عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کے روز لوک بھون جموں میں شری کیلاکھ جیوتش و ویدک سنستھان ٹرسٹ کی جانب سے شائع کردہ کیلاکھ سندیش پنچانگ کیلنڈر برائے وکرم سموت 2083 کے آٹھویں ایڈیشن کی رسم رونمائی اَنجام دِی۔لیفٹیننٹ گورنر نے صدر شری کیلاکھ جیوتش و ویدک سنستھان مہنت روہت شاستری، ، ٹرسٹ کے اراکین، اِدارتی ٹیم اور اس اشاعت سے وابستہ تمام اَفراد کو مُبارک باد پیش کی۔پنچانگ کیلنڈر ایک جامع روحانی رہنما کے طور پر کام کرتا ہے جو ویدک روایات، تہواروں، مذہبی رسومات اور مبارک مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔اِس موقعہ پر شری کیلاکھ جیوتش و ویدک سنستھان ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور ممبران بشمول آر کے چھبر ، راکیش گندوترا اور کلبوشن جموال بھی موجود تھے۔