منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں کانگریس پارٹی کا ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینئرکانگریس لیڈر و سابقہ ممبر قانون ساز کونسل جہانگیر میر نے کہا کہ مخلوط سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی.ڈی پی۔ بی جے پی سرکار جب سے ریاست جموں کشمیر میں بنی ہے اس نے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کی سرکار تھی تو مرکزی اور ریاستی سرکار نے غریب لوگوں کے لیے ایم جی نریگا جیسی اسکیمیں شروع کں جس سے غریب لوگ اپنا روز گار کما کر اپنے پریوار کا پیٹ پالتے تھے مگر اس مخلوط سرکار نے غریب عوام کو ریاست سے باہر مزدوری کرنے کے لیے مجبور کر دیا ۔انھوں نے کہاکہ ریاست کا نوجوان پڑھ لکھ کر در در کی ٹھوکریں کھا رھا ہے مگر اس کا کوئیبھی پرسان حال نہیں ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو اس دور میں ایمانداری کی سیاست کرنی چاہیے تاکہ عوام کو فائدہ ھو سکے جلسے سے کانگریس سینئر لیڈر و سابق وائس چیرمین گوجر بکرول بورڈ بشیرناز نے ممبر اسمبلی پونچھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی کارکردگی کومایوس کن قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے عوام سے الیکشن کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر گھر میں ایک ایک نوکری دیں گے جس کا آج تک پڑھے لکھے نوجوان منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جبن لوگوں نے ایم جی نرگا کے تحت کام کیے ہیں انھیں ابھی تک اجرت نہیں دی گئی بشیر ناز نے مزید کہا کہ لورن میں ونڈ تنتریاں رنگڑ سڑک کا کام ہوا تھا جو 2کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے مگر جن لوگوں کی زمینیں اس سڑک کی زد میں آئیں ہیں انہیں ابھی تک زمینوں کا معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ انھوں نے اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے کہا ہے کہ ان کا معاوضہ واگذار کیا جائے۔ جلسے سے ریاض ناز ،محمدشفیع ، شیخ احمد، اقبال جٹ ،عبدل احد تانترے ،ماسٹر خادم نظیر ،تانترے حاجی ،نور حسین ،عبدل احد کے علاوہ حاجی محمد صادق اسلم میر نے بھی خطاب کیا ۔