اسرائیل کو صیہونی ریاست کا درجہ دیاجاناقابل مذمت :بھیم سنگھ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی ، ہند۔فلسطین فرینڈ شپ سوسائٹی کے چیرمین اور امن مشن کے تحت دنیا گھومنے والے پروفیسربھیم سنگھ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے ذریعہ اسرائیل کو خصوصی طورپر صیہونی ریاست کا درجہ دیئے جانے کے قانون کو منظوری دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طورپر اقوام متحدہ کے چارٹراور دنیا کے انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار یا ہے۔خیال رہے کہ صیہونی ریاست کے حوالے سے منظور کئے گئے بل میں عربی زبان کی سرکاری حیثیت اور مرتبے میں تخفیف کی گئی ہے جبکہ یہودی بستیوں کی آبادکاری کو قومی کا مفاد کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ منظور کئے گئے قانون میں پورے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکوت قرار دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے اس قدم کی عرب اراکین نے مذمت کی ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتین یاہو نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ اسرائیل 1948میں اقوام متحدہ کی قراردا نمبر 181سے فلسطین کو تقسیم کرکے وجود میں آیا تھا جو ایک خطرناک قدم تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی پارلیمنٹ کینسٹ میں 8گھنٹے تک جاری رہنے والے گرما گرم اجلاس کے بعد یہ معمولی اکثریت سے یہ بل منظور کیا گیا جس کے حق میں 62اور مخالفت میں 55اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس بل کے منظور ہوجانے سے دنیا کے امن خاص طورپر عرب ممالک کے لئے خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ ہند۔فلسطین فرینڈ شپ سوسائٹی بہت جلد نئی دہلی میں ایک بین الاقوامی سیمنار کا اہتمام کرے گی جس میں ہندستان کے لوگوں سے فلسطینیوں کی فلسطینی ریاست حاصل کرنے کی جدوجہد کی حمایت کرنے کی اپیل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان ایسا پہلا غیرمسلم ملک ہے جس نے سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے دور میں فلسطین کو تسلیم کیا تھا۔
مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوںکا دوسرا مرحلہ 25 جولائی کو
حیدرآباد// انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام 25؍جولائی کو کیا جارہا ہے۔ کونسلنگ صبح 9 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں شروع کی جائے گی۔ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب نشستوں کے خواہشمند امیدوار درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 ؍جولائی مقرر کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413پر ربط کریں۔
شکتی نگرمیں شجرکاری مہم کاانعقاد
جموں//ون مہوتسو تقریبات کے سلسلے میں سوشل فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ ،جموں کی جانب سے مختلف شجرکاری پروگراموں کااہتمام کیاجارہاہے۔اسی سلسلے میں سوشل فاریسٹری جموں نے شکتی نگرپارک جموں میں شجرکاری کاری معہ بیداری پروگرام کاانعقاد کیاجس کی نگرانی ریجنل ڈائریکٹرپروین ۔کے ۔راگھوکررہے تھے۔اس موقعہ پر معززشہری، سماجی کارکنان کے علاوہ سوشل فاریسٹری محکمہ کے ملازمین نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
۔7742یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سرینگر/ شری امر ناتھ جی یاترا کے23 ویں روز آج 7742یاتریوں نے پوتر گپھامیں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک224340یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
میڈیکل سپورٹ پالیسی کے تحت بیمار یا زخمی یاتریوں کو
سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال میں مفت طبی امداد فراہم کی جاتی ہے :شرائین بورڈ
کٹرہ/ گورنر این این ووہرا کی ہدایات پر شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ ان تمام یاتریوں جو یاترا کے دوران بیما ر یا زخمی ہوجاتے ہیں کے علاوہ غریب اور ضرورت مندوں کو شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال میں ہر طرح کی مفت طبی امداد فراہم کرتا ہے۔اس عمل پر آنے والے خرچے کو شرائین بورڈ میڈیکل سپورٹ پالیسی کے تحت برداشت کرتا ہے۔ یہاں ایک جائز ہ میٹنگ کے دوران شرائین بورڈ کے سی ای او دھیرج گپتا نے کہا کہ اپریل 2016ء سے مئی 2018ء تک 1026 یاتریوں سرا،ککریال ،کوٹلااور سول علاقوں کے گرد و نواح کے چار دیہات کے اُن زمین مالکان ، جنہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی اور ہسپتال کے قیام کے لئے اپنی زمینیں دی ہیں اور جن کو بورڈ کی فلاحی سکیم کے زمرے میں لایا گیا ہے، کو 3.11کرو ڑ روپے مالیت کی مفت طبی امداد فراہم کی گئی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ شرائین بورڈ سپر سپیشلٹی ہسپتال کے قیام سے پہلے زخمی یا بیمار ہونے والے یاتریوں کا گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں یا سی ایچ سی کٹرا میں علاج و معالجہ کیا جاتا تھا۔اپریل 2016ء میں ملک کے وزیر اعظم کے ہاتھوں ککریال سپر سپیشلٹی ہسپتال کے قیام کے بعد بیمار یا زخمی ہونے والے تمام یاتریوں کو اسی ہسپتال میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے اور کچھ خاص معاملات کے تعلق سے چند ایک بیماروں یا زخمی افراد کو بورڈ کے خرچے پرہیلی کاپٹر کے ذریعے سے سپر سپیشلٹی ہسپتال پہنچایا جاتا ہے ۔سپیر سپیشلٹی ہسپتال میں دستیاب جدید سہولیات کی بنا پر اب تک کئی قیمتی جانوں کو بچایا گیا ہے۔مئی 2018ء کے آخر تک پچھلے دو برسوں کے دوران شرائین بورڈ نے آر رو گیہ یوجنا کے تحت 165 غریب اور ضرورتمند مریضوں کو 1.46کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔اس کے علاوہ قوت سماعت سے محروم 9بچوں کو سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال نے پچھلے تین مہینوں کے دوران ان کی جراحی کے بعد انہیں سماعت کے مصنوعی آلات فراہم کئے۔شرائین بورڈ نے ان بچوں کو آلات فراہم کرنے پر 50لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔
راجیہ سبھامیں ڈوگری اورکشمیری زبانوں کے استعمال کی منظوری کاخیرمقدم
جموں// جموںوکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر پونیت سنگھ جموال نے راجیہ سبھا میں ڈوگری اورکشمیری زبانوںکے استعمال کومنظوری ملنے پرمسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف باعث فخراورخوش آئندقدم ہے بلکہ اس سے ریاست میں روزگار کے وسائل اورمواقعے دستیاب ہوں گے۔ یہاں جاری پریس بیان میں پونیت سنگھ جموال نے مزید کہاہے کہ یہ فخر کی بات ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اب اپنی زبانوں میں اپنے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ تا ہم جموال نے مانگ کی ہے کہ ریاست جموںوکشمیر سے وابستہ نما ئندگان کو ایوان میں اپنی ریاست سے متعلقہ زبانوں کی بااعتماد طورطریقے سے تشریح کرنے سے قبل راجیہ سبھا کی جانب سے مطلع کیاجانا چاہئے تاکہ نمائندگان ڈوگری اورکشمیری زبانوںمیں اپنے مسائل عین وقت پر اجاگر کرسکیں۔انہوںنے مزید کہا ہے کہ بھارتی آئین کے 8ویں شیڈول میں پہلے سے ہی دونوں زبانیں شامل ہیںاورجبکہ جمہوریہ سبھا کے ساتھ پہلے 17زبانوں میں بیک وقت تشریح کی خدمات تھی اب ڈوگری اور کشمیری زبانوں میںتشریح کی شمولیت کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے فخر ہے ۔پونیت سنگھ جموال نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں انگریزی یا ہندی میں اٹھائے جا رہے مسائل کے بارے میں عام طورپر سب تو سن رہے ہیں اب جموں کشمیر کے متعلقہ ممبران اپنی زبان میں گفتگو کریں گے جوکہ ایک خوش آئندپیش رفت ہے۔
یدویر سیٹھی سوشل میڈیا یونٹ کے سٹیٹ جنرل سیکریٹری مقرر
جموں//بھاجپا کے ریاستی صدر رویندررینہ کی سربراہی میں یہاں سماجی میڈیا سے وابستہ بی جے پی اکائی میں ریاستی جنرل سیکرٹری کے طورپر یدویرسیٹھی کو شامل کئے جانے پر بی جے پی کے حلقوں میں گرم جوشی سے پروگرام کاانعقادکیاگیا۔ اس موقع پر پارٹی کے اعلی پارٹی لیڈروں کے علاوہ بھاجپا کے سرکردہ اورچوٹی ورکروں نے حصہ لیا جن میں ایڈوکیٹ ایشانت گپتا۔راجیش نشچل جموں۔سیلش گپتا وغیرہ شامل ہیں۔بحیثشت پارٹی میں جنرل سیکرٹری تقرر کئے جانے پر یدویر سیٹھی نے تشکرکااظہارکیا اور اس بات کاعادہ کیاکہ وہ آنے والے دنوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے اورکہا کہ نوجوان پیڑھٓی ملک کی جائیداد اور مستقبل ہے جو ملک کی سالمیت اور مضٗبوطی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ہیموفیلیا سوسائٹی نے 80لاکھ روپے کی طبی امداد فراہم کی
جموں// ہیمفولیا سوسائٹی نے قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے اہم اورخصوصی ادویات فراہم کے سلسلہ میں کم ازکم 80لاکھ مالیت کی طبی امدا ڈائریکٹر ہیلتھ سروس ڈاکٹر گورجیت سنگھ سودن کے ذریعے فراہم کئے۔ادویات کو سوریہ جابن اضافی ڈسٹرکٹ نے حوالے کیا۔اس موقع پر بھی ڈاکٹر ا و پی گپتا بھی سنجیو پووری. ڈائریکٹر موجودتھے اور صحت کی خدمات جموں نے حال ہی میں چار نئے ہیمفیلیا دیکھ بھال کا مرکز بنائے جن میںڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ ضلع ہسپتال گاندھی نگر۔ڈسٹرکٹ ہسپتال راجوری اورپونچھ شامل ہیں۔
جموں ہوائے اڈے پر حفظان صحت پربیداری پروگرام
جموں//یونٹ آف ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کلیا ن مئے کی جانب سے ہوائی اڈے کے اردگر حیاتیاتی حفظان صحت کی بہتری کیلئے مقامی علاقوں میں کمزاور اور پسماندہ طبقہ جات سے وابستہ عورتوں کیلئے خیرخواہ اقدامات کئے اور پریتی گوتم کی سربراہی میں جموں ائرپورٹ کے احاطہ میں ایک بیداری کیمپ کا بھی انعقاد کیاگیا اور معمولی سی قیمتوں کی ادائیگی پر سکولی بچیوں اور دیگر شرکاء میں ضرورت اشیاء کی فراہم بھی کی گئی علاوہ ازیںاس منصوبے میں سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشینوں کی سپلائی، تنصیب، آپریشن اور بحالی بھی شامل ہے۔