جموں //محکمہ زراعت کی جانب سے یہاں کرشی بھون میں ہفتہ کے روز ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ الوداعی تقریب محکمہ کے سبگدوش ہو رہے جوائنٹ ڈائریکٹر (ایکسٹینشن ) انیل کمار اروڑہ، ریسرچ اسسٹنٹ ایس آر ڈوگرہ، اور سیکشن افسر بدھی سنگھ کے اعزاز میں شاندار الوداع پیش کیا گیا ۔س موقعہ پر اپنے خطاب میں ناظم زراعت پی ایس راٹھور نے ان افراد کی جانب سے محکمہ میں نیک نیتی سے اپنے فرائض انجام دینے کی ستائش کی اور ریٹائرمنٹ کے بعد انکی خوشحال زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر (ان پٹس ) بولیش زتشی نے بھی سنبگدوش ہونے والے افسروں کی سرہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان افسروں نے محکمہ میں تن دہی سے اپنے فرائض انجام دئے۔سبگدوش ہو رہے افسروں نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور انکے اعزاز میں شاندار الوداعیہ منعقد کرنے پر محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقعہ پر سبگدوش ہو رہے اہلکاروں کو مومینٹوز بھی پیش کئے گئے۔تقریب کے اختتام پر وی کے رینہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض سندیپ ڈوگرہ نے انجام دئے۔