جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو سے یہاں راج بھون میں بھارتیہ جنتاپارٹی کا ایک وفد ملاقی ہوا ۔ وفد کی قیادت سابق ایم ایل سی وبودھ گپتا کر رہے تھے اور دیگر ارکان میں سابق وزیر ست شرما ، سابق ایم ایل سی اجے بھارتی، بی جے پی کے نائب صدر ڈاکٹر نریندر سنگھ شامل تھے۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو مانگوں کی یاداشت پیش کی جن میں کووِڈاموات کے آخری رسوم زمین کی نشاندہی کر کے اسے مختص کرنے ،کووِڈ سے متعلق رقومات کا سماجی آڈِٹ اور کورونا وائر س مریض( جو آنجہانی کے آخری رسومات ادا کرتے ہوئے فوت ہوئے) کے دو رشتوں کے حق میں عبوری امداد میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔انہوں نے ان اموات سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی جانچ کی بھی مانگ کی تاکہ قصورواروں کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جاسکے۔رُکن وقف کونسل اور حکومت ہند کی وزارت برائے اقلیتی امور کی وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی بھی لیفٹیننٹ گونرر نے ملی اور انہیں وقف بورڈکے کام کاج سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اندرابی نے کشمیرمیں شراب کی دُکانیں کھولنے پر اپنے تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ہاٹ مکس پلانٹ مالکان اور ٹھیکہ داروں کے واجبات کو واگزارکرنے کا معاملہ اُٹھایا۔ حال ہی میںمقرر کئے گئے شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں وائس چانسلر ڈاکٹر جے پی شرما نے بھی لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرموسے ملاقات کی ۔ دونوں شخصیتوں نے اودھمپور ، رام بن اورکشتواڑ میں تین نئے کرشی وگیان کیندر ، فیکلٹی آف ڈیری ٹیکنالوجی ،ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ڈویژن آف سیڈ سائنسز ٹیکنالوجی کے قیام سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث لائے ۔انہوں نے سکول ایگری بزنس منیجمنٹ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے،ارجا گرلز ہوسٹل کے اضافی بلاک کا افتتاح، انٹگریٹیڈ فارمنگ سسٹم ، پروکٹیڈ کلٹیویشن یونٹ ، پروسسنگ انڈ ویلوایڈیشن یونٹ اور بیجوں کی پیداوار میں کسانوں کی شمولیت سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو بغو ر سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے پیش کئے گئے مانگوں اور مسائل پر غور کیا جائے گا۔