ٹنگمرگ//کنزر میں ماسک نہ پہننے پر لوگوں سے 4ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیاگیا۔ میونسپل کمیٹی کنزر چیئرمین نے نائب تحصیلدار کے ہمراہ قصبے میں لوگوں کو ماسک نہ پہننے کا مرتکب پاکر قصواروںسے موقع پر ہی 4ہزار کا جرمانہ وصول کیا۔میونسپل کمیٹی چیئرمین اور نائب تحصیلدار کنزر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بازار وںاور گاڑیوں میں سفر کرنے کے دوران ماسک کا استعمال کریں۔ادھرکنزر پولیس نے لوگوں میں مفت ماسک تقسم کیں۔