جموں // لل دید وومن ویلفیئر سوسائٹی نے ہفتہ کے روز یہاں سنیچر وار ڈرامہ کے سیریز میں ڈرامہ ’’کوڑا دان ‘‘ پیش کیا ۔ ڈرامہ کی دیل یہ ہے کہ نتو اپنا مکان تعمیر رکنے کیلئے ایک پلاٹ خریدتا ہے اور ایک مہینے کے بعد جب وہ پلاٹ پر جاتا ہے تو وہ پلاٹ کو کوڈے سے بھرے ہوئے پاتا ہے۔وہ نزدیکی لوگوں سے اس کوڈے کے بارے میں جانکاری حاصل کرتا ہے لیکن وہ جانکای دینے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہتے یں کہ انہیں اس کا کویہ علم نہیں ہے۔ نتن میونسپلٹی کے ذریعہ سے یہ کوڑا کرکٹ اٹھا تا ہے او رایک بورڈ پلاٹ میں نصب کر تاہے جس پر تحریر کیا گیا ہے کہ یہاں کوڑا پھینکنا منع ہے ،خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔نتو ایک مزدور کا انتظام کرتا ہے ،تاکہ یہ پتہ لگایا جائے کہ کوڑا کون پھینکتا ہے، جس نے دو آدمیوں کو کوڑا پھینکتے ہوئے دیکھا ،نتو نے میونسپلٹی میں ان لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی۔ڈرامہ میں نوین پال، پرمودھ چودھری، اور کرن رنجھا جیسے کلاکاروں نے اپنی کلا کا مظاہرہ کیا۔