سرینگر// سرکار نے انتظامی سیکریٹریوں کو2دنوں کے اندر زیر التوا ریڈ،ڈیبٹ و کریڈٹ کھاتوں،آڈٹ کے دوران اٹھائے گئے نکات اورا وپنگ بیلنس کے معاملات کواکو ٹنٹ جنرل کے دفتر سے کلیئر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سرکار کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے4جون 2021کو تمام انتظامی سیکریٹریوں کو اس ضمن میںمشورہ دیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں پیش رفت کے بارے میں چیف سیکریٹری کے دفتر کو مطلع کریں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام انتظامی سیکریٹریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ2 دنوں کے اندر زیر التوا ریڈ،ڈیبٹ و کریڈٹ کھاتوں، آڈٹ کے دوران بھارے گئے سوالات و نکات کی تازہ ترین(31جولائی2021) تک کی تفصیلات25اگست2021تک مرتب کریں۔