جموں//لل دید وومن ویلفیئرسوسائٹی (ر) نے ایک تحریک پروگرام کاانعقاد کیاجس کے دوران ایک نکڈ’’میری ماں‘‘پیش کیاگیا۔یہ ڈراما سورج نرائن نے تحریرکیاجبکہ نوین پال نے ڈائریکٹ کیاتھاجوکہ ایک غریب پریوارسے متعلق تھا۔اس ڈرامے میں ایک بچہ ناتو کے والد کی ایک حادثے میں موت واقع ہوجاتی ہے ۔ناتوکی والدہ بہت کمزورہوتی ہے جومشکل کام کرنے سے قاصرہوتی ہے ۔ناتواپنی ماں کیلئے ہرکچھ کرنے کیلئے کوشش کرتاہے۔وہ بھیک مانگتاہے لیکن ایک شخص اسے کہتاہے کہ وہ بھیک نہ مانگے بلکہ سخت محنت کرے ۔ناتوپڑھائی کے ساتھ ایک ہوٹل میں پارٹ ٹائم کام کرتاہے ۔بعدمیں سخت محنت کے بعدوہ نیوی میں کمانڈرکے طورپرمنتخب ہوتاہے۔اس کہانی کاسبق یہ ہے کہ انسان محنت کرے توکوئی بھی بڑاعہدہ یاکسی بھی بڑے مقام تک پہنچ سکتاہے۔