کلچرل اکادمی کے زیراہتمام دوروزہ ادبی وثقافتی میلہ
ہمالین کالج کیمپس راجوری میں 4 اور5 مئی کومنعقدہوگا
جموں//جموں اینڈکشمیراکیڈمی آف آرٹ ،کلچراینڈ لنگویجز اورہمالین ایجوکیشن مشن سوسائٹی راجوری کے اشتراک سے 4اور5مئی کو دوروزہ لٹریری /کلچرل فیسٹول کاانعقاد ہمالین کالج کیمپس راجوری میں منعقدکیاجارہاہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں اکادمی ذرائع نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ کلچرل اکادمی کے زیراہتمام 4اور5 مئی کو ہمالین کالج کیمپس راجوری میں دوروزہ ادبی /ثقافتی میلہ منعقدکیاجارہاہے جس کی اہم سرگرمیوں میں آل انڈیا مشاعرہ ،دن کواڑھائی بجے ،ریاستی سطح کی محفلِ موسیقی ،ایک روزہ لٹریری کانفرنس ،کتاب میلہ ، کثیراللسانی مشاعرہ ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اکادمی کے سیکریٹری ڈاکٹرعزیزحاجنی ریاست کے تمام خطوں میں زبان وادبی اورکلچرکی ترویج کیلئے تندہی سے کام کررہے ہیں اورراجوری میں دوروزہ ادبی /ثقافتی میلہ بھی اسی مشن کاحصہ ہے ۔انہوں نے راجوری کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوروزہ ادبی /ثقافتی میلے کوکامیاب بنانے کیلئے اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔
بی جے پی دلت اورمسلم مخالف بیان معاملہ : ممبراسمبلی چہنینی کاتبصرہ حقائق پرمبنی :لال چندمسافر
جموں//صوبائی جوائنٹ سیکریٹری لال چندمسافرؔ نے کہاکہ ممبراسمبلی چہنینی دیناناتھ بھگت ،بی جے پی لیڈرنے حال ہی میں ریاستی حکومت کی جانب سے کابینہ میں کیے گئے ردوبدل سے متعلق جوتبصرہ کرتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے خلاف بیان دیاہے کہ بی جے پی دلت اورمسلم مخالف ہے ،اورہدف تنقیدبنایاہے کوحقیقت سے تعبیرکیاہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی جوہمیشہ دلت اورپسماندہ طبقہ مخالف رہی ہے اورجموں وکشمیرکی سرکارکی حصہ داری میں توایس سی /ایس ٹی طبقہ کی مراعات کوختم کرنے میں اہم رول اداکرکے اپناایجنڈا لاگوکررہی ہے اورضلع ادہم پور کوسرکارمیں نمائندگی نہ دے کر ضلع سے بھی ناانصافی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دیناناتھ بھگت کابیان حقیقت بیانی پرمبنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ممبراسمبلی چہنیینی کابیان قابل مبارکبادہے کہ آخرانہوں نے سچ بولا جبکہ ان کے دوسرے چھ دلت ساتھی ایم ایل اے جوریزرو حلقوں سے چن کرآئے ہیں،اس طبقہ کیلئے اسمبلی کے اندریاباہر کچھ بھی نہیں نہ کرسکے اورنہ ہی اپنی زبان کھول سکے ہیں۔ مسافرنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری پارٹی نیشنل کانفرنس ہمیشہ دبے کچلے پسماندہ طبقہ اورعلاقہ جات کوانصاف دلانے کیلئے کوشاں رہی ہے اورآئندہ بھی رہے گی۔ لال چندمسافرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے ایم ایل اے کی زبانی حقیقت بیانی سے سبق لیں اورنیشنل کانفرنس پارٹی اورقائد ثانی فاروق عبداللہ کے ہاتھ مضبوط کریں۔
سورج صراف کی یادمیں منعقدہ مصوری نمائش اختتام پذیر
جموں//ریاست جموں وکشمیرکے نامورصحافی آنجہانی سورج صراف کی یادمیں 27 اپریل 2018 کوجموں وکشمیرسنٹر برائے کریٹیوآرٹ نے کلاکیندر میں قومی سطح کی مصوری نمائش کااہتمام کیاتھا جو گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔اس موقعہ پرمنعقدہ پروقار تقریب پرڈاکٹرنرمل ونود مہمان خصوصی اورکیول کمارشرمااعزازی مہمان تھے۔نمائش میں جموں وکشمیر اورملک کی دیگر ریاستوں کے نوجوان فن کاروں نے اپنی مصوری کے شہہ پارے رکھے تھے ۔ جن فنکاروں نے اس نمائش میں حصہ لیاان میں وی ایس راہی ،ڈاکٹراے کے ڈیکشٹ ،این ڈی جموال، ٹی ایس بترا، اسلم نقشبندی ، ایم اکرم خان،منوج چوپڑا ، اشوک مہرا اوردیگران شامل ہیں۔
گرام سوراج ابھیان کے تحت سکھیترمیں بیداری پروگرام
جموں//جے اینڈکے گرامین بنک جھجرکوٹلی نے گرام سوراج ابھیان کے تحت تحصیل ڈنسال کے سکھیترگائوں میں مائیکروفائنانس اینڈفائنانشل انکلیوژن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آرکے چھبرکی نگرانی میں پروگرام کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر ریجنل منیجر جموں ،جے اینڈکے گرامین بنک کے ایل شرمامہمان خصوصی تھے۔اس دوران مقررین نے بتایاکہ جموں،راجوری،کٹھوعہ،سانبہ وغیرہ کے دیہات میں غریب عوام تک مرکزی معاونت کی سکیموں سے متعلق جانکاری عام کی جارہی ہے اوراسی سلسلے کے تحت یہاں بھی پروگرام منعقدکیاگیاتاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی تک سماجی تحفظ کی سکیموں کافائدہ پہنچ سکے۔ان سکیموں میں پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمایوجنا اورپردھان منتری سرکشابیمہ یوجناوغیرہ شامل ہیں۔اس موقعہ پر وپن گپتا سینئرمنیجر مائیکروفائنانس اینڈفائنانشل انکلیوژن جے اینڈکے گرامین بنک نے گرام سوراج ابھیان کے مقاصدکومفصل طورپربیان کیا۔سمرتی کیسروانی ،بلاک پروگرام منیجر این آرایل ایل اورچندارانی،کلسٹرکوآرڈی نیٹر ولیج سکھیتربھی موجودتھیں۔انہوں نے گرامین بنک کالوگوں کوگرام سوراج ابھیان کے تحت جانکاری دینے کیلئے پروگرام منعقدکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پرامت لیترا،برانچ ہیڈجھجرکوٹلی نے سماجی تحفظ کے فوائدکی جانکاری دی۔
سول سروسزمیں کامیابی:چانکیہ اکیڈمی نے عزت افزائی کی
جموں//یوپی ایس سی سول سروسزامتحانات 2017 میں چانکیہ آئی اے ایس اکیڈمی میں تربیت پانے والے امیدواروں نے ایک بارپھرنمایاں کامیابی حاصل کی ہے ،اس طرح سے اس تربیتی ادارہ کے اس عرصہ کے دوران 364 طلباء ،آئی اے ایس کے لئے منتخب ہوئے۔اس سلسلے میں چانکیہ اکیڈمی میں کامیاب نوجوانوں کی عزت افزائی کیلئے تقریب منعقدہوئی۔تفصیلات کے مطابق حالیہ کامیاب امیدواروں میں سے فضل حبیب نے 36ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ابھیشک شرما 69 ویں رینک پر رہے اوراکشے لابرو 104 ویں ، انابت خالق 378 ویں ،ابھیشک مہاجن 439 ویں اوروویک بھگت نے 967 ویں پوزیشن حاصل کی۔
تنخواہوں سے تفاوت دورکی جائے
ایکسائزاینڈکمرشل ٹیکسزایگزیکٹیوایمپلائز کی اپیل
جموں//آل جموں وکشمیرایکسائز اینڈکمرشل ٹیکسز ایگزیکٹیوایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن نے ایگزیکٹیوکیڈر میں تنخواہوں میں پائی جانے والی تفاوت کودورکرنے کیلئے وزیرخزانہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق بار ہااپیلوں اورگذارشات کے باوجودمحکمہ کے ملازموں کے اس اہم مسئلے کوحل نہیں کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ محکمہ کے اہلکارغیرموزوں حالات میں بھی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں مگران کے اس دیرینہ مسئلے کوحل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے۔