عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے محرم 2026 کے انتظامات کی نگرانی اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں تعینات اسپیشل سیکریٹری حارث احمد ہنڈو کو نَوڈل آفیسر مقرر کیا ہے۔
حکومتی حکم نامے کے مطابق حارث احمد ہنڈو محرم الحرام کے دوران انتظامات سے متعلق مختلف محکموں کے ساتھ رابطہ کاری کریں گے اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نَوڈل آفیسر انتظامات کی تیاریوں کی مسلسل نگرانی کریں گے اور مختلف متعلقہ فریقین کے درمیان درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے رابطہ کاری کو یقینی بنائیں گے، تاکہ محرم سے متعلق تمام سرگرمیاں خوش اسلوبی سے انجام دی جا سکیں۔
حکومت کی جانب سے یہ تقرری محرم 2026 کے سلسلے میں تیاریوں کو منظم بنانے اور تمام متعلقہ محکموں و اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے عمل میں لائی گئی ہے۔
محرم 2026 کے انتظامات کیلئے حارث ہنڈو نَوڈل آفیسر مقرر