مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں ماسک کا استعمال نہ کرنے پر پولیس نے 22سو روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے ماسک کا استعمال ضروری قرار دینے کے بعد مینڈھر قصبہ میں پولیس نے ایس ایچ ائو کی قیادت میں ایک مہم شروع کی جس کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔اس دوران قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 2200روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔پولیس آفیسران نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مقامات پر ماسک ودیگر احتیاطی تدابیری اختیار کی جائیں تاکہ کووڈ کے مزید پھیلا ئوکو روکا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلا ف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔