مزید جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں:امریکہ

،نیویارک // امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ روس اور چین کو روکنے کے لیے مزید جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے ۔؎امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کے حوالے سے ایک نیا بیان سامنے آیا ہے ۔قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ان کے ملک کی جوہری ہتھیاروں کی جدید صلاحیتوں کی بدولت، روس اور چین کو روکنے کے لیے مزید جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے ۔سلیوان نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن 2026 میں معاہدے کی میعاد ختم ہونے تک امریکہ اور روس کے درمیان جوہری پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے 2010 میں دستخط کیے گئے۔

نیو سٹارٹ معاہدے میں طے شدہ اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی حدود کی پابندی کرے گا، اور ماسکو اور بیجنگ دونوں نے ہتھیاروں کے کنٹرول کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔دوسری طرف چین کو تائیوان کی جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت میں اضافے کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس نے تنازع کے خطرے کو کم کرنے کے لیے واشنگٹن کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔