مونسون سیزن میں زراعتی سرگرمیاںانجام دینے کی صلاح
ایگرو۔ایم ای ٹی کی جانب سے کسانوں کیلئے ایڈوائزری جاری
یوگیش سگوترہ
جموں//رواں مونسون موسم کے پیش نظرانڈیامیٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ایگرومیٹرلووجی ڈویژن جموں کے کسانوں کیلئے ایک ایڈوائزی جاری کی ہے تاکہ کسان فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرسکیں۔ایک مراسلے میں کسانوں سے کہاگیاہے کہ وہ رواں مونسون بارشوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے زراعتی سرگرمیوں کیلئے ماہرین کی تجاویزکے مطابق حکمت عملے تیارکریں تاکہ کسان فصلوں کی زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔انچارج ایگرو میٹرالوجی سنٹرجموں ڈاکٹرمہندرسنگھ نے کہاہے کہ آئندہ دودنوں میں جموں صوبہ کے بہت سے حصوں میں موسلادھاربارش ہونے کاامکان ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کوچاہیئے کہ وہ ان دنوں میں دھان کی فصل لگائیں اورساتھ ہی وہ پودوں کوایک جگہ سے دوسری جگہ بھی منتقل کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ رائس نرسر ی اوربندھ کوفرٹیلائزر لگاکرخالی چھوڑدیں ۔کسانوں کوصلاح دی ہے کہ وہ کھیتوں میں پانی کوجمع کریں تاکہ پڈلنگ کیلئے اسے استعمال کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ چاول اُگانے والے کسان جوچاولوں کی نرسری کے طورکاشت نہیں کرسکتے ہیں وہ بیجوں کوکھیتوں میں نائٹروجن کھادکی مکمل مقدارکے ساتھ براہ راست بوسکتے ہیں ۔مکی کے کسانوں کیلئے ڈاکٹرسنگھ نے کہاکہ اس وقت مکی کی فصل کی بیجائی کیلئے موسم کافی سازگارہے ۔انہوں نے کہاکہ فی ایکٹر 20سے 30کلوگرام بیج بوئے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مکی کی بیجائی کیلئے نمی والے کھیت (بتر) کاخاص دھیان رکھے اوراسی کے پیش نظربیج بوئیں۔انہوں نے کسانوں سے کہاکہ بواسٹین والابیج مٹی کے اندرفصل کولگنے والی بیماری سے بچانے کیلئے ضروری ہے۔دالوں کے کسانوں سے ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ وہ مونگ اورماش کی دالیں صاف موسم کے دوران لگائیں۔چارہ اورسبزی کاشت کرنے والے کسانوں سے کہاگیاہے کہ وہ صاف موسم کے دوران نمی والی زمین میں بیج لگائیں ۔باغبانوں سے کہاگیاہے کہ وہ گیالیارڈیا ،بلسم ،کوسموس ،پروٹلکا، کوچیکا،چندرمکھی ،مارننگ گلوری،گومفیرینہ اورسیلوسیہ کوزمینی میں نمی ہونے کی صورت میں پھلدار پودے لگائیں۔مشروم اُگانے والوں سے کہاگیاہے کہ وہ دودھیا مشروم کی سپاننگ کیلئے ریلیٹیوہیومی ڈیٹی کادھیان رکھیں اورنمی ہوتواس کی بیجائی کریں۔کسانوں سے مزیدکہاگیاہے کہ وہ فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے اگرومیٹرلوجی ڈویژن ،ایم ای ٹی کی ایڈوائزری پرعمل کریں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ایک ہفتے تک موسم بالکل صاف ہوجائے گا اوردرجہ حرارت 35سے 39ڈگری کے درمیان رہے گاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23سے 26ڈگری کے درمیان رہے گا۔
فوج کے موٹر سائیکل ایکسپیڈیشن دستے نے
کرگل وجے دِوس کی یادگاری تقریب منائی
نئی دہلی/ / ہندوستانی فوج کی ملٹری پولیس کی اشوَ شویت کے نام سے موسوم موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والی ٹیم کو 1999 کے ہندوستانی فوج کے آپریشن وجے کی یاد میں منائے جانے والے وجے دوس کے موقع پر دو جولائی 2018 کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا۔ یہ ٹیم بنگلور سے جموں وکشمیر کے دراس تک 3250 کلومیٹر کا سفر 24 دنوں میں طے کرے گی۔ اپنے اس سفر کے دوران یہ ٹیم 8 ریاستوں کا سفر کرتے ہوئے 26 جولائی 2018 کو درس میں واقع کارگل وار میں میموریل پہنچے گی۔ اشوشویت کے نام سے یہ ٹیم 1952 میں فیض آباد میں واقع سی ایم پی سینٹر اینڈ اسکول میں تشکیل دی گئی تھی۔اس وقت سے اب تک یہ ٹیم مختلف اور بین الاقوامی تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکی ہے اور اس نے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں تین اندراجات اپنے نام کئے ہیں۔ اس ٹیم کو دراس میں واقع کارگل وار میموریل میں 26 جولائی 2018 کو کارگل وجے دوس تقریبات کے موقع پر جھنڈی دکھاکرروانہ کیا جائے گا۔اشوشویت کی ٹیم کے اس سفر کا مقصد آپسی بھائی چارے کو مستحکم کرنا ، کارگل کی جنگ میں اپنی جان عزیز کی قربانی دینے والے جاں باز شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور فوج میں شامل ہونے کے لئے جوانوں کو ترغیب دینا ہے۔
ادہم پورمیںنئی روشنی سکیم کے تحت خواتین کیلئے تحریکی کیمپ کاانعقاد
جموں//ڈسٹی ٹیوٹ اینڈ ہینڈی کیپڈ ویلفیئرایسوسی ایشن نے وزارت برائے اقلیتی اموربرائے لیڈرشپ ڈیولپمنٹ ،اقلیتی خواتین کے توسط سے نئی روشنی سکیم کے اقلیتی طبقہ کی خواتین کیلئے تالاب جوجرا ادہم پورمیںموٹی ویشن ( تحریکی ) کیمپ کاانعقاد کیا۔ڈسٹی ٹیوٹ اینڈ ہینڈی کیپڈ ویلفیئرایسوسی ایشن ،حکومت کی تسلیم شدہ تنظیم ہے جودیہی اوردوردرازعلاقہ جات کی خواتین میں قائدانہ صلاحیتیں پیداکرنے کیلئے سرگرمی کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ڈی اے ایچ ڈبلیواے کے چیئرمین ایس ایس سمبیریا نے موٹیویشنل سپیکر محمدجان اورپریکشت کھجوریہ کے ہمراہ خواتین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران خواتین کو مرکزی معاونت کی سکیموں کے فوائدکے بارے مین جانکاری دی گئی ۔
ڈی سی کٹھوعہ نے مرکزی سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لیا
جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر روہت کھجوریہ نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ اینڈسنٹرلی سپانسرڈسکیموں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مختلف محکموں کی طرف سے طبعی ومالی حصولیابیوں کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈی سی نے آفیسران کوہدایت دی کہ وہ سکیموں کی موثرعمل آوری کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اورمشینری کومتحرک کرکے وقت مقررہ کے اندر ترقیاتی پروجیکٹوں کومکمل کریں۔اس دوران اس موقعہ پر محکمہ دیہی ترقی، ایریگیشن ،فلڈکنٹرول، پی ڈی ڈی ،انیمل ہسبنڈری ،ایجوکیشن،یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ،پی ایچ ای ،شیپ اینڈانیمل ہسبنڈری کی سکیموں کی پیش رفت کاجائزہ لیااورفنڈزکواستعمال کرکے ان کے بہترنتائج منظرعام پرلانے کیلئے زوردیا۔اس دوران میٹنگ میں اے سی ڈی ،سی پی او، چیف ایجوکیشن آفیسر، سی اے ایچ او،سی ای او،ایم سی کٹھوعہ،انجینئرس آراینڈبی ،پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی ،ایریگیشن ودیگرمحکموں کے سیکٹورل آفیسران بھی موجودتھے۔
ناظم تعلیم کے دفترمیں ملازمین کی سبکدوشی پرتقریب
جموں//محکمہ تعلیم کی طرف سے ناظم تعلیم کے دفتر جموں میںاسسٹنٹ کوی راج اورپرنسپل بلجیت سنگھ کی سبکدوشی کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی سرپرستی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں راکیش کمار سرانگل نے کی ۔اس دوران تقریب میںمحکمہ کے ملازمین کے علاوہ نے دونوں سبکدوش ہوئے ملازمین کے اہل خانہ نے شرکت کی اور مقررین نے دونوں ملازمین کے کام کی سراہنا کی۔اس موقع پر محکمہ کے کئی عہدید اران نے خطاب کیاجن میں راجیو کھجوریہ ،اشوک تھوکان،ڈی پی چبر،شوبا رانی ،ترسیم لال ،شام پرشاد،ہرپال سنگھ ،پالی موہن گپتا،گوہر حفیظ فانی،روہینی شرمااوررجنی کا نام قابل ذکر ہے ان تمام عہدہ داران نے بلچیت سنگھ اور کوی راج کے کام کو سراہا اور ان کے مستقبل کی زندگی کی خوشحالی کی دعا کی۔اس موقع پرڈیریکٹرسکول ایجوکیشن نے دونوں سبکدوش ملازموں کو میمورنڈم پیش کیا۔