جموں// گوجربکروال دیش تحریک انصاف جموںکے صدر چوہدری نزاکت کھٹانہ نے صوبائی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ ماہ صیام کے دوران مسلم بستیوں میں بجلی،پانی ،راشن ودیگربنیادی سہولیات کی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران گوجربکروال دیش تحریک انصاف جموںچوہدری نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ ہرسال انتظامیہ کی طرف سے ماہ رمضان کے دوران روزہ داروں کوبجلی ،پانی ،راشن ودیگرسہولیات دستیاب کرانے کی ہدایات دی جاتی ہیں لیکن ان پر زمینی سطح پرعمل نہیں ہوتاہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ جموں کے جموں،کٹھوعہ،سانبہ، ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن، ریاسی، راجوری پونچھ اوراودھم پور اضلاع میں مسلم بستیوں میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے لہذاصوبائی کمشنر کوچاہیئے کہ وہ ماہ صیام کے دوران مسلم بستیوں میں سہولیات یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ مسلم بستیوں میں ماہ صیام کے دوران تمام تر ضروری سہولیات دستیاب کروائیں۔ کھٹانہ نے انتظامیہ پرصوبہ جموں میں مقدس مہینے کے دور ان پانی ، بجلی ، راشن وغیرہ کی سپلائی بغیر کسی خلل کے فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چونکہ اس بار رمضان کا مہینہ شدید گرمیوں میں آرہاہے اس لئے پہلے کی بہ نسبت انتظامیہ کو مزید انتظامات کرنے چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ ہر ایک علاقے میں بغیر کٹوتی بجلی فراہم کی جائے اور پانی کی سپلائی کو بھی یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں پانی اور بجلی کی حالت ابتر ہے اور لو گ پریشان حال ہیں ، اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو رمضان کے مہینے میں مشکلات مزید بڑھ جائیںگی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہر ایک علاقے میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں ۔اس دوران پریس کانفرنس میں علی حسین، چوہدری یوسف، عارف چودھری، مظفرچودھری، چوہدری سہیل، کالوگوجرودیگران بھی موجودتھے۔