اسرائیل کو صہیونی ریاست قرار دینے کا بل منظور
عربی کی سرکاری حیثیت متاثراوریہودی بستیوں کی آباد کاری قومی مفاد کا حصہ قرار
یروشلم// اسرائیل کی پارلیمان نے اسرائیل کو خصوصی طور پر صہیونی ریاست کا درجہ دینے کا قانون منظور کرلیا۔صہیونی ریاست کے حوالے سے منظور کیے گئے بل میں عربی زبان کی سرکاری حیثیت اور مرتبے میں تخفیف کی گئی ہے جبکہ یہودی بستیوں کی آباد کاری کو قومی مفاد کا حصہ قرار دیا گیا۔ منظور کیے گئے قانون میں پورے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت گردانا گیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے ا س قدم کی عرب اراکین کی جانب سے مذمت کی گئی تاہم اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔خیال رہے کہ اسرائیل کی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی حکومت نے یہ بل پیش کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل یہودی قوم کا تاریخی وطن ہے اور یہاں انہیں قومی خود مختاری کا خصوصی حق حاصل ہے۔بعد ازاں اسرائیلی پارلیمنٹ ’کنیست‘ میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے گرما گرم اجلاس کے بعد یہ بل منظور کیا گیا جس کے حق میں 62 اور مخالفت میں 55 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا۔واضح رہے کہ بل میں موجود کچھ نکات اسرائیلی صدر اور اٹارنی جنرل کے اعتراض پر حذف کردیے گئے تھے، جس میں ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اسرائیل کو صرف یہودیوں پر مشتمل کمیونٹی قرار دیا جائے۔یہاں یہ نکتہ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی آبادی کا 20 فیصد حصہ اسرائیلی عربوں پر مشتمل ہے، جنہیں قانون کے تحت برابری کے حقوق حاصل ہیں لیکن ان کی جانب سے طویل عرصے سے دوسرے درجے کے شہری کی حیثیت ملنے کی شکایات کی جاتی ہیں۔اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے عرب رکن پارلیمنٹ احمد طبی نے صہیونی ریاست قرار دینے کے اس بل کی منظوری کو جمہوریت کی موت قرار دیا۔دوسری جانب ایک عرب غیر سرکاری تنظیم کی رکن ادالہ کے مطابق اس قسم کے نسل پرستانہ قوانین متعارف کروانا نسلی برتری قائم کرنے کی کوشش ہے۔علاوہ ازیں ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے بدوی گاو¿ں خان الاحمر کو مسمار کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے احتجاجی ریلی نکالی۔خیال رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے مئی میں گاو¿ں مسمار کرنے کے احکامات دیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ گاو¿ں اسرائیلی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے گاو¿ں کے باسیوں کو آس پڑوس کے علاقوں میں منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے تاہم رواں ماہ کے آغاز میں عارضی طور پر گزشتہ فیصلے پر عملدرآمد روک دیا تھا اور اگست میں دوبارہ سماعت کی منظوری دی تھی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اگر یہ گاو¿ں مسمار کیا جاتا ہے تو اسرائیلی بستی کو یروشلم اور القدس تک براہِ راست رسائی حاصل ہوجائے گی۔ادھر اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانب سے مبینہ طور پر آتشی غباروں کے تازہ حملوں کے بعد پابندی میں سختی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں تیل کی فراہمی روک دی۔اس حوالے سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ کیریم شالم کے علاقے سے کوئی ایندھن داخل نہیں ہوگا البتہ خوراک اور ادویات کی ترسیل جاری رہے گی۔اس ضمن میں اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈور لیبر مین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فلسطینی اسلامی تنظیم حماس کی جانب سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے ردعمل کے طور پر کیا گیا۔
کٹرہ میں ایک معمریاتری کی موت
زاہد ملک
کٹرہ //کٹرہ میں ایک یاتری کی موت ہوئی ہے۔پولیس بیان کے مطابق بھون کی ڈسپنسری میں ویشنو دیوی جی کے ایک یاتری اودے رام اگروال ولد رام چندر اگروال عمر 85سال،ساکنہ کپثھینڈا،ضلع سمبل پور ،اُڑیسہ کو بیہوشی کی حالت میں لایا گیا ۔اطلاعا ت کے مطابق معمر شخض بیٹری پوائنٹ نیو ٹریک کے نزدیک بے ہوش ہوگیا تھا ۔اُسے فوری طور سے بھون کی ڈسپنسری منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے ڈسپنسری میںقانونی لوازمات پُر کرکے نعش لواحقین کو سونپی ہے۔
ڈی سی راجوری کا ٹورازم پارک وسپورٹس اسٹیڈیم کادورہ
سیاحوں وکھلاڑیوں کےلئے سہولیات کاجائزہ لیا
راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمداعجازاسدنے متعلقہ افسران کے ہمراہ گڑھاٹاپ ٹورازم پارک اورسپورٹس سٹیڈیم کادورہ کرکے سیاحوں اورکھلاڑیوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات اوردستیاب ڈھانچے کاجائزہ لیا۔گڑھاٹاپ پارک کے دورہ کے دوران ڈی ڈی سی نے سی ای اوای آراے کوہدایت دی کہ سیاحوں کو مزیدسہولیات فراہم کرنے کےلئے ڈھانچے کوپیداکیاجائے اورسی ای اوکوہدایت دی کہ وہ پارک کوصاف ستھرااورپالی تھین سے پاک بنانے کےلئے اقدامات کریں۔بعدازاں ڈی سی سپورٹس سٹیڈیم کادورہ کیااورکھلاڑیوں کےلئے دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔اس دوران متعلقہ افسران نے بتایاکہ رقومات کی کمی کے سبب ڈھانچے کی تعمیرکاکام مکمل نہیں کیاجاسکتاہے۔اس دوران درکاررقومات کاتخمینہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران ڈی سی کے ہمراہ اے سی آر عبدالقیوم میر ، سی ای او آر ڈی اے ڈاکٹر طاہرفردوس ، سی پی او اے ایچ چوہدری، ایکس این آرڈی اے ودیگرافسران بھی تھے۔
۔7665یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سرینگر/ شری امر ناتھ جی یاترا کے22 ویں روز آج7665یاتریوں نے پوتر گپھامیں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک216598 یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
لیبرڈیپارٹمنٹ کی طرف سے
مزدوروں میں امدادتقسیم
ادہم پور //لیبرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 470 مستحق افرادمیں 36.20لاکھ روپے کی مالی امدادتقسیم کی ۔اس دوران 33,95000 روپے کی امداد ضلع ادہم پور کے441 مستحقین کو بذریعہ DBT نظام دی گئی جبکہ 29 مستحقین کو 2.25لاکھ روپے کی امدادچیکوں کے ذریعے دی گئی ۔یہ امداد تحصیل مجالتہ میں منعقدہ ایک بیداری کم چیک ڈسٹری بیوشن تقریب کے دوران واگذارکی گئی۔اس دوران کیمپ اسسٹنٹ لیبرکمشنرآرتی بھاردواج کی نگرانی میں منعقدکیاگیاتھا۔اس موقعہ پر مزدوروں کی طرف سے اُٹھائے گئے سوالات بھی اسسٹنٹ لیبرکمشنرنے دیئے ۔
چنوت اکھنور میں شجر کاری مہم کا اہتمام
اکھنور// محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے” ون مہوتسو ۔2018 “منانے کے لئے چنوت اکھنور میں شجر کاری پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،جنھوں نے رسمی طور کئی اقسام کے پودے لگائے۔ اس موقعہ پرریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری پی کے راگہو بطور مہمان خصوصی تھے، نے افسروں و اہلکاروں کے علاوہ شجر کاری مہم میں شرکت کرنے والوںکا یہ پروگرام کامیاب بنانے کےلئے انکا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ” ون مہوتسو ۔2018 “منانے کا مقصد عام لوگوں میں شجر کاری مہم کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ا نکاتحفُظ کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے کیمونٹی شرکت یقینی بن سکتی ہے۔اس موقعہ پر شجر کاری کی جامع مہم پیدا کرنے کے لئے”ہر ایک ،ایک درخت لگائے “کا حلف دلایا گیا۔
ستواری میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
جموں// انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں کی طرف سے ستواری چاٹھا میں مفت آنکھوں کے چیک اپ کیمپ کا انعقا کیا جس میں کئی مریضوں کا معالجہ کیا گیا۔اس موقع کیمپ میں 58ایسے کیس تھے جن کو داکٹروں نے بہتر معالجہ کیلئے جموں میڈکل کالج میں معالجے کیلئے سلیکٹ کیا گیا ۔اس موقع پر جموں میڈیکل کالج کے آرتھو شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر بیاس دیو نے آرتھو سے متعلق مقررین کو جانکاری دی ۔ڈاکٹر راجیندر تھاپا نے بھی مقررین سے خطاب کیا اور کمر درد کے متعلق اور اس کے علاج کیلئے جانکاری دی جس سے مقررین مستفید ہوئے۔ یہ کیمپ کا آئی آر سی ایس جموں ریجن دنیش گپتا کی زیر نگرانی میں کیا گیا۔
آر پار تجارت کو بند کر دیا جائے : ٹیم جموں
منشیات کیخلاف متحدہ مہم چلانے کی ضرورت پر زور
عظمیٰ نیوز
جموں//ٹیم جموں نامی غیر سرکاری رضا کار تنظیم نے آر پار تجارت کو بند کرنے کی مانگ کی ہے تا کہ منشیات کے دھندے کو ختم کیا جا سکے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ٹیم جموں کے لیڈروں نے ریاستی گورنر این این ووہرہ پر زور دیا کہ وہ کنٹرول لائن کے ذریعہ ہورہے کاروبار میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ایجنسیوں کو ہدایات جاری کریں ۔ ٹیم جموں کے چیئر مین زور آور سنگھ جموال نے کہا کہ کنٹرول لائن کے آر پار ہونے والی تجارت پر وطن دشمن عناصر اور ڈرگ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے اور سرکار ووٹ بنک سیاست کی وجہ سے اس غیر قانونی دھندے کو جاری رکھنے کی اجازت دئیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کچھ تاجروں کی چھان بین کئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ کراس ایل او سی ٹریڈ کے ساتھ جڑے ہوئے افراد اس تجارت کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے سنگا پور، تھائی لینڈ، واشنگٹن، دوبئی جیسی مہنگی جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ حیران کن ہے ۔ ٹیم جموں نے الزام لگایا کہ ایسی جگہوں پر زیادہ تر بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے لوگ ہی اجلاس منعقد کرتے ہیں ایسے میں نام نہاد امن کارکنان اور آر پار تاجروں کا مل بیٹھنا پورے ملک میں منشیات کے پھیلاﺅ کےلئے پلاننگ کا حصہ ہو سکتا ہے اس لئے گورنر کو چاہئے کہ وہ ایسی میٹنگوں کے بارے میں خفیہ ایجنسیوں کو متحرک کریں۔ انہوں نے سول سوسائٹی پر بھی زور دیا کہ وہ منشیات کے بڑھتے رحجان کے خلاف متحد ہو کر مہم چلائیں کیوں کہ یہ بدعت عام ہو چکی ہے اور اس کے قلع قمع کے لئے انفرادی سطح پر یا کسی ایک طبقہ کی طرف سے کوششیں نہیں کی جاسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذات پات، مذہب، سیاست ، خطہ اور کلچر سے بالا تر ہو کر نشہ کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ اس موقعہ پر راجیش کپور، چندن دتہ، سردار جسوندر سنگھ، گوہر فاروق، ابھیناش بٹ، آشش گپتا، سنیل رائے پوریہ، اکشے کمار اور ارون جوجرا بھی موجود تھے۔
بشناہ میں نوجوانوں کےلئے بیداری کیمپ منعقد
جموں //کھادی اینڈ ولئیج انڈسٹریز بورڈ کی جانب سے بشناہ میں شیڈولڈ کاسٹ /شیڈولڈ ٹرائب ہب سکیم(NSSH) کے تحت نوجوانوں کےلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔کیمپ کا اہتمام ایس سی /ایس ٹی طبقہ کے نوجوانوں کو کے وی آئی بی کی مختلف سکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ لینے کے لئے بیدار ی پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔کیمپ میں کے وی آئی بی کے، متعلقہ محکموں اور بینک کے ماہروں نے این ایس ایس ایچ کے تحت فوائد کی جانکاری دی۔جنرل منیجر ڈی آئی سی اشونی کھجوریہ نے سکیم کے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی /ایس ٹی ہب(NSSH)ایس ٹی سمال اور درمیانہ درجہ کے اینٹر پرائز قائم کرنے کی جانب ایک پہل ہے۔کے وی آئی بی کے ڈپٹی سی ای او پون کمار گپتا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ پرتی شرما نے بھی ان سکیموں کی جانکاری دی اور طبقہ کے بیروز گار نوجوانوں کوان سکیموں سے استفادہ لیکر ملازمت فراہم کرنے والے بن جائیں ۔ اس موقعہ پر موجود دیگران میں پی این بی کے ضلع کارڈی نیٹر ست شرما ، لئیڈ ضلع منیجر نبھوپیندر سنگھ ، کلسٹر ہیڈ جے کے بی ٹی پی سنگھ و دیگر اہلکاروں کے علاوہ بینک کے اہلکار بھی موجود تھے۔طبقہ سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی کیمپ میں شرکت کی ۔
ڈرائیوروں کےلئے امدادی تربیتی پروگرام اختتام پذیر
جموں//بھارتی ریڈ کراس سوسائٹی آئی آرسی ایس) کی جانب سے ہیرا نند میموریل ہال ریڈکراس بھون میں تین روزہ پہلے امداد تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس بیداری پروگرام میں ڈرائیورں میں سڑک حادثوں کی روکتھام اور خون کے عطیہ کے فوائد اور منشیات سے متعلق ادویات سے دوررہنے سے متعلق حوصلہ افزائی کی گئی۔ کیمپ کو سینٹ جان ایمبولینس (بھارت) کے زیرقیادت اہتمام کیاگیاتھا۔ اس تربیت کو ایس آر کنسلٹنٹس کے ذریعہ نامزد کیا گیا تھا اور رانبشان سنگھ اور ڈاکٹر راجندر تھپا نے تعاون کا اظہار کیا۔سیکریٹری، بھارتی ریڈ کراس سوسائٹی، جموں خطہ کے دینش گپتا نےریڈ کراس سوسائٹی کے کام کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا اورکہا کہ پیش آرہے حادثات کے دوران وہ مسافروں کو بڑے پیمانے پر کیسے مدد کرسکتے ہیں تاکہ حادثات اور طبی ہنگامی حالات اور قیمتی زندگی بچا یاجاسکتاہے۔
۔2008 کے معاہدے کوعملی جامہ پہنایاجائے :پنتھرس
جموں//پنتھرس پارٹی کے کارکنان نے تنظیم کے چیئرمین ہرش دیوسنگھ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے 2008 میں امرناتھ جی سنگھرش سمتی اور اُس وقت کی گورنرانتظامیہ کے مابین ہوئے معاہدے کی عمل آوری کامطالبہ کیاہے۔اس دوران ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ جموں کے لوگوں ،تاجروں نے 61 دن تک لمبی ایجی ٹیشن امرناتھ زمینی تنازعے کے سلسلے میں کی تھی اوراس کے بعداس وقت کی گورنرانتظامیہ نے سنگھرش سمتی کے ساتھ معاہدہ کیاتھاجس پرآج تک عملدرآمدنہیں ہواہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایگریمنٹ 31 اگست 2018کوہواتھا جس میں جموں کے نوجوانوں کیخلاف دائرکیے گئے کیسوں کوواپس لینا، جان بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کوایکس گریشیاریلیف دینااوراس کے وارث کومعاوضہ دینا ، زخمیوں کومعاوضہ دینااورتاجروں کونقصان کی بھرپائی شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اقتدارمیں رہتے ہوئے بھی جموں کے مفادمیں اگریمنٹ پرعمل درآمدنہیں کرایاجوکہ افسوس کی بات ہے۔انہوں نے ریاستی گورنرسے پرزورمانگ کی کہ معاہدے پرعمل درآمدکرایاجائے۔اس دوران مظاہرین میں گگن پرتا پ سنگھ ، شنکرسنگھ چب، نرمل کشور، شنکرسنگھ سنجو، سنسارچند، رچھپال سنگھ،گرجیت سنگھ،رگھبیرسنگھ،سبھاش سنگھ، دلیپ سنگھ،مکیش سنگھ اورجیون سنگھ وغیرہ شامل تھے۔