جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کہا کہ مخلوط سرکار نے ریاست میں لوگوں کو بہتر انتظامیہ فراہم کرنے میں ایک مثال قائم کی۔ان باتوں کا اظہار وزیرنے کھیل کے میدان ، گلیاں اور ڈرینوں کو ترقی دینے کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست کے طو ل و ارض سے رشوت ستانی اور بدعنوانی جیسے بدعات کو جڑ سے اکھاڑدینے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔بڑی براہمنا پالی گائوں میں دس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے کھیل کے میدان کے علاوہ وجے پور کے کملا گائوں میں دس لاکھ روپے کی لاگت سے گلیوں اور ڈرینوں کی تعمیر کا کام آج سے شروع کیا گیا ۔اس موقعہ پر اے سی ڈی اعجاز قیصر و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔