کٹرہ/ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ نے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات عمل میں لائے ہیں تا کہ یاترا میں بڑھتے ہوئے رش کی ضروریات پوری کی جاسکیں اور ماحول کو صاف وشفاف بنائے رکھا جاسکے۔گورنر این این ووہرا جو شری ماتا ویشنو دیوی بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں، کی ہدایت پر شرائین کے علاقہ میں ماحول کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔شرائین بورڈ نے بھون علاقہ، کٹرہ، ککریال اور جموں کے مختلف مقامات پر کئی جدید قسم کے ایس ٹی پیز قائم کئے ہیں۔بھون میں12 بڑے ٹائیلٹ بلاکوں کو بھون علاقہ میں قائم3.2 ایم ایل ڈی گنجائش والے ایس ٹی پی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ان ایس ٹی پیز کی تعمیر پر5.80 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ادھ کواری میں قائم400 کے ایل ڈی گنجائش والے ایس ٹی پی پر2.55 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جو اس سال ستمبر میں کام کرنا شروع کرے گا۔