ای آر ایم ایس کے تحت افسران کیلئے تربیتی پروگرام
جموں/چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر کی ہدایات کے تحت نیشنل انفارمیشن سینٹر میں الیکٹورل رول منیجمنٹ سسٹم کے تحت متعلقہ افسران کے لئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر ای آر اوز ، اے ای آر اوز اور ڈیٹا انٹری اوپریٹرس کو الیکٹورل رول رویژن اور دیگر پہلوئوں پر تربیت فراہم کی گئی ۔سی ای او لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل اور ترقیاتی کمشنر کرگل وِکاس کنڈل نے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے انعقاد سے چنائو عمل کو جیت ملے گی ۔ انہوںنے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے تربیتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
تقسیم پسندطاقتوں کیخلاف متحدہوکرلڑنے کی ضرورت :گپتا
جموں//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ریاستی نائب صدر رتن لال گپتا نے کہا ہے کہ جموں کے لوگوں نے ہمیشہ سے ہی خاص طور سے حساس اور نازک صورت حال کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کی قدروں کو بنائے رکھا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے عوام سے کہا کہ وہ ذات پات اور خطہ و علاقوں کی بنیادوں پر اپنے حقیر سیاسی مفادات کی خاطر سیاست کرنے والوں کی چالوں سے ہوشیار رہیں اور ان کے مذموم ارادوں کو متحد ہوکر ناکان بنا دیں۔ رتن لال گپتا شیر کشمیر بھوں میں این سی کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں ریاست میں امن و قانوں کی حالت بد سے بد تر ہو گئی ہے اور ایک عام انسان عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے۔
وزیر صحت کی صدارت میںتعارفی میٹنگ منعقد
منیال کاسکیموں کی عمل آوری میں شفافیت کویقینی بنانے پرزور
جموں/صحت و طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر دویندر کمار منیال نے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں محکمہ صحت جموں سے متعلق ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر پون کوتوال ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر گرجیت سنگھ سوڈن ، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ڈاکٹر سمیر مٹو، ایم ڈی این ایچ ایم ڈاکٹر یشپال ، ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل اندر جیت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر چندر پرکاش ، ڈپٹی ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر ڈمپل سنگھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مسز نیلم بارو، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ گاندھی نگر ہسپتال ڈاکٹر اے ڈی ایس منہاس و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران وزیر نے مختلف ہسپتالوں کی کارکردگی ، عملے اور طبی سازو سامان اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کے طبی نگہداشت میں بہتری لانے اور محکمہ صحت کی تمام سکیموں کی عمل آوری میں تمام سطحوں پر شفافیت کے ساتھ عملانے کو یقینی بنائیں تاکہ غریب عوام ان سکیموں سے مستفید ہوں ۔ڈاکٹر دویندر کمار منیال نے آنے والے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تمام طبی انتظامات پہلے سے ہی تیار رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ڈینگو / ملیریا جیسی مہلک بیماریوں کے ساتھ نمٹاجاسکے۔انہوں نے ضلع ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کے لئے علاحدہ وارڈ اور تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
مغویہ بازیاب
اغواکارگرفتار
جموں//ایک خاتون جسے چند روز قبل اغوا کرلیا گیا تھا ، پولیس نے اسے اسے برآمد کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ اغوا کا ر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ضلع رام بن کے چندر کوٹ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عابد بخاری کے مطابق اس اغوا شدہ خاتون کے وارثوں نے چند روز پہلے پولیس سٹیشن میں ایک رپورٹ درج کرائی تھی ۔ اغواہ شدہ خاتون کی تلاش کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ۔ اغوا کار کی شناخت جگدیپ راج کے طور پر کی گئی ہے جسے گزشتہ روز لکھن پور سے برآمد کیا گیا ۔
سانبہ میں گرام سوراج ابھیان کے تحت اختتامی تقریب
سانبہ/وزیر صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر دویندر کمار منیال نے سانبہ میں گرام سوراج ابھیان کے تحت منعقد کی گئی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔ ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور اور ایم ایل اے وجے پور چندر پرکاش گنگا اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیال نے کہا کہ صحت سے متعلق سکیموں کے فوائد زمینی سطح پر لوگوں تک پہنچنے چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے درمیان مناسب تعاون اور رابطہ قائم کرکے مختلف محکموں کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کے فوائد عام لوگوں تک پہنچنے چاہیئے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سانبہ کے اس ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے مبارک باد دی۔ایم پی جگل کشور نے اس موقعہ پر کہا کہ گرام سوراج ابھیان 14؍ اپریل 2018ء سے 5؍ مئی 2018تک ملک بھر میں منایا گیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ مختلف سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھائے ۔ایم ایل اے وجے پورچندر پرکاش گنگا نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مختلف سکیموں کے فوائد لوگوں تک پہنچانے کے لئے وعدہ بند ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ایس راجندر سنگھ تارا نے گرام سوراج ابھیان کے دوران مختلف حصولیابیوں کے بارے میں تقریب کو مطلع کیا ۔
کیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کے
زیراہتمام اجویکاوکوشل وکاس میلہ
جموں // پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کی طرف سے منظور شدہ کیر ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اجویکا اور کوشل وکاس میلے کا اہتمام کیا ۔ اس میلے میں متعدد طالبات نے شرکت کی۔اس دوران تحصیل دار سانبہ کپل کانت مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔اورڈی ایف او جموں ونے کھجوریہ ، سوجیت کمار، پراگ ابرول انچارج ائی ٹی سیل اور ٹریڈیرس فیدریشن کے ممبران کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔اس دوران کیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ڈئریکٹر منیش پتھانیہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے قیام میں ہمیں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کا حصہ دار ہونے کاہمیں فخر ہے کیوں کہ اس فاونڈیشن کی وجہ سے اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے نئے راستے ہموار ہوں گے۔پٹھانیہ نے مدرا سکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کی وجہ سے کئی غریب لوگ آج خوش حال زندگی بسر کر رہے ہیں اور آج میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ پروگرام میں شامل لوگوں میں لگ بھگ 104 خواتین نے اس سکیم سے مستفید ہو کر اپنے کاروباری مراکز کھولے ہیں اور وہ اپنے کنبے کے ساتھ خوش حال زندگی بسر کر رہیں ہے
رسانہ کیس پرسیاست کرنااورمعاملہ کو مذہبی رنگ دیناافسوسناک :اخترحسین
رسانہ کیس پرسیاست کرنااورمعاملہ کو مذہبی رنگ دیناافسوسناک :اخترحسین
جموں//گوجر بکروال اصلاحی کمیٹی کے سیکریٹری چوہدری اختر حسین نے کہا ہے کہ رسانہ عصمت دری و قتل کیس پرکچھ لوگ سیاست کرکے منافرت پھیلارہے ہیں اوراپنے آپ کوہندوایکتامنچ کی پشت پناہی کرکے ہیروکے طورپرپیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ منافرت پھیلاناماحول کوخراب کرنے کی کوشش ہے اوراسی لیے تفریق پسندعناصراس معاملے کومذہبی رنگت دے رہے ہیں۔یہاں جاری پریس بیان میں چوہدری اخترحسین نے کہاکہ لال سنگھ نے محکمہ جنگلات میں قبائلی خانہ بدوشوں کے مکانات و قلعے مسمار کر دئے تھے جوکہ مسلم دشمنی کاواضح ثبوت ہیںاوربقول چندر پرکاش گنگا رسانہ کیس کی سکرپٹ دہلی سے یعنی آر ایس ایس نے لکھا تھاان کا مقصد صوبہ سے قبائلی خانہ بدوشوں کو بھگانا تھاجس کی شکار 8سالہ بچی بنائی گئی۔ کرائم برانچ نے حقیقی مجرمو ںکو ڈھونڈ نکالا اور ان کے چہرے بے نقاب کئے جبکہ فرقہ پرستوں نے حکومت سے گنہگاروں کو چھڑانے کے لئے یہ کھیل کھیلا جا رہاہے۔ چود ہری اختر نے کہا کہ اس میں بھاجپا حکومت میں بیٹھے منتری بھی ملوث ہیں ۔ اوریہ ثابت ہونے پر لال سنگھ اور گنگا دھر وزارت سے تو نکالے گئے لیکن پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے نہیں نکالے گئے اب لال سنگھ لوگوں میں منافرت و فرقہ پرستی کا مظاہرہ کر نے میں لگے ہیں جن کا مقصد فسادات بھڑکانے کا ہے لہذا مخلوط حکومت انہیں فوری طور برطرف کرے تاکہ جموں میں پر سکون ماحول میں رخنہ نا ڈالا جائے۔

ادہم پورمیںسٹیٹ لائیولی ہڈس مشن کے تحت پروگرام
’اُمید‘سکیم کامقصد خواتین کوسماجی واقتصادی طورمضبوط بنانا:ڈی سی
ادہم پور //جموں کشمیر سٹیٹ رورل لائیولی ہڈس ’’اُمید‘‘مشن کی طرف سے یوم اجویکا کے موقعہ پر گرام سوراج ابھیان کے تحت منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر اڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور اروند شرمامہمان خصوصی کے طورپر موجودتھے۔ انہوںنے شرکا ء سے امید سکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کا مقصدغریب خواتین کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں مزید بہتری لانا ہے اور اس لئے اس سکیم کے تحت عورتوں کے لئے سرکار کی طرف سے کئی کارو باری ادارے کھولے جا رہے ہیں تا کہ ہے طبقہ بھی خود کفیل بن کر سماج میں اپنی الگ پہچان بنا سکے۔اس موقع پر چیف ہارٹیکلچر آفیسر ادہم پور نے خواتین کو تندرستی کے لئے پھل اور سبزیوں کی اہمیت کے بارے میں اجاگر کیا ۔اس دوران پروجیکٹ منیجر نے بھی کئی سوشل سکیورٹی سکیموں کے بارے میں حاضرین کو جانکاری دی ۔اور آخر میں مہمان خصوصی نے تنظیم کی سراہنا کی۔اس سیمینار میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کے علاوہ ایس ڈی ایم رام نگر فاروق قاضی اور انتظامیہ کے کئی آفیسران موجود تھے۔