مینڈھر//مینڈھر کے چھنگاں علاقے میں ایک ماروتی کار حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کی شناخت محمد اسمٰعیل ولد محمد بشیر عمر پچپن سال ساکن چھنگاں اور محفوظ احمد ولد محمد علی عمر بائیس سال ساکن چھنگاں کے طور پر ہوئی ہے جن کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال مینڈھر لایاگیاجہاں سے ایک زخمی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں بلاک میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خا ن نے بتایاکہ محمد اسلم کے سر پر زخم آئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اسے مزید علاج کیلئے جموں منتقل کیاگیاہے ۔