نئی دہلی// کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے رکشا بندھن کے مبارک موقع پر وطن والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور انہیں ایسا بھائی ملنے پر فخر ہے ۔ محترمہ واڈرا نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی خوشی اور غم کی ساتھی ہیں اور انہوں نے مسٹر گاندھی سے سچائی اور صبر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فن سیکھا ہے ۔
راہل گاندھی نے ر کھشا بندھن کی مبارکباد دی
نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو رکھشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر گاندھی نے اپنی ٹوئٹ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کیا‘‘ سبھی رکھشا بند ھن کی مبارکباد’’۔انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔یواین آئی