حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس پر مبنی کورسز میں داخلوں کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں یکم مئی توسیع کردی گئی ہے۔ ڈائرکٹر نظامت داخلہ پروفیسر سید امتیاز حسن کی اطلاع کے مطابق ڈپلوما، پی جی پروگرامس اور ڈاکٹورل پروگرامس میں داخلوں کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے لیے طلبہ، اساتذہ برادری دیگر افراد کی جانب نمائندگیاں موصول ہوئیں جس کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ جن طلبہ نے درخواستیں داخل کی ہیں ان کے لیے 2 اور 3 مئی کو درخواستوں میں ایڈیٹنگ اور اپڈیٹنگ کی سہولت رہے گی۔ مختلف کورسز میں داخلوں کے لیے انٹرنس امتحانات شیڈیول کے مطابق 19 تا 21 مئی منعقد ہوں گے۔