محکمہ بجلی میں تعینات عارضی ملازمین سہولیات سے محروم

حسین محتشم
پونچھ//شدید برف باری اور کڑاکے کی سردی میں بجلی کی بحالی کے لئے محنت مشقت کرنے والے محکمہ بجلی کے عارضی ملازم جہاں اپنی مستقلی اور بروقت مراعات فراہم نہ ہونیکی وجہ سے پریشان ہیں وہی ان ملازمین کو ترسیلی لائنوں اور ٹرانسفامروں کی مرمت کے لئے جو سامان ضرورت پڑتا ہے وہ بھی مہیا نہیں ہوتا۔ اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دے رہے یہ ڈیلی ویجرس عرصہ دراز سے سیفٹی کیٹس،رین کوٹ ،ٹارچ اور شوس فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان میں محنت کش افراد کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔پی ڈی ڈی ڈیلی ویجرز ایسوسی ایشن کے ضلع صد پونچھ چوہدری فاروق پونچھی کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلی حکام سے بارہا گزارش کر چکے ہیں کہ شدید برف باری کے دوران ان کو دن رات ایک کر کے بجلی سپلاہی کو بحال رکھنے کے لئے سفٹی کٹ مہیا کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری نے سیفٹی کیٹس منظور بھی کی ہیں مگر عرصہ دراز گزر جانے کے بعد بھی وہ کیٹس ان کو دستیاب نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا ضروری سامان کی کمی کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے ان کو ضروری سامان مہیا کرائیں جبکہ انہوں نے تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنے اور ان کی بقایات جات واگزار کرنے کی بھی اپیل کی۔پی ڈی ڈی ڈیلی ویجرز ایسوسی ایشن ضلع نائب صدرگلریز منہاس، سکرٹری محمد یونس، بلاک صدر منڈی محمد شفیح،بلاک صدر پونچھ عبدالرزاق،بلاگ صدر سرنکوٹ محمد یاسربلاگ صدر مینڈھرمحمد صغیر نے بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کااعلی حکام سے مطالبہ کیا۔