عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //قومی راجدھانی علاقہ میں قبل ازوقت ہی گرمی نے اپنا اثر دکانا شروع کردیا ہے۔ بدلتے موسم کے درمیان دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.5 ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات اور نجی موسمیاتی اداروں کے مطابق آنے والے دنوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں پر فعال ہوئے مغربی طلاطم کا اثر کمزور پڑ رہا ہے، جب کہ کوئی بھی نیا سسٹم فی الحال پہاڑی علاقوں تک ہی محدود رہنے کا امکان ہے۔ اسکائی میٹ کے مطابق صاف آسمان اور تیزدھوپ کی وجہ سے دہلی میں اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سیلسیس بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کا اثر صبح اور دوپہر کے وقت زیادہ محسوس ہوگا۔ ہوا کے معیار کی صورتحال بھی پوری طرح سے تسلی بخش نہیں ہے۔گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 193 ریکارڈ کیا گیا، جو ’معتدل‘ زمرے میں آتا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے زیادہ تر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر میٹر’ معتدل‘ اور کچھ اسٹیشنوں پر’خراب‘ مزرے میں رہا جبکہ پنجابی باغ میں اے کیو آئی 243 کے ساتھ’ بہت خراب‘ درج کیا گیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور مستحکم موسم کی وجہ سے آلودگی کے ذرات زیادہ دیر تک ہوا میں موجود رہ سکتے ہیں۔ ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم نے 5 مارچ تک ہوا کا معیار ’معتدل‘رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔