جموں//ریاست میں بے روزگار مائیگرنٹ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ریلیف اور باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفی میر نے جموں میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے پی ایم پیکیج کے تحت 3000کشمیری مائیگرنٹوں کی تعیناتی کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر وزیر کو بتایا گیا کہ اس وقت مختلف محکموں میں 3000 اسامیاں خالی ہیں جن میں سے 500 اُن کشمیری پنڈتوں کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں جنہوں نے ہجرت نہیں کی ہے جبکہ باقی ماندہ 2500اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو منتقل کیا گیا ہے تاکہ مشن موڑ پر انہیں پُر کیا جاسکے ۔جاوید مصطفی نے کہاکہ حکومت کشمیری پنڈتوں کی باعزت وادی واپسی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھرتی عمل میں تیز ی لائی جانی چاہئے۔چیئرمین جے کے ایس ایس آر بی نے میٹنگ میںجانکاری دی کہ یہ بھرتی عمل جون مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔وزیر نے ریلیف کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ فاسٹ ٹریک موڑ پر درجہ چہارم کی اسامیاں پُر کریں کیونکہ موجودہ حکومت مائیگرنٹوںکو فائدے پہنچانے کیلئے پُر عزم ہے ۔وزیر نے کشمیر صوبے میں مائیگرنٹ ملازمین کے لئے اقامتی سہولیات قائم کرنے کے لئے حصول اراضی کے عمل کا بھی جائز ہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر خان، چیئرمین جے کے ایس ایس آر بی سمرن دیپ سنگھ ، لا¿ سیکرٹری عبدالمجیدبٹ ، ریلیف کمشنر ایم ایل رینہ اورمتعلقہ محکمہ کے کئی اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔