عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کو ایوان میں سوالات کے دوران ایک بار پھر اپنی یہ درخواست دوہراتے ہوئے کہا کہ ارکان چھوٹے سوالات کریں اور متعلقہ وزیر ان کے مختصر جوابات دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ارکان کو ضمنی سوالات پوچھنے کا موقع مل سکے۔سوالات کے دوران محنت و روزگار کی وزیر مملکت شوما کرنڈلاجے کے جواب مکمل کرنے کے بعد اسپیکر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا، میں دوبارہ درخواست کرتا ہوں کہ ارکان چھوٹے سوالات کریں اور وزیروں کے جوابات بھی مختصر ہوں۔دونوں میں سے کسی کو بھی سوالات یا جوابات میں زیادہ تفصیل کی ضرورت نہیں ہے۔ برلا نے کہا کہ باوجود اس کے کہ وہ بار بار یہ درخواست کر چکے ہیں، ایسا نہیں ہو رہا، اور آگے سے وہ طویل سوالات اور جوابات پر ارکان اور وزیروں کو ٹوکیں گے۔