد ڈرائیورکی حالت تشویش ناک دیکھتے ہوئے اس کو جموں میڈیکل کالج منتقل کیا تاکہ اس کا وہاں پر بہتر علاج ہو سکے۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خاتون کی پراسرارحالت میں موت،معاملہ درج
راجوری//سندربنی کے مرچالاگائوں میں ایک خاتون کی پراسرارحالات میںموت واقع ہوئی ہے اوربتایاجاتاہے کہ خاتون کواس کے گھرمیں پراسرارطورپر لٹکاہواپایاگیاجس کی شناخت پوجادیوی زوجہ سنجیوکمار عمر 24سال ساکن مرچالہ سندربنی کے طورپرہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روزصبح پوجادیوی کواس کے گھرمیں لٹکاہواپایاگیااوراطلاع ملنے پرسندربنی پولیس ٹیم موقعہ پرپہنچی اور نعش کوتحویل میں لیااورقانونی لوازمات پورے کرنے کے بعدنعش ورثا کے حوالہ کردی گئی ۔اس بارے میں ایک پولیس آفیسرنے بتایاکہ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے