مینڈھر//رینج افسر مینڈھر اور محکمہ جنگلات کے ملا زمین نے بالاکوٹ کے نا ڑ علا قہ سے جنگلات کی زمین سے غیرقانونی طور پر نکالی جا رہی سڑ ک سے جی سی بی مشین کو ضبط کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بالاکوٹ کے نا ڑ علا قہ سے نا جا ئز طو ر پر رات کے وقت سڑ ک نکا لی جا رہی تھی جس کی اطلا ع ملتے ہی رینج افسر مینڈھر عظمت حسین شاہ حرکت میں آگئے اور فو ری طو ر پر محکمہ ملا زمین کو موقعہ پر بھیج کر جی سی بی میشن کو ضبط کر کے محکمانہ طور دو سرکا ر ی ملا زمین سمیت پا نچ افراد کے خلاف جنگلا ت کے قانو ن کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ جس کے بعد انہو ں نے پو لیس تھا نہ گو رسائی کو ایک درخو است دی ہے کہ ان پانچ افراد کے خلاف مقد مہ درج کیا جائے جنہو ں نے جنگلات کی زمین کو نقصان پہنچایا ہے۔ نقصان پہنچانے والے افسر ان کے پہنچان محمد عزیز ، رحیم عبا س ، محمدفاروق ، حا جی محمد صدیق اور محمد ظفر کے طور پر ہو ئی ہے۔ اس سلسلہ میں جب رینج افسر مینڈھر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد رات کے وقت جنگلات کی زمین پر مشین لگا کر کام کر رہے تھے، جس کی اطلا ع ملتے ہی ہم نے کا روائی کی ہے اور جی سی بی میشن کو ضبط کر کے پا نچ افراد کے خلاف فا رسٹ قانو ن کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے ۔ اور مز ید کا رائی کیلے پو لیس تھا نہ گو رسائی میں ایک تحر یری درخواست دے دی گئی ہے۔