سرنکوٹ//میونسپلٹی سرنکوٹ ، محکمہ مال اورامورصارفین کے آفیسروں کی ایک ٹیم نے سرنکوٹ بازارکا معائنہ کیا جس دوران انہوںنے عید کے پیش نظر تمام دوکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ صافی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور قیمتوں کو اعتدال پر رکھتے ہوئے صارفین کو صاف اور تازہ سامان فروخت کریں ۔اس دوران ٹیم نے سڑی گلی سبزیوں اور پھل وغیرہ کو ضائع کردیا۔انہوںنے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریسٹ لسٹوں کے مطابق ہی اشیاء فروخت کریں اور کسی بھی قسم کی گراں فروشی نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ اگر کسی نے بھی زائد المعیاد اشیاء فروخت کیں تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس لئے سبھی دوکاندار صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔اس دوران دوکانداروں سے 3232روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔چیکنگ کرنے والی ٹیم میں نائب تحصیلدار سرنکوٹ عبد الغنی،میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسرمشتاق حسین ،ٹی ایس او محمد صادق، انسپکٹر محمد طارق میونسپلٹی انسپکٹر منیر خان،اے ایس ای آفتاب حسین شاہ بھی شامل تھے ۔