جموں//ڈائریکٹوریٹ آف اگریکلچرجموں کے عملہ اورافسران نے ایس ملویندرسنگھ ،ڈویژنل سوائل سروے آفیسرجموں ، راجونت سنگھ پرائیویٹ سیکریٹری برائے ڈائریکٹراگریکلچرجموں ،اوراین ڈی شرما سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ جموں کی سبکدوشی کے سلسلے میںتقریب کااہتمام کیا۔اس دوران ڈائریکٹرایگریکلچرجموں نے تین آفیسران کی 36سالہ خدمات کے بعدمحکمہ زراعت سے سبکدوشی پرانہیں نیک تمنائوں سے نوازا۔ایچ کے رازدان نے آفیسران کی خدمات کوناقابل فراموش قراردیااورکہاکہ ان کی سروسزکویادرکھاجائے گا۔اس کے علاوہ دیگرریٹائرہونے والے آفیسران بشمول ارون کمارمکھنوترہ، ڈسٹرکٹ اگریکلچرافسر جموں ،پروین کوثر اسسٹنٹ انٹومولوجسٹ جموں،اجاگرسنگھ ڈسٹرکٹ سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ سی اے ڈی جموں، وریندرکمار شرماسب ڈویژنل سبجیکٹ میٹرسپیشلسٹ رام بن،رومیش کمارکول، فارم منیجر، پٹیٹو فارم گول، جاویداقبال ،اگریکلچراسسٹنٹ (انپٹس)سرنکوٹ، محمدحنیف ،جے اے ای او۔پونچھ،سدیش کمار، جے اے ای اومڑھ جسونت راج ،جے اے ای اوڈوڈہ،رحمت اللہ فیلڈاسسٹنٹ رام بن ،محمدشبیرلیب اسسٹنٹ راجوری کوبھی نیک دعائیں پیش کی گئیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر اگریکلچر (ایس ایل یوبی ) جموں اورجوائنٹ ڈائریکٹراگریکلچر(ایکسٹنشن )جموں نے بھی ریٹائرہونے والے آفیسران کی خدمات کوسراہا۔اس دوران تقریب میں سنیل کول ڈپٹی ڈائریکٹرایگرکلچر(ایف ٹی سی)ایچ ڈی شرمااگرونومسٹ ویجی ٹیبلس، آرکے بندرو، اگریکلچرکیمسٹ ،ایس کے چھبر ،ایس ایم ایس ریجنل لیول ودیگرسینئرآفیسران بھی موجودتھے۔تقریب کے دوران عقیدت کے طورپرریٹائرہونے والے افسران کوگلدستے اورمومنٹوبھی پیش کئے گئے ۔اس دوران جے سی رینہ ایگریکلچرانفارمیشن آفیسرنے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک کے کے شرما اگریکلچراکونامسٹ جموں نے پیش کی۔